Naate Rasoole Akram, Humare Ban Ko Nabi Lala Zar Kar Denge, Wasife Rasoole Akram, @thezrclive

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 8 фев 2025
  • 《 ازقلم عالیجناب برہان صاحب 》
    ہمارے بن کو نبی لالہ زار کر دینگے
    خزاں کو اپنے کرم سے بہار کر دینگے
    خصوصی فضل وکرم شہریارکردینگے
    دکھا کے جلوہ ہمیں بے قرار کردینگے
    نگاہ ڈال کے اپنی وہ نور والے نبی
    سیاہ ذروں کو بھی آبدار کردینگے
    لگاؤ دل کو ولائے حضور والا میں
    وہ دل سے دورغمِ روزگار کردینگے
    بلائیں کچھ نہ بگاڑینگیں انکےہوتےہوئے
    وہ میرے گرد کرم کا حصار کردینگے
    وہ نوروالے نبی اپنی نوری کرنوں سے
    لحد میں آکے اِسے نور بار کر دینگے
    گناہ گارو چلے آؤ پل صراط پہ تم
    وہ پَل میں پُل سےغلاموں کوپارکردینگے
    ہرایک رزم میں اصحاب دل سےکہتےتھے
    ہم ان کے نام پہ جاں کو نثار کردینگے
    اشارہ کر کے وہ بادِ خلاف کو برہاں
    ہمارے حق میں اُسے سازگار کردینگے

Комментарии •