AI and Cliche | Dr Rafiq Sandelvi | N-61 | Idara e Urdu

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 16 сен 2024
  • ڈاکٹر رفیق سندیلوی نے اپنی یہ گفتگو جمعہ، 26 جولائی 2024 کو "اکادمی ادبیات" کے کانفرنس ہال میں ہونے والے "ادرۂ اُردو" کے 20 ویں سیمینار میں کی تھی جس کا موضوع تھا:"کیا تخلیق کاری ہُنر، صنعت اور فن سے الگ کوئی شے ہے؟" اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق سندیلوی کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ترقی سے مصنوعی ادب پاروں کے فروغ اور کلیشے کا امکان ضرور ہے مگر اوریجنل فن کار کو اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ اے۔ آئی جتنی بھی ترقی کرے گی، انسانی دماغ اور علم کا ارتقا اس سے مزید آگے بڑھے گا۔ مذکورہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر عابد سیال تھے، جبکہ مہمانوں میں جناب حفیظ خان، جناب ادریس آزاد، جناب رحمان حفیظ، جناب سعید سادھو، اور جناب ڈاکٹر ابرار عمر شامل تھے۔ حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مہمانوں کی آرا کو سراہا۔
    ’ادارۂ اردو‘، اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔ شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معری، آزاد نظم اور نثری نظم نظم وغیرہ وغیرہ پر پر بات کی جاتی ہے۔ ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانه ، ناول، افسانچه / فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔ تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی / مارکسیت، نفسیات، ما بعد نو آبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ ادارہ اردو، اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔ شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معری، آزاد نظم اور نثری نظم نظم وغیرہ وغیرہ پر پر بات کی جاتی ہے۔ ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانه ، ناول، افسانچه / فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔ تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی / مارکسیت، نفسیات، ما بعد نو آبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔
    #Idara_e_Urdu, #Urdu_Literature, #Urdu_Poetry, #Urdu_Ghazal, #adab, #literature, #poetry, #nazm, #Ghazal, #Fiction, #Urdu_adab, #Aap_beeti, #Biography, #Auto_biography , #AI, #Artificial_Intellegence, #Cliche, #Dr_Rafiq_Sandelvi

Комментарии •