"مردانہ کمزوری" کوئی اپنا مَرا میرا اپنا مَرا میرے آنگن میں ماتم کی صف بچھ گئی عورتیں بین کرتی رہیں بچے روتے رہے میں نہیں رو سکا میری پہلی محبت جو سچی بھی تھی اور سُچی بھی تھی جب کسی نے اسے مسترد کر دیا میرے سینے میں یک دم گھٹن بھر گئی سانس رکنے لگی میں نہیں رو سکا مجھ پہ تہمت لگائی کسی شخص نے میرے کردار کی لاش پر پاؤں رکھ کر وہ اونچا ہوا میرے پیروں کے نیچے زمیں نہ رہی میں نہیں رو سکا جیسے چرواہا جھولی میں پتے دکھا کر (جو ہوتے نہیں ہیں) بلاتا ہے اپنی طرف بکریاں۔۔۔ مجھ کو ایسے کسی نے کہا "آ محبت کریں" اس کے نزدیک جا کر کھلا اس کی جھولی میں چاہت کے پتّے نہیں میری چیخیں گلے میں رکی رہ گئیں میں نہیں رو سکا میں نے دفتر میں اک نوکری ڈھونڈ لی تھوڑا تھوڑا وہاں روز مرتا رہا کام کرتا رہا میرے کانوں میں لاوا انڈیلا گیا میرے چہرے کی رونق مٹائی گئی ایک اک رگ سے خوں کو نچوڑا گیا میرا سارا بدن زرد ہوتا رہا درد ہوتا رہا میں نہیں رو سکا میرے کاندھے پہ عورت کو رکھا گیا پشت پر باپ کا کنبہ لادا گیا سر پہ کوّے بھی بھوکے بٹھائے گئے میرے ہاتھوں میں تلوار دے دی گئی مجھ کو میرے خدا سے ڈرایا گیا جب کمر جھک گئی میں گھسٹ کر چلا کہنیاں چھل گئیں گھٹنے زخمی ہوئے خون رستا رہا میں نہیں رو سکا حادثوں، آفتوں، بم دھماکوں، وباؤں میں اور جنگ میں میرے اپنوں کی لاشیں اٹھائی گئیں میرا دل بھر کے آنکھوں تلک آ گیا میں نہیں رو سکا رات دنیا سے چھپ کر میں ایسے جہاں کو خیالوں میں لاتا ہوں جس میں سبھی دوست ہوں اس طرح جس طرح پیڑ کی ایک ٹہنی کٹے تو سبھی ٹہنیاں خود پہ محسوس کرتی ہیں آرے کے دانت اور سبھی ٹہنیاں اپنا رس بانٹتی ہیں کٹی شاخ سے پھر کئی ٹہنیاں پھوٹتی ہیں اسی شاخ سے ایک ایسے جہاں کو خیالوں میں لاتا ہوں جس میں سبھی عورتیں شادمانی میں کھل کر ہنسیں درد میں مرد بھی رو سکیں میں بہت رو کے چلّا کے دنیا کو بتلا سکوں میرے اعصاب میں کس قدر درد ہے میں تصور میں لاتا ہوں ایسی جگہ جس جگہ مجھ کو روتا ہوا دیکھ کر کوئی یہ نہ کہے "مرد بن۔۔۔ مرد بن۔۔۔" صبح ہوتے ہی میں اپنی ساری اذیت کو کاندھوں پہ لادے ہوئے کام پر جاتا ہوں اُس جہاں کے خیالوں سے باہر نکل آتا ہوں کیوں کہ ایسا جہاں میری مردانگی کو گوارا نہیں شعیب کیانی
Bhot khoob sir ❤ Hindustan 🇮🇳 se bhit mohabbat ❤
Salamat rahay Bhai ❤
Bhot khoob Shoaib Sahab ♥️🙏
Poets for the generations.
Thank you
Shoaib Sir Ap jesi nazm likhne wala ni dekha,
Allah apko salamat rakhe or hme aisi hi nazm sunate rahein❤
Shukria
Wah wah..kya baat hai mashaallah
بہت شکریہ ❤
Zabardast shoaib khush raho
شکریہ
Wah keya kehne hain!🎉
Thank you so much
Wahh wahh
Thanks ❤
Zindabad sir
Thank you faryal
It's really very painful..❤
❤
Lazawab, Alfaz Nhi hain aapki tareef ke liye ❤😊
Thanks
HEART TOUCHING👌
Stay blessed
O my God
Thanks
Superb sir ❤
Stay blessed
👌👌👌
❤❤ ❤😊
❤️
❤
❤🎉
,خوب
Thanks
Waaah sir
Thank you
Main nhi ro saka😔😔😔😔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔😢😢😢😢😢
❤❤
❤❤❤
❤️
Apni yeh nazam likh kr b post krden description me
"مردانہ کمزوری"
کوئی اپنا مَرا
میرا اپنا مَرا
میرے آنگن میں ماتم کی صف بچھ گئی
عورتیں بین کرتی رہیں
بچے روتے رہے
میں نہیں رو سکا
میری پہلی محبت جو سچی بھی تھی
اور سُچی بھی تھی
جب کسی نے اسے مسترد کر دیا
میرے سینے میں یک دم گھٹن بھر گئی
سانس رکنے لگی
میں نہیں رو سکا
مجھ پہ تہمت لگائی کسی شخص نے
میرے کردار کی لاش پر پاؤں رکھ کر وہ اونچا ہوا
میرے پیروں کے نیچے زمیں نہ رہی
میں نہیں رو سکا
جیسے چرواہا جھولی میں پتے دکھا کر
(جو ہوتے نہیں ہیں) بلاتا ہے اپنی طرف بکریاں۔۔۔
مجھ کو ایسے کسی نے کہا "آ محبت کریں"
اس کے نزدیک جا کر کھلا
اس کی جھولی میں چاہت کے پتّے نہیں
میری چیخیں گلے میں رکی رہ گئیں
میں نہیں رو سکا
میں نے دفتر میں اک نوکری ڈھونڈ لی
تھوڑا تھوڑا وہاں روز مرتا رہا
کام کرتا رہا
میرے کانوں میں لاوا انڈیلا گیا
میرے چہرے کی رونق مٹائی گئی
ایک اک رگ سے خوں کو نچوڑا گیا
میرا سارا بدن زرد ہوتا رہا
درد ہوتا رہا
میں نہیں رو سکا
میرے کاندھے پہ عورت کو رکھا گیا
پشت پر باپ کا کنبہ لادا گیا
سر پہ کوّے بھی بھوکے بٹھائے گئے
میرے ہاتھوں میں تلوار دے دی گئی
مجھ کو میرے خدا سے ڈرایا گیا
جب کمر جھک گئی
میں گھسٹ کر چلا
کہنیاں چھل گئیں
گھٹنے زخمی ہوئے
خون رستا رہا
میں نہیں رو سکا
حادثوں، آفتوں،
بم دھماکوں، وباؤں میں اور جنگ میں
میرے اپنوں کی لاشیں اٹھائی گئیں
میرا دل بھر کے آنکھوں تلک آ گیا
میں نہیں رو سکا
رات دنیا سے چھپ کر
میں ایسے جہاں کو خیالوں میں
لاتا ہوں جس میں سبھی دوست ہوں
اس طرح جس طرح
پیڑ کی ایک ٹہنی کٹے تو سبھی ٹہنیاں
خود پہ محسوس کرتی ہیں
آرے کے دانت
اور سبھی ٹہنیاں اپنا رس بانٹتی ہیں کٹی شاخ سے
پھر کئی ٹہنیاں پھوٹتی ہیں اسی شاخ سے
ایک ایسے جہاں کو خیالوں میں لاتا ہوں
جس میں سبھی عورتیں
شادمانی میں کھل کر ہنسیں
درد میں مرد بھی رو سکیں
میں بہت رو کے چلّا کے دنیا کو بتلا سکوں
میرے اعصاب میں کس قدر درد ہے
میں تصور میں لاتا ہوں ایسی جگہ
جس جگہ مجھ کو روتا ہوا دیکھ کر
کوئی یہ نہ کہے
"مرد بن۔۔۔ مرد بن۔۔۔"
صبح ہوتے ہی میں
اپنی ساری اذیت کو
کاندھوں پہ لادے ہوئے کام پر جاتا ہوں
اُس جہاں کے خیالوں سے باہر نکل آتا ہوں
کیوں کہ ایسا جہاں
میری مردانگی کو گوارا نہیں
شعیب کیانی
😮😢
Thanks
Ahmad fraz shab ki yad agyi
❤️❤️
واااااااااہ کیسے کیسے خیالات پرو لاتے ہیں آپ ۔۔ میں جیا خان خان سوچ رہی ہوں ان ویڈیوز کی آیڈیوز بھی ہونی چائیے تاکہ ہم خود سے بھی ویڈوز بنا لیں ❤
آپ اس میں سے آڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
@@shoaibkianiofficial
Ok i check it sir
میں نہیں رو سکا 😢
Thank you
سب مردوں کےجذبات کی ترجمانی کی ہے آپ نے
آپ سلامت رہیں
ruclips.net/video/kkZQdDly5VI/видео.html
میں نہیں رو سکا شاعر شعیب کیانی آواز عاطف مسعود
بہت شکریہ دوست آپ کی آواز نے کمال کر دیا
آپ کو ویڈیو فیس بک اِن باکس کی ہے
میری چیخیں گلے میں دب گئی
Thanks
Haadaso aafton bam dhamako BABAAO me
BABAAO ki meaning kya hai?
@@inquilabtripathi5656
Pendamics
@shoaibkianiofficial aaj poore din sirf aapko suna love from India.♥️
Pushat par bap ka kunba aur kandhoun pai Aik aurat 😂😂😢 sb sai bara dukh but ein sai kat kr b kidhar jao gy
Yehi tow tragedy hai
@@shoaibkianiofficial Yahi Zindagi haï Kiani sb Sukoon sirf Qabar mein hai 😂
Sir ap insta pr ho kya ?
instagram.com/shoaibkianii?igshid=ZDdkNTZiNTM=
facebook.com/shoaibkianii?mibextid=ZbWKwL
❤❤
🎉