ماشاءاللہ۔ جناب محترم سلامت رہیئے۔ اللہ ہمیں اور امت کو آپ جیسا استاد محترم عطاء فرمائے۔ بہت عمدہ و بہترین کاوش۔۔ اردو دنیا کی ایک خوبصورت زبان ھے۔ ( انڈین۔۔ کویت سے )🌹
السلام علیکم اردو حروف کو امالہ کے ساتھ کیوں پڑھتے ہیں، عربی کی طرح بغیر امالہ کے پڑھنا پڑھانا درست ہے کیا۔۔؟ جیسا کہ " ب " کو لکھ کر بے پڑھتے ہیں، اس کو عربی کی طرح" با " تا ثا پڑھنا کیسا ہے۔۔۔؟
@@urdunisabsaaz-4645 Asalamualaikum sir..! sb se pehly to ap ko ap ki kavisho pe bht mabrook... doosra ap se arz ye krni th k Ba ki student hu.. private kr rhu punjbab uni se.. shuq k zor pe urdu sbjct rkha h.. lekin us k lye kisi tor rehnumai muyasir nh arhi.. az raye krm aik video Ba ki urdu book k sallybus pe bna dijye k kon se asbaaq nzmyn asnaaf parchy k hwaly se ahm jo hm ne tyar krni h.... intrnt pe b khuch mwaad nh h is hwaly se... Al aariz!
بات یہ ہے کہ فی الحال ہماری توجہ کراچی یونیورسٹی کی گریجویشن کی کتاب مخزن ادب پر ہے اس کے علاوہ انٹر اور میٹرک کی ویڈیو بھی بنائی جارہی ہیں۔ہمیں نہیں معلوم کہ پنجاب یونیورسٹی کی گریجویشن کی کتاب کون سی ہے۔کسی وقت موقع ملا تو ہم اس پر بھی ویڈیو بنائیں گے۔
یعنی میں نے بالکل صحیح سنا تھا ھ کے بارے میں کہ اس کی اردو میں الگ سے کوئی حیثیت نہیں ہے یہ صرف لفظ کی آواز کو موٹا کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے الحمدللہ اور شکریہ سر اس بات کو ثابت کرنے کے لئے
آپ کی بات بالکل سمجھ میں نہیں آئی۔رومن میں لکھنے کا یہی نقصان ہے۔اب تو اردو کی بورڈ موبائل میں عام استعمال ہو رہاہے۔آپ بھی اپنے موبائل میں انسٹال کر لیں۔
@@urdunisabsaaz-4645 per jub bhi jahan bhi search karo wahi usually use honey waley alphabets dikhtey hein...ye wali to kahin bhi nahi internet per.apki alphabets sounds more like sindhi alphabets we once read in our schools in karachi.
@@urdunisabsaaz-4645 gee.me apki tamam videos se buhat learn ker rahi houn khud bhi apni galtiyan theek ker rahi houn aur apney bachon ko bhi sikha rahi houn...confusion alphabets dekh ker hua to app se pooch liya..asal mein yahan london mein rehtey hoye aur bhi hard hey bachon ko sikhana..merey bachey urdu buhat saaf boltey hein per likhnay me mushkil hoti hey..thanks to you ab unko sikhaoongi..inshaAllah.
@@urdunisabsaaz-4645 ek guzarish hey ager ho sakey to Allama iqbal ki shairi ko asaan urdu mein explain ker dein me chati houn k merey betey unko bhi samjh sakein.aur meri nazar mein unse bheter shair hum musalmano k liye koi aur nahi.
یہ صرف پڑھتے رہنے سے آتا ہے۔ انگریزی میں تو یہ چیز بہت زیادہ ہے۔وہاں کار تو C سے لیکن کائنڈ K سے۔۔۔سائیکل C سے لیکن سائونڈ S سے کیوں؟ جنرل G سے جنگل J سے۔۔۔فوٹو Ph سے لیکن فونٹ F سے کس لیے؟ ایسی ہزاروں۔۔جی ہاں۔۔ ہزاروں مثالیں ہیں۔
السلام علیکم ڈاکٹر طاہر قریشی صاحب! کیا ہمزہ حروف تہجی میں شامل ہے اور اگر ہے تو اس کی وجوہ سے مطلع فرمائیں کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمزہ حروف اضافت میں استعمال ہوتا ہے۔ شکریہ ۔
بالکل شامل ہے۔وجوہ تو پھر ہمزہ ہی کہ کیوں ؟ ا ب پ سے لے کر ی ے تک سب کی وجوہ بھی ہونی چاہییں۔زبان میں وجوہات نہیں رواج کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔جب عرصے سے ہمزہ حروف تہجی میں شامل ہے تو ہے۔اب اس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔۔۔
@@atiyaalikhan4384 سمجھ میں نہیں آیا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے؟ اگر دونوں حروف کے لکھنے کے انداز میں فرق پوچھا جا رہا ہے،تو وہ واضح ہے۔س میں شوشے ہوتے ہیں اور ص میں نہیں ہوتے۔اس طرح کا فرق تو ہر زبان میں ہوتا ہے۔
دو چشمی ھ اردو حروف تہجی میں شامل نہیں ہے۔یہ صرف ہائیہ آوازوں یعنی: بھ۔پھ۔تھ۔گھ وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔اس لیے اردو خط نستعلیق میں کوئی لفظ ھ سے نہ تو شروع ہو سکتا ہے،نہ ہی ختم ہو سکتا ہے۔
یاد دلانے کا شکریہ، پروفیسر صاحب، آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ مورخہ اور بتاریخ کے درمیان فرق کیا ہے اور ایک تقریر رموز اوقاف پر بھی کریں تاکہ ہم اس سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔ آ پ کی عین نوازش ہو گی ۔ شکریہ ۔
جی وہ ہمیں علم ہے لیکن جب تک کوئی چیز طےنہ ہوجائے اس میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔اختلاف تو صرف نون غنہ کے شامل کرنے پر ہے اگر تھوڑی دیر کے لیے اس کو ہٹا بھی دیں تب بھی تریپن تو ہوں گے۔
تعجب ہے۔ہم نے مکمل حوالہ اس کے عکس سمیت دیا ہے۔ڈاکٹر عطش درانی ہی کی نگرانی میں معیاری اردو قاعدہ تیار ہوا تھا۔ڈاکٹر معین الدین عقیل مرتبین میں شامل تھے۔اتفاق رائے سے حروف تہجی کی تعداد چون 54 طے کی گئی تھی۔پھرقاعدہ شائع کیا گیا تھا۔اسے مستند نہ ماننے کی آخر کیا وجہ ہے؟
@@urdunisabsaaz-4645 ڈاکٹر صاحب بہت شکر گزار ہوں !!! ڈاکٹر عطش درانی صاحب میرے بڑے بھائی اور استاذ تھے۔ ان کی زیر نگرانی قاعدہ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیار کروایا تھا۔ اس میں بھی حروف تہجی 58 بتائے گئے ہیں۔ محولہ مراسلہ میرے پاس محفوظ ہے ، یہ آپ کے لیے یہ بہت اہم دستاویز ثابت ہو گا اور آپ اپنے فورم پہ یہ پیش بھی کر سکتے ہیں۔ اپنا وٹس ایپ نمبر شیئر فرمائیں ؛ جو آپ کا ذاتی نمبر ہو ، اس پہ مراسلہ بھیج سکوں گا : کیوں کہ یہ "خاص"اور "خالص" تحقیقی مراسلہ ہے۔ خیر اندیش !!! محمد زبیر ساہی
@@zubairsahi19 ساہی صاحب! شکریہ لیکن میری ڈاکٹر رئوف صاحب پاریکھ ( جو اس وقت ادارہ فروغ قومی زبان ،جس کا پرانا نام مقتدرہ قومی زبان تھا،کے سربراہ ہیں)سے اس موضوع پر کئی مرتبہ بات ہوچکی ہے۔وہ میرے مہربان اوراستاد ہیں اور قاعدہ ترتیب دینے کی کمیٹی میں شامل ہیں، گویا مرتب ہیں۔انھوں نے عطش درانی کے حوالے سے یہ بات بتائی تھی کہ درانی نے نون غنہ کو شامل کرنے کے لیے اصرار کیا تھا۔یعنی نون غنہ سے پہلے تریپن 53 پر تو اتفاق تھا۔نون غنہ کو پھر شامل کر لیا گیا اور تعداد چون 54 ہوگئی اور اسی کے مطابق قاعدہ ترتیب دیا گیا جس کا حوالہ میں دے چکا ہوں۔
جناب من !آج تک کسی نے ہمزہ کے حرف نہ ہونے پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ آپ نے بالکل نئی بات کی ہے ۔باقی رہی یہ بات کہ ء کی کوئی آواز نہیں ہے۔ اس کی آواز وہی ہے جو ع اور الف کی ہے۔ اردو کے بہت سے حروف ہیں جن کی اپنی کوئی علیحدہ آواز نہیں ہے۔ مثال کے طور پر: س، ث اورص کی۔ت اور ط کی ۔ ذ،ز،ض اور ظ کی کم از کم اردو زبان میں ایک جیسی آواز نکلتی ہے ۔لیکن اس بنا پر آج تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ یہ الگ الگ حرف نہیں ہیں۔
یو ٹیوب پر اس پر ایک اور ڈاکٹر صاحب کا لیکچر موجود ہے ء پر ان۔کے مطابق اس کی آواز نہیں ہے آپ ط ص ث کی مثال دے رہے ہیں تو ان کے مخارج مختلف ہیں جب مخارج مختلف ہیں تو آواز بھی مختلف ہوگی۔۔۔۔
@@aliyan820 نہیں جناپ ء کی آواز الف ہی طرح ہے۔کسی حرف سے لفظ نہ بننا اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ حرف ہی نہیں ہے۔اردو میں رھ۔ڑھ۔لھ۔مھ۔نھ وغیرہ سے کوئی لفظ نہیں بنتا یہ درمیان یا آخر میں آتے ہیں۔لیکن کسی نے ان پر اعتراض اس بنا پر نہیں کیا۔ء کا معاملہ بھی یہی ہے۔اسے ہمیشہ حروف تہجی میں شامل رکھا گیا ہے۔
سر!جس انداز سے اپنے لیکچر دیا ہے۔یقیناً اپ کا لیکچر نایاب ہیں بہت کچھ سیکھا ۔۔۔اللہ اپ کو لمبھی زندگی دے اور مزید لیکچرز اپلوڈ کرنے کی توفیق عطافرماٸیں تاکہ ہم مذید سیکھ سکے امین
آپ میرے بابا کی یاد دلاتے ہیں۔اللہ آپ کو صحت مند رکھے۔آمین
اسلام وعلیکم۔۔۔نو سال سے بچوں کو پڑھا رہی ہوں۔۔۔آج معلوم ہوا کہ حروفِ تہجی کی اصل ترتیب کیا ہے۔۔۔بہت خوب
السلام علیکم
درست فرما لیں۔ شکریہ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم کا املا بھی درست کریں۔ شکریہ
بہن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
السلام علیکم اسطرح لکھئے. اس میں واؤ نہیں میم پر پیش ھے
استاد محترم سر خالد صاحب کی مانند ھیں آپ سر
الله صحث عمر عمل میں برکت دے
آمین
شکریہ
احباب سے گزارش ھے کہ اُردو کے مضمون میں اظہار خیال بھی اردو میں ہی کریں
@@waseemabbas8966 جی ہاں
MASHALLAH MASHALLAH
ruclips.net/video/6haqQ0J91fA/видео.html
ماشاءاللہ۔ جناب محترم سلامت رہیئے۔
اللہ ہمیں اور امت کو آپ جیسا استاد محترم عطاء فرمائے۔ بہت عمدہ و بہترین کاوش۔۔ اردو دنیا کی ایک خوبصورت زبان ھے۔ ( انڈین۔۔ کویت سے )🌹
بہت شکریہ
ویڈیو پسند کرنے کا شکریہ
السلام علیکم
اردو حروف کو امالہ کے ساتھ کیوں پڑھتے ہیں، عربی کی طرح بغیر امالہ کے پڑھنا پڑھانا درست ہے کیا۔۔؟
جیسا کہ " ب " کو لکھ کر بے پڑھتے ہیں، اس کو عربی کی طرح" با " تا ثا پڑھنا کیسا ہے۔۔۔؟
Bhut umdah
بچپن کی بہت سی غلطیاں بڑے ہو کر ہی پتا چلتی ہیں۔
bhtt khoob! jari rkhny ki iltija.....................
ان شاءاللہ ضرور
@@urdunisabsaaz-4645 Asalamualaikum sir..! sb se pehly to ap ko ap ki kavisho pe bht mabrook... doosra ap se arz ye krni th k Ba ki student hu.. private kr rhu punjbab uni se.. shuq k zor pe urdu sbjct rkha h.. lekin us k lye kisi tor rehnumai muyasir nh arhi.. az raye krm aik video Ba ki urdu book k sallybus pe bna dijye k kon se asbaaq nzmyn asnaaf parchy k hwaly se ahm jo hm ne tyar krni h.... intrnt pe b khuch mwaad nh h is hwaly se... Al aariz!
بات یہ ہے کہ فی الحال ہماری توجہ کراچی یونیورسٹی کی گریجویشن کی کتاب مخزن ادب پر ہے اس کے علاوہ انٹر اور میٹرک کی ویڈیو بھی بنائی جارہی ہیں۔ہمیں نہیں معلوم کہ پنجاب یونیورسٹی کی گریجویشن کی کتاب کون سی ہے۔کسی وقت موقع ملا تو ہم اس پر بھی ویڈیو بنائیں گے۔
@@urdunisabsaaz-4645 gg plzz zruurrrr....
Pehli Baar youtube per ... Excellent Work 👍👍👍👍👍
ماشاءاللہ سر لکھاٸی پر بھی آپ کو کمال دسترس ہے۔
جناب یہ لکھائی بچپن میں تختی لکھنے کی وجہ سے ہے۔اور اہسی خاص بھی نہیں ہے۔
MASHALLAH MASHALLAH
بنگلادیش سے دیکھ رہا ہوں 🇧🇩🇧🇩🇧🇩
ruclips.net/video/6haqQ0J91fA/видео.html
Walekum as salaam
شکریہ
MASHALLAH MASHALLAH
🙏 सर एवं हार्दिक धन्यवाद, उर्दू भाषा को आसान तरीके से समझाने और पढ़ना लिखना सिखाने के लिए!
Masha Allah ♥️♥️♥️♥️
شکریہ
یعنی میں نے بالکل صحیح سنا تھا ھ کے بارے میں کہ اس کی اردو میں الگ سے کوئی حیثیت نہیں ہے
یہ صرف لفظ کی آواز کو موٹا کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے
الحمدللہ
اور شکریہ سر
اس بات کو ثابت کرنے کے لئے
سر ہمیں جو ترتیب بچپن سے پڑھائی گئی ہے اس کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے؟؟
" Assan se Mushkil ki taraf " ye qanun istemal kiya jata tha ,,,,, isliye waisi tartib rakhi gayi thi shyd.
آپ کا
درست لکھائ
Sir your program is very nice
سر میری املا میں بہت غلطیاں ہے براے مہربانی ایک اور پروگرام بھی کریں
@@tahiranisar9313 ان شاءاللہ ایک نہیں کئی پروگرام اس موضوع پر کیے جائیں گے۔
Bohat umdah hai
Hum bachpun sy alif madaa ko pehly perhty rahy hain
Please search Rosian On RUclips ..It's a good Channel Like Urdu Nisab Saz It Provides you Correct information ....not False Like Dr.Tahir
How how you can say that it'z false??
لکھائی درست کرانی کی بھی ایک سیریز بنادیں. بہت خوب لکھتے ہیں آپ💜
کرانے
عمدہ صاحب
MASHALLAH MASHALLAH
آپ کی تحریر بہت پسند آئی
شکریہ
Great
شکریہ
براہ کرم آ دھی اشکال کے بارے میں بھی رہنمائی کریں
انتظار کیجیے
Kab sey raij huwa? Rashid hasan khan key mutabiq tota aur taish toey sey nahin tey sey hone chahien?
محترم الفاظ کے رائج ہونے کی کوئی باقاعدہ تاریخ نہیں ہوا کرتی۔باقی رشید حسن خان کا نظریہ آپ نے خود دیکھ ہی لیا ہے۔
Kya taish bhi toey sey hota hai?
@@asadhussain2113 طیش ہی اب درست ہے۔
MASHALLAH MASHALLAH
سر جی کرنا ،کرانا اور کروانا پر ایک تفصیلی ویڈیو بناٸیں اور
مثالوں سے ان کے استعمال پر روشنی ڑالیں
جی کسی وقت کوشش کریں گے۔
السلام علیکم ڈاکٹر طاہر قریشی صاحب!
وھ اور یھ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ تفصیل سے مطلع فرمائیں ۔
نہیں ۔۔۔یہ حروف تہجی میں اب شامل نہیں ہیں۔پہلے کسی دور میں تھے۔
ماشاءاللہ اچھی کوشش
اگر ممکن ہو تو حروف تہجی کا بتا دیں کہ کون کون سی زبان سے آۓ ہیں۔شکریہ
شکریہ ۔۔۔ان شاءاللہ کسی وقت کوشش کریں گے۔
محترم ڈاکٹر محمد طاہر قریشی صاحب!
السلام علیکم!
رھ سے کون سے الفاظ بن سکتے ہیں؟
رھ الفاظ کے بیچ میں آتا ہے۔گیارھواں،بارھواں،تیرھواں،پندرھواں،سترھواں وغیرہ
Sir,
Tota toey sey hai ya tay se? Toey sey meray mutabiq sahih hai?
اصل میں تو۔۔۔۔توتا۔۔۔۔ہی ہے۔اب زیادہ رائج طوطا ہو گیا ہے۔
MASHALLAH MASHALLAH
In awazay kiya hy g
آپ کی بات بالکل سمجھ میں نہیں آئی۔رومن میں لکھنے کا یہی نقصان ہے۔اب تو اردو کی بورڈ موبائل میں عام استعمال ہو رہاہے۔آپ بھی اپنے موبائل میں انسٹال کر لیں۔
سر پلیز پلے بیک اسپیڈ کی ایڈجسمنٹ کا آپشن بھی ایکٹیو کردیں
یہ آپشن ہر ویڈیو کی سیٹنگ میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔
جناب کسی دو سرے مصنف کے مضمون کا ترجمہ کر کے کیا ہم اس ترجمہ شدہ مضمون کے مصنف کہلاے جا سکتے ہے؟
جی نہیں آپ مترجم کہلائے جائیں گے۔
@@urdunisabsaaz-4645 بہت بہت شکریہ
مھ کا استعما ل کیسے ھے جناب
@@muaavinurdu8849 تمھارا،تمھیں،کمھار وغیرہ
To hum sabko jo school me perhai jati hey hurf e tehejji to woh galat hey kiya??
جی با لکل
@@urdunisabsaaz-4645 per jub bhi jahan bhi search karo wahi usually use honey waley alphabets dikhtey hein...ye wali to kahin bhi nahi internet per.apki alphabets sounds more like sindhi alphabets we once read in our schools in karachi.
@@ZH-Rocks ہم نے مکمل حوالہ دیا ہے۔آپ شاید دو چشمی ھ والے حروف کو شامل نہیں سمجھتے۔حالاں کہ وہ بہت پہلے سے اردو حروف تہجی کا حصہ ہیں۔
@@urdunisabsaaz-4645 gee.me apki tamam videos se buhat learn ker rahi houn khud bhi apni galtiyan theek ker rahi houn aur apney bachon ko bhi sikha rahi houn...confusion alphabets dekh ker hua to app se pooch liya..asal mein yahan london mein rehtey hoye aur bhi hard hey bachon ko sikhana..merey bachey urdu buhat saaf boltey hein per likhnay me mushkil hoti hey..thanks to you ab unko sikhaoongi..inshaAllah.
@@urdunisabsaaz-4645 ek guzarish hey ager ho sakey to Allama iqbal ki shairi ko asaan urdu mein explain ker dein me chati houn k merey betey unko bhi samjh sakein.aur meri nazar mein unse bheter shair hum musalmano k liye koi aur nahi.
استاد محترم! مہربانی فرما کر تھوڑا بڑا لکھیے. شکریہ
Sir ap pakistan say hain ya ndia mai hain
He is from Pakistan
Akshar mere shath aesa hota hai me swad ke jagaha seen like de ti aap Islamism sahi istmal btae
یہ صرف پڑھتے رہنے سے آتا ہے۔ انگریزی میں تو یہ چیز بہت زیادہ ہے۔وہاں کار تو C سے لیکن کائنڈ K سے۔۔۔سائیکل C سے لیکن سائونڈ S سے کیوں؟ جنرل G سے جنگل J سے۔۔۔فوٹو Ph سے لیکن فونٹ F سے کس لیے؟ ایسی ہزاروں۔۔جی ہاں۔۔ ہزاروں مثالیں ہیں۔
MASHALLAH MASHALLAH
لھ اور مھ سے کون سے الفاظ آتے ہیں
شروع میں نہیں آتے،بیچ میں آتے ہیں۔
چولھا،دولھا۔۔۔۔۔کمھار
@@urdunisabsaaz-4645 جزاکم اللہ اللہ آپکی کاوش کو قبول کرے آپکی کلاسز سے سیکھ کر ھم اپنے جامعہ میں بچوں کو اردو سکھا رھے ہیں عالمیہ تک
@@tahasyed1468 اللہ کا کرم ہے۔
السلام علیکم!
کیا رسمی خط کو سرکاری اور نجی خط کو غ ےر رسمی کہا جاسکتا ہے؟
ہاں۔۔۔تقریبأ"
السلام علیکم ڈاکٹر طاہر قریشی صاحب!
کیا ہمزہ حروف تہجی میں شامل ہے اور اگر ہے تو اس کی وجوہ سے مطلع فرمائیں کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمزہ حروف اضافت میں استعمال ہوتا ہے۔
شکریہ ۔
بالکل شامل ہے۔وجوہ تو پھر ہمزہ ہی کہ کیوں ؟ ا ب پ سے لے کر ی ے تک سب کی وجوہ بھی ہونی چاہییں۔زبان میں وجوہات نہیں رواج کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔جب عرصے سے ہمزہ حروف تہجی میں شامل ہے تو ہے۔اب اس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔۔۔
زبردست
حھ، مرکب حروف کیوں نہیں ہے ؟
اس لیے کہ یہ کسی لفظ میں کبھی نہیں ہوتا۔
Seen or soad likhne ka difference
@@atiyaalikhan4384 سمجھ میں نہیں آیا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے؟
اگر دونوں حروف کے لکھنے کے انداز میں فرق پوچھا جا رہا ہے،تو وہ واضح ہے۔س میں شوشے ہوتے ہیں اور ص میں نہیں ہوتے۔اس طرح کا فرق تو ہر زبان میں ہوتا ہے۔
پسِ پردہ اور پسْ منظر, ان دونوں کے لفظ پس میں کیا فرق ہے؟ یعنی ان میں نسبت اضافت ہے یا ظرفیت؟
پس پردہ یعنی معاملے کے پیچھے کیا ہے۔پس منظر ذرا وسیع تناظر میں معاملے کو گہرائی سے دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
جو حرف مرکب حروف نہیں ہیں وہ کون سے ہیں
پندرہ ہائیہ آوازوں یعنی بھ ،پھ ،تھ وغیرہ اور مد والے الف کو چھوڑ کر باقی سب مفرد حروف ہیں،یہ اڑتیس ہیں۔
السلام و علیکم!
سر آ پ کا دو چشمی ہ کے حروف تہجی میں ہونے پہ کیا کہنا ہے؟
دو چشمی ھ اردو حروف تہجی میں شامل نہیں ہے۔یہ صرف ہائیہ آوازوں یعنی: بھ۔پھ۔تھ۔گھ وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔اس لیے اردو خط نستعلیق میں کوئی لفظ ھ سے نہ تو شروع ہو سکتا ہے،نہ ہی ختم ہو سکتا ہے۔
اور السلام علیکم لکھا کیجیے۔
یاد دلانے کا شکریہ، پروفیسر صاحب،
آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ مورخہ اور بتاریخ کے درمیان فرق کیا ہے اور ایک تقریر رموز اوقاف پر بھی کریں تاکہ ہم اس سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔ آ پ کی عین نوازش ہو گی ۔
شکریہ ۔
السلام علیکم!
سر آپ رموز اوقاف پر بھی تقریر کریں تاکہ ہم اس سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔
شکریہ ۔
@@asadhussain2113 ان شا ء اللہ جلد ہی کوشش کرین گے۔اور استفادہ کرنا میں حاصل کے معنی شامل ہیں مزید حاصل لکھنے یا بولنے کی ضرورت نہیں
رھ سے کون سا لفظ آتا ھے
لھ اور مھ کی طرح رھ سے کوئی لفظ شروع نہیں ہوتا۔یہ الفاظ کے بیچ میں آتا ہے۔گیارھواں،،بارھواں،تیرھواں،پندرھواں،
سترھواں وغیرہ
@@urdunisabsaaz-4645 جزاکم اللہ خیرا
MASHALLAH MASHALLAH
Mja ya poora smj nahi aya aap ya nahi bola dochsm vala ksa ata ha
میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا۔ہو سکے تو اردو فونٹ میں لکھیے۔
اسا
ماشااللہ آپ کے سمجھانے کا طریقہ بہت اچھا بہت اچھا ہے
سر یہ تو (پچپن) ہوے۔کیا یہ "ں"اس میں شامل نہیں؟اگر شامل ہو تو پچپن ہوگے پلیز رپلاٸی ۔۔۔
دوبارہ ٹھیک سے گنیے۔چون ہی ہیں اس میں۔۔۔ں۔۔۔شامل ہے۔
سر!پچپن ہی ہے۔۔
آپ کیا دو سال کے بچے ہیں؟ گنتی آپ خود ٹھیک سے نہیں کر رہے اور پھر اصرار بھی کرتے ہیں۔افسوس
MASHALLAH MASHALLAH
Dr Mauli Abdul haq ko Baba e urdu kahete hai,unke bataye howe haruf 51 hai,36 plus 15,refer to him,
جی وہ ہمیں علم ہے لیکن جب تک کوئی چیز طےنہ ہوجائے اس میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔اختلاف تو صرف نون غنہ کے شامل کرنے پر ہے اگر تھوڑی دیر کے لیے اس کو ہٹا بھی دیں تب بھی تریپن تو ہوں گے۔
ٹوٹل تعداد 54 ہی ہے
ذ اور ز ک بعد ھ کیوں نہیں آتا؟
اس لیے کہ اردو حروف تہجی میں ہر حرف کے بعد ھ نہیں آتا۔
کیا "آ" مفرد حروف سے ہے یا مرکب حروف سے ہے؟؟؟ 🇧🇩🇧🇩🇧🇩
مرکب
@@urdunisabsaaz-4645 استاذ میں مرکب حروف کہوں یا بھاری آ واز والی حروف کہوں؟؟؟ کونسا کہنا درست ہوگا؟؟؟؟
@@shahaqeel7143 دو چشمی ھ سے بننے والے حروف کے لیے ہائیہ آوازیں کا مرکب لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔بھاری آوازیں کہنا مکمل طور پر درست نہیں ہے۔
@@urdunisabsaaz-4645 Thank u sir from 🇧🇩🇧🇩🇧🇩
@@urdunisabsaaz-4645 استاذ اردو میں جو عربی حروف ہے ان کو عربی مخرج کے مطابق ادا کرنا چاہیے یا نارمل تلفظ کے ساتھ ادا کرنا چاہیے؟؟؟
ں ںھ (نون غنہ+ھ) ۃ یھ بھی شامل کریں۔ بقول ڈاکٹر عطش درانی صاحب ، عقیل صاحب ، بحوالہ مراسلہ مقتدرہ قومی زبان اردو بسلسلہ حروف تہجی۔
تعجب ہے۔ہم نے مکمل حوالہ اس کے عکس سمیت دیا ہے۔ڈاکٹر عطش درانی ہی کی نگرانی میں معیاری اردو قاعدہ تیار ہوا تھا۔ڈاکٹر معین الدین عقیل مرتبین میں شامل تھے۔اتفاق رائے سے حروف تہجی کی تعداد چون 54 طے کی گئی تھی۔پھرقاعدہ شائع کیا گیا تھا۔اسے مستند نہ ماننے کی آخر کیا وجہ ہے؟
@@urdunisabsaaz-4645
ڈاکٹر صاحب بہت شکر گزار ہوں !!! ڈاکٹر عطش درانی صاحب میرے بڑے بھائی اور استاذ تھے۔ ان کی زیر نگرانی قاعدہ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے تیار کروایا تھا۔ اس میں بھی حروف تہجی 58 بتائے گئے ہیں۔ محولہ مراسلہ میرے پاس محفوظ ہے ، یہ آپ کے لیے یہ بہت اہم دستاویز ثابت ہو گا اور آپ اپنے فورم پہ یہ پیش بھی کر سکتے ہیں۔ اپنا وٹس ایپ نمبر شیئر فرمائیں ؛ جو آپ کا ذاتی نمبر ہو ، اس پہ مراسلہ بھیج سکوں گا : کیوں کہ یہ "خاص"اور "خالص" تحقیقی مراسلہ ہے۔ خیر اندیش !!! محمد زبیر ساہی
@@zubairsahi19 ساہی صاحب! شکریہ لیکن میری ڈاکٹر رئوف صاحب پاریکھ ( جو اس وقت ادارہ فروغ قومی زبان ،جس کا پرانا نام مقتدرہ قومی زبان تھا،کے سربراہ ہیں)سے اس موضوع پر کئی مرتبہ بات ہوچکی ہے۔وہ میرے مہربان اوراستاد ہیں اور قاعدہ ترتیب دینے کی کمیٹی میں شامل ہیں، گویا مرتب ہیں۔انھوں نے عطش درانی کے حوالے سے یہ بات بتائی تھی کہ درانی نے نون غنہ کو شامل کرنے کے لیے اصرار کیا تھا۔یعنی نون غنہ سے پہلے تریپن 53 پر تو اتفاق تھا۔نون غنہ کو پھر شامل کر لیا گیا اور تعداد چون 54 ہوگئی اور اسی کے مطابق قاعدہ ترتیب دیا گیا جس کا حوالہ میں دے چکا ہوں۔
MASHALLAH MASHALLAH
مریم کو لاہور جانا ہے
یا
مریم نے لاہور جانا ہے
کونسا درست ہے
پہلا جملہ درست ہے۔
آ اردو حروف میں شامل نہیں یہ ا صوتیے کی تخصیص ھے
Sir kia
اردو حروف تہجی
ا ، آ
ب ، بھ
پ ، پھ
ت ، تھ
ٹ ، ٹھ
ث
ج ، جھ
چ ، چھ
ح
خ
د ، دھ
ڈ ، ڈھ
ذ
ر
ڑ ، ڑھ
ز
ژ
س
ش
ص
ض
ط
ظ
ع
غ
ف
ق
ک ، کھ
گ ، گھ
ل ، لھ
م ، مھ
ن ، نھ ، ں
و
ہ ، ھ
ء
ی
ے
اسی طرح ن ء بھی اردو بنیادی آوازوں میں شامل نہیں
ء کی بات تو تھوڑی دیر کے لیے مان لیتے ہیں۔لیکن۔۔۔ن۔۔۔بھی بنیادی آوازوں میں شامل نہیں۔یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔
@@urdunisabsaaz-4645 ن نہیں نون غنہ
ء حرف نہیں ہے کیونکہ نہ ہی اس کی اپنی آواز ہے نہ یہ کسی لفظ کے شروع میں آتا ہے یہ دونوں شرائط ہیں حرف کے لئے
جناب من !آج تک کسی نے ہمزہ کے حرف نہ ہونے پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ آپ نے بالکل نئی بات کی ہے ۔باقی رہی یہ بات کہ ء کی کوئی آواز نہیں ہے۔ اس کی آواز وہی ہے جو ع اور الف کی ہے۔ اردو کے بہت سے حروف ہیں جن کی اپنی کوئی علیحدہ آواز نہیں ہے۔ مثال کے طور پر:
س، ث اورص کی۔ت اور ط کی ۔ ذ،ز،ض اور ظ کی کم از کم اردو زبان میں ایک جیسی آواز نکلتی ہے ۔لیکن اس بنا پر آج تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ یہ الگ الگ حرف نہیں ہیں۔
یو ٹیوب پر اس پر ایک اور ڈاکٹر صاحب کا لیکچر موجود ہے ء پر ان۔کے مطابق اس کی آواز نہیں ہے آپ ط ص ث کی مثال دے رہے ہیں تو ان کے مخارج مختلف ہیں جب مخارج مختلف ہیں تو آواز بھی مختلف ہوگی۔۔۔۔
@@aliyan820 نہیں جناپ ء کی آواز الف ہی طرح ہے۔کسی حرف سے لفظ نہ بننا اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ حرف ہی نہیں ہے۔اردو میں رھ۔ڑھ۔لھ۔مھ۔نھ وغیرہ سے کوئی لفظ نہیں بنتا یہ درمیان یا آخر میں آتے ہیں۔لیکن کسی نے ان پر اعتراض اس بنا پر نہیں کیا۔ء کا معاملہ بھی یہی ہے۔اسے ہمیشہ حروف تہجی میں شامل رکھا گیا ہے۔
اردو میں بنیادی آوازیں پچاس ہیں ۳۵ مفرد اور ۱۵ مخلوط
سر یہ تو (پچپن) ہوے۔کیا یہ "ں"اس میں شامل نہیں؟اگر شامل ہو تو پچپن ہوگے پلیز رپلاٸی ۔۔۔
@@theislamiaeducationacademyپچپن حروف (دراصل آوازیں)ان میں ں اور ے شامل نہیں
سر!جس انداز سے اپنے لیکچر دیا ہے۔یقیناً اپ کا لیکچر نایاب ہیں بہت کچھ سیکھا ۔۔۔اللہ اپ کو لمبھی زندگی دے اور مزید لیکچرز اپلوڈ کرنے کی توفیق عطافرماٸیں تاکہ ہم مذید سیکھ سکے امین
MASHALLAH MASHALLAH