Corrupt EOBI Officer Asif Azad Dismissed | Good News For Pensioners | Pension Updates

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 17 окт 2024
  • Corrupt EOBI Officer Asif Azad Dismissed | Good News For Pensioners | Pension Updates ‎‪@azmatnamavlog‬
    برے کام کا برا نتیجہ
    چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کا کرپشن کے خاتمے کے لئے بڑا قدم!
    اربوں روپے کے میگا لینڈ اسکینڈل کا ملزم آصف آزاد 11 برس بعد ملازمت سے برطرف
    ناتجربہ کار آصف آزاد ایک بھاری سفارش کے ذریعہ 28 جون 2007ء کو تحریری ٹیسٹ کے بغیر ڈائریکٹر فنانس بھرتی ہوا تھا
    آصف آزاد انتہائی بدعنوان چیئرمین ظفر اقبال گوندل کا دست راست تھا
    گوندل کی خوشنودی کے لئے اپنے افسر بالا عبد المجید DDG کو بھی خاطر میں نہیں لاتا تھا
    دیانتدار افسر عبد المجید DDG فنانس نے ظفر اقبال گوندل کو سیلاب فنڈ میں عطیہ کرنے کے لئے ایک ارب روپے دینے اور پنشن فنڈ سے غیر قانونی انوسٹمنٹ کرنے سے صاف انکار کردیا تھا
    انکار کی پاداش میں عبد المجید کو ترقی سے محروم اور جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا
    ملزم آصف آزاد نے چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی خواہش پر ڈائریکٹر انوسٹمنٹ کی حیثیت سے بورڈ آف ٹرسٹیز کی منظوری کے بغیر انتہائی زائد قیمتوں پر اربوں روپے کی اراضیوں اور املاک کے غیر قانونی سودے کئے تھے
    بعد ازاں نئے چیئرمین محمد ایوب شیخ نے ملزم آصف آزاد کو معطل کر دیا تھا
    ملزم آصف آزاد معطلی کے دوران گزشتہ 11 برسوں سے گھر بیٹھے بھاری تنخواہوں، پرکشش مراعات اور بھاری میڈیکل سہولیات سے لطف اندوز ہوتا رہا
    ملزم آصف آزاد میگا لینڈ اسکینڈل میں FIA کراچی لاہور اور اسلام آباد کی 9 ایف آئی آر میں ملوث ہے
    ملزم آصف آزاد کے گھرانے کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے
    ملزم آصف آزاد ڈیڑھ برس اڈیالہ جیل میں قید رہا اور ضمانت پر تھا
    ملزم آصف آزاد مقدمات کو طول کرنے کے لئے FIA کے افسران کی فرمائشیں پوری کیا کرتا تھا
    ملزم آصف آزاد کو 13 اکتوبر 2022ء کو قوانین کی خلاف ورزی، غفلت ولاپرواہی، غبن جھوٹے اور گمراہ کن بیانات کے سات سنگین الزامات کے تحت چارج شیٹ جاری کی گئی تھی
    29 دسمبر 2022ء کو آصف اکرام PAS، سیکریٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکنالوجی، حکومت سندھ کو آصف آزاد کے خلاف انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا
    لیکن اس کے باوجود ملزم آصف آزاد کو 23 جنوری 2023ء کو ایک بھاری سفارش پر ملازمت پر بحال کرکے ڈائریکٹر بینکنگ سروسز تعینات کیا گیا
    ملزم آصف آزاد گزشتہ 11 برسوں کے دوران FIA اسلام آباد میں اپنے مقدمات میں پیشیوں کے لئے "مال مفت دل بے رحم" کی طرح EOBI سے لاکھوں روپے مالیت کے TA/DA وصول کرتا رہا
    ملزم آصف آزاد نے 6 جون 2023ء چارج شیٹ کا جواب جمع کرایا تھا
    انکوائری افسر آصف اکرام نے 8 اگست 2023ء کو ملزم آصف آزاد کی 30 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ جمع کرائی تھی
    فنانس ڈپارٹمنٹ کے بعض بااثر افسران ذاتی مفادات کے لئے ملزم آصف آزاد کو سزا سے بچانے کے لئے سر توڑ کوششیں اور چیئرمین سے سفارشیں کرتے رہے
    فنانس ڈپارٹمنٹ کے بااثر اعلیٰ افسر نے ملزم آصف آزاد کی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے برطرفی سے عین قبل 15 دن کی رخصت دیدی، ذرائع
    چیئرمین EOBI خاقان مرتضیٰ نے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزم آصف آزاد کی تمام سفارشیں مسترد کردیں
    پنشن فنڈ ایک امانت ہے جس میں خیانت ناقابل معافی جرم ہے، چیئرمین
    ملزم آصف آزاد نے برطرفی سے قبل عدالت سے ریلیف کے لئے میگا لینڈ اسکینڈل میں ملوث سابق DG انوسٹمنٹ واحد خورشید کنور کے بیٹے بیرسٹر علی واحد سے قانونی مدد طلب کی تھی، ذرائع
    چیئرمین خاقان مرتضیٰ نے 25 جون 2024ء کو ملزم آصف آزاد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے اس کے کیس کی ذاتی شنوائی کی
    جس کے دوران DDG HR اور ڈائریکٹر انوسٹمنٹ بھی موجود تھے
    ملزم آصف آزاد ذاتی شنوائی کے دوران چیئرمین EOBI کے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا اور خود کو بچانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بولتا رہا
    چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے دستیاب ریکارڈ، شواہد اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملزم آصف آزاد کے خلاف تمام الزامات ثابت ہونے پر اسے فوری طور پر ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزا سنادی
    ملزم آصف آزاد کی برطرفی کا آفس آرڈر نمبر 129/2024 بتاریخ 3 جولائی 2024ء 20 صفحات پر مشتمل ہے
    ملزم آصف آزاد کے 3 جولائی 2024ء کے برطرفی کے فیصلہ کو پس پردہ مقاصد کے تحت جان بوجھ کر ڈیڑھ ماہ تک راز میں رکھا گیا
    فنانس ڈپارٹمنٹ کے بعض بااثر افسران ملزم آصف آزاد کے برطرفی کے آرڈر کو سونگھتے پھرتے رہے لیکن چیئرمین کی حکمت عملی کے نتیجہ میں پانے میں ناکام رہے
    ملزم آصف آزاد ڈائریکٹر فنانس اپنی برطرفی کی سن گن ملتے ہی EOBI کی سرکاری گاڑی، میڈیکل بک سرکاری دستاویزات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
    ملزم آصف آزاد کے کراچی اور چکوال کے گھروں میں تالے پڑے ہوئے ہیں، ذرائع
    انتظامیہ نے ملزم آصف آزاد کے کراچی اور چکوال کے گھروں کے باہر برطرفی کے آرڈر کی تعمیل اور گاڑی کی ریکوری کے نوٹس چسپاں کرادیئے ہیں
    فنانس ڈپارٹمنٹ کے بعض اعلیٰ افسران ملزم کی برطرفی کے بعد اس کی پشت پناہی میں مصروف رہے
    #pensioners_news #pensionersupdate #pension_news #eobipensioners #eobinews #eobipensionincrease #eobiupdate #eobipensionincreasenotification

Комментарии • 11

  • @azmatnama
    @azmatnama  2 месяца назад +1

    ادارے EOBI کا کرپٹ ترین افسر نشانِ عبرت بن گیا
    کراچی و آبائی گاؤں سے بھی بھاگ گیا
    کرپٹ افسران پُشت پناہی کرنے لگے
    مزدوروں کی بدعائیں رنگ لائیں
    آصف آزاد

    • @imdadhussain230
      @imdadhussain230 Месяц назад

      ہماری بد دعائیں اگر اتنی ہی پُراثر ہوتیں تو گوندل پر بھی لگتیں ، جو امریکہ میں ہمارے پیسوں سے عیاشی کر رہا ہے۔

  • @saifrehman7310
    @saifrehman7310 Месяц назад +2

    اللہ پاک ایسے ظالموں پر اپنا قہرنازل فرمائے اور انکو نشان عبرت بنائے جو اپنی چالاکیوں سے پاکستان کے خزانے میں پیسے جانے ہی نہیں دیتے۔جنکی وجہ سے ملک آ ج اس حال پر پنہچی چکا ھے۔اہسے ظالموں کوانکے مشہور چوکوں پر الٹا لٹکانے کی ضرورت ھے۔تاکہ عام آدمی بھی غلط کام کرنے سے ڈرے۔اللہ پاک ہمارے پاکستان سے برائ کو پاک کردے۔آ مین الہی کریم جزاک اللہ

  • @mushtaqahmad681
    @mushtaqahmad681 Месяц назад +2

    ہماری بدعا ہیں ھی ھیں بزرگوں کی کی پینشن. میں اضافہ نہ ھونا کتنا ظم ھے وہ کیسے وقت پاس کر رھے ہیں کسی کو بھی اس کی پرواہ نہیں....

    • @azmatnama
      @azmatnama  Месяц назад

      جی درست کہا

  • @MalikMohammadAshraf
    @MalikMohammadAshraf Месяц назад +1

    Love you Sir ALLAH Tala bless your life Ameen

  • @jawaidakhtar6317
    @jawaidakhtar6317 Месяц назад +1

    اللہ کے پکڑ میں آ گئے انجام بھیا نک ھوگا انشاء اللہ