رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو رسم و رہِ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ احمد فراز
Beauty, grace, soulful voice and Faraz's Ghazal.....
اعلیٰ، بہت شکریہ
سلامت رہیں آمین
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ
تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و رہِ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم
اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
احمد فراز
Waah.. kya khub galaa paaya hai
Wah ❤
واہ واہ کیسی عنایات ھیں حضور
تصور بھی کب کیا تھا
آپ کے ہاتھوں پر بوسہ ھے ڈاکٹر صاحب
واہ واہ کیسی عنایات ھیں حضور
تصور بھی کب کیا تھا
آپ کے ہاتھوں پر بوسہ ھے ڈاکٹر صاحب