Emotional Heart touching Naat |Ek rind hai aur midhat e sultan e madeena |Zufaif Nadwi| kehkashaan
HTML-код
- Опубликовано: 8 фев 2025
- #Kehkashan #Kehkashaan #Zufaif_shingeri
Heart touching Rabiul Awwal special Naat |Ek rind he or midhat e sultan e madeena |Zufaif Nadwi
Video Credits:
Artist: Zufaif Nadwi
Audio: RSDS
Video: ZSUS
Lyrics: jigar moradabadi
Label: Kehkashaan (Idara Adab E Atfal, Bhatkal)
جگر مرادآبادی: اک رند ہے اور مدحتِ سلطانِ مدینہ
اجمیر شریف میں نعتیہ مشاعرہ تھا، فہرست بنانے والوں کے سامنے یہ مشکل تھی کہ جگر مرادآبادی صاحب کو اس مشاعرے میں کیسے بلایا جائے ، وہ کھلے رند تھے اورنعتیہ مشاعرے میں ان کی شرکت ممکن نہیں تھی۔ اگر فہرست میں ان کانام نہ رکھا جائے تو پھر مشاعرہ ہی کیا ہوا۔ منتظمین کے درمیان سخت اختلاف پیداہوگیا۔ کچھ ان کے حق میں تھے اور کچھ خلاف۔ دراصل جگرؔ کا معاملہ تھا ہی بڑا اختلافی۔
بڑے بڑے شیوخ اور عارف باللہ اس کی شراب نوشی کے باوجود ان سے محبت کرتے تھے۔ انہیں گناہ گار سمجھتے تھے لیکن لائق اصلاح۔ شریعت کے سختی سے پابند علماء حضرات بھی ان سے نفرت کرنے کے بجائے افسوس کرتے تھے کہ ہائے کیسا اچھا آدمی کس برائی کا شکار ہے۔ عوام کے لیے وہ ایک اچھے شاعر تھے لیکن تھے شرابی۔ تمام رعایتوں کے باوجود علماء حضرات بھی اور شاید عوام بھی یہ اجازت نہیں دے سکتے تھے کہ وہ نعتیہ مشاعرے میں شریک ہوں۔آخر کار بہت کچھ سوچنے کے بعد منتظمین مشاعرہ نے فیصلہ کیا کہ جگر ؔکو مدعو کیا جانا چاہیے۔یہ اتنا جرات مندانہ فیصلہ تھا کہ جگرؔ کی عظمت کا اس سے بڑااعتراف نہیں ہوسکتاتھا۔جگرؔ کو مدعو کیا گیا تووہ سر سے پاؤں تک کانپ گئے۔ ’’میں گنہگار، رند، سیہ کار، بد بخت اور نعتیہ مشاعرہ! نہیں صاحب نہیں‘‘ ۔ اب منتظمین کے سامنے یہ مسئلہ تھا کہ جگر صاحب ؔکو تیار کیسے کیا جائے۔ ا ن کی تو آنکھوں سے آنسو اور ہونٹوں سے انکار رواں تھا۔ نعتیہ شاعر حمید صدیقی نے انہیں آمادہ کرنا چاہا، ان کے مربی نواب علی حسن طاہر نے کوشش کی لیکن وہ کسی صورت تیار نہیں ہوتے تھے، بالآخر اصغرؔ گونڈوی نے حکم دیا اور وہ چپ ہوگئے۔ سرہانے بوتل رکھی تھی، اسے کہیں چھپادیا، دوستوں سے کہہ دیا کہ کوئی ان کے سامنے شراب کا نام تک نہ لے۔ دل پر کوئی خنجر سے لکیر سی کھینچتا تھا، وہ بے ساختہ شراب کی طرف دوڑتے تھے مگر پھر رک جاتے تھے، لیکن مجھے نعت لکھنی ہے ،اگر شراب کا ایک قطرہ بھی حلق سے اتراتو کس زبان سے اپنے آقا کی مدح لکھوں گا۔ یہ موقع ملا ہے تو مجھے اسے کھونانہیں چاہیے،
شاید یہ میری بخشش کا آغاز ہو۔ شاید اسی بہانے میری اصلاح ہوجائے، شایدمجھ پر اس کملی والے کا کرم ہوجائے، شاید خدا کو مجھ پر ترس آجائے ایک دن گزرا، دو دن گزر گئے، وہ سخت اذیت میں تھے۔ نعت کے مضمون سوچتے تھے اور غزل کہنے لگتے تھے، سوچتے رہے، لکھتے رہے، کاٹتے رہے، لکھے ہوئے کو کاٹ کاٹ کر تھکتے رہے، آخر ایک دن نعت کا مطلع ہوگیا۔ پھر ایک شعر ہوا، پھر تو جیسے بارش انوار ہوگئی۔ نعت مکمل ہوئی تو انہوں نے سجدۂ شکر ادا کیا۔ مشاعرے کے لیے اس طرح روانہ ہوئے جیسے حج کو جارہے ہوں۔ کونین کی دولت ان کے پاس ہو۔ جیسے آج انہیں شہرت کی سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچنا ہو۔ انہوں نے کئی دن سے شراب نہیں پی تھی، لیکن حلق خشک نہیں تھا۔ادھر تو یہ حال تھا دوسری طرف مشاعرہ گاہ کے باہر اور شہرکے چوراہوں پر احتجاجی پوسٹر لگ گئے تھے کہ ایک شرابی سے نعت کیوں پڑھوائی جارہی ہے۔ لوگ بپھرے ہوئے تھے۔ اندیشہ تھا کہ جگرصاحب ؔ کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے یہ خطرہ بھی تھاکہ لوگ اسٹیشن پر جمع ہوکر نعرے بازی نہ کریں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے جگر کی آمد کو خفیہ رکھا تھا۔وہ کئی دن پہلے اجمیر شریف پہنچ چکے تھے جب کہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ مشاعرے والے دن آئیں گا۔جگر اؔپنے خلاف ہونے والی ان کارروائیوں کو خود دیکھ رہے تھے اور مسکرا رہے تھے؎
کہاں پھر یہ مستی، کہاں ایسی ہستی
جگرؔ کی جگر تک ہی مے خواریاں ہیں
آخر مشاعرے کی رات آگئی۔جگر کو بڑی حفاظت کے ساتھ مشاعرے میں پہنچا دیا گیا۔ سٹیج سے آواز ابھری’’رئیس المتغزلین حضرت جگر مرادآبادی!‘‘ ۔۔۔۔۔۔اس اعلان کے ساتھ ہی ایک شور بلند ہوا، جگر نے بڑے تحمل کے ساتھ مجمع کی طرف دیکھا… اور محبت بھرے لہجے میں گویاں ہوئے۔۔
’’آپ لوگ مجھے ہوٹ کررہے ہیں یا نعت رسول پاک کو،جس کے پڑھنے کی سعادت مجھے ملنے والی ہے اور آپ سننے کی سعادت سے محروم ہونا چاہتے ہیں‘‘۔
شور کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔ بس یہی وہ وقفہ تھا جب جگر کے ٹوٹے ہوئے دل سے یہ صدا نکلی ہے…
اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ
جوجہاں تھا ساکت ہوگیا۔ یہ معلوم ہوتا تھا جیسے اس کی زبان سے شعر ادا ہورہا ہے اور قبولیت کا پروانہ عطا ہورہا ہے۔نعت کیا تھی گناہگار کے دل سے نکلی ہوئی آہ تھی،خواہشِ پناہ تھی، آنسوؤں کی سبیل تھی، بخشش کا خزینہ تھی۔وہ خود رو رہے تھے اور سب کو رلا رہے تھے، دل نرم ہوگئے، اختلاف ختم ہوگئے، رحمت عالم کا قصیدہ تھا، بھلا غصے کی کھیتی کیونکر ہری رہتی۔’’یہ نعت اس شخص نے کہی نہیں ہے، اس سے کہلوائی گئی ہے‘‘۔مشاعرے کے بعد سب کی زبان پر یہی بات تھی.نعت یه تھی..
اک رند ہے اور مدحتِ سلطان مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطان مدینہ
دامان نظر تنگ و فراوانیِ جلوہ
اے طلعتِ حق طلعتِ سلطانِ مدینہ
اے خاکِ مدینہ تری گلیوں کے تصدق
تو خلد ہے تو جنت ِسلطان مدینہ
اس طرح کہ ہر سانس ہو مصروفِ عبادت
دیکھوں میں درِ دولتِ سلطانِ مدینہ
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید
صدقے ترے اے صورتِ سلطان مدینہ
کونین کا غم یادِ خدا ور شفاعت
دولت ہے یہی دولتِ سلطان مدینہ
ظاہر میں غریب الغربا پھر بھی یہ عالم
شاہوں سے سوا سطوتِ سلطان مدینہ
اس امت عاصی سے نہ منھ پھیر خدایا
نازک ہے بہت غیرتِ سلطان مدینہ
کچھ ہم کو نہیں کام جگر اور کسی سے
کافی ہے بس اک نسبت ِسلطان مدینہ
#ek_rind_hai
#zufaif
#jigar
#ek_rind_hai_aur_midhat_e_sultan_e_madeena
#naat
#naat_e_maqbool
#jigar_morad_abadi
#Kehkashaan
#Kehkashaan_bhatkal
#Kehkashan
#Kehkashan_bhatkal
#Kahkashan
#Kahkashan_bhatkal
#Kahkashaan
#Kahkashaan_bhatkal
کیا کہنے ہیں جگر صاحب مرحوم کے کہ عشق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوب کر نعت پڑھی ہے حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ پر توبہ کرلی تھی جگر صاحب نے اور آخیر میں داڑھی بھی رکھ لی تھی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین کافی ہے بس اک نسبتِ سلطان مدینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھی شعر پھر خود پر کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ چلو دیکھ آئیں تماشا جگر کا ۔۔۔۔سنا ہے وہ کافر مسلماں ہوا ہے
جگر صاحب نے لکھنے میں کمال کیا
پڑھنے والے نے پڑھنے میں کمال کیا
❤❤❤
صلی اللہ علیہ وسلم وعلی الہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واھل بیتہ اجمعین
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
لکھنے والے نے تو کمال کیا ہی ہے مگر پڑھنے والے نے بے مثال پڑھا، یہ نعت سنتے ہوئے ہم پر بھی شاید ویسا ہی سحر طاری ہو جاتا ہے جیسا کہ اس مجمع پر ہوا ہوگا،،
کچھ اور نہیں کام جگر مجھ کسی سے
کافی ہے بس ایک نسبت سلطان مدینہ
اللہ اکبر . . اللہ اکبر۔۔۔
ماشاء اللہ کیا انداز ہے
اللہ اکبر۔
ما شاء اللہ دل چھو لینے کلام ہے ❤
کلام میں جو درد ہے آواز اور لہجے نے نے اسے دو بالا کردیا.
اللہ جگرؔ صاحب کی مغفرت فرمائے
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید ۔ صدقے ترے اے صورتِ سلطانِ مدینہ ۔ سبحان اللہ! دل کے تاروں کو چھیڑ دینے والا کلام !
اللہ انکے درجات۔بلند کرے
اس اُمتِ عاصی سے نہ منہ پھیر خدایا
😭😭😭😭
نازک ہے بہت غیرتِ سلطانِ مدینہ
اک ننگِ غمِ عشق بھی ہے منتظرِ دید!
جب بھی سنتا ہوں دل میں ایک ٹیس اٹھتی ہے! اے کاش ہم نالائق بھی جلوۂ جانانہ کے قابل ہوجائیں!
Beshak😭😭😭
❤
کیا بات ہے میرے نبی ﷺ کی کیا صفات رکھیں اللہ نے آپ کی
ماشاء اللہ نعت میں اشعار کمال ہے
اور پڑھنے کا لہجہ باکمال ہے
ساقیا ! کچھ اور بھی کچھ اور بھی! سرکار کا نام ہی ایسا پیارا ہے! کائناتِ حسن جب پھیلی تو لا محدود تھی ۔ اور جب سمٹی تو تیرا نام ہوکر رہ گئی!
جو آپ نے مولانا رابع حسن صاحب کے سامنے پڑھی تھی اسکو ابھی اپلوڑ کر دیجئے
آپ آپ
آپ آپ
@@sahibalam7144 میں بھی
@@sahibalam7144 on it for a
ماشاء اللہ... دیوبند سے ہوں.. آپ کی آواز کا مداح ہوں.. خصوصا... خاک یہ ذرہ ذکر مہوشاں کیسے کرے..... کا.. واہ سبحان اللہ
آہ حضرت جگر مرادآبادی رحمتہ اللہ علیہ کا عشق وادب میں ڈوبا ہوا بہترین نعتیہ کلام
ہاے رے اک ک رند کیا کیا کہہ گیا۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
ماشاء اللہ، ہر بار اس نعت کو سننے کو دل کرتا یے۔
مولوی زفیف کی ترنم بھری آواز اور پیشکش بہت ہی لاجواب۔
جزاہ اللہ عناجمیعا"
اللہ پاک پڑھنےوالے کےانداز وآواز ودرد میں برکت فرمائے ترقیات دارین سے نوازے نسلون مین رند پیدا فرمائے
Jigar sb ki shafaat k lye ye klam hi kafi he
کلام کی ادبیت،لکھنے والے کا سوز جگر، نیز اعتراف عجز و اظہار نیاز۔
اور پھر رفیق مکرم مولوی زفیف کی خوش گلوئی کا کمال!
واقعی سب بے مثال ۔
چلا وہ تیر جو بہتر تری کمان میں ہے
کسی کی آنکھ میں جادو، تری زبان میں ہے
❤
کلام تو اعلیٰ ہے ہی ،آواز اور انداز نے سونے پر سہاگہ کا کام کیا ہے، عشق و محبت سے بھرپور یہ کلام بار بار سننے سے بھی دل نہیں بھرتا،
Kahan mein aur kahan Hazoor SAEW ki zaat
Mein qurban mera sb kuch mera maa baap meri aulad Hazoor SAEW per qurban
اک رند ہے اور مدحتِ سلطانِ مدینہ
ہاں کوئی نظر رحمتِ سلطانِ مدینہ
😭😭😭😭😭😭🙏🙏🙏🙏
صحیح کہا عبدالباسط صاحب ، میں آپ کا بہت فین ہوں ، آپ کی ہر نعت سنتا ہوں ، ﷲ آپ کو سلامت رکھے آمین ۔۔۔
بھارت سے آپ کا بھائی حافظ محمد منذر بن جمیل احمد القاسمی ۔۔۔
آنکھیں بھر آتی ہے جب بھی سنتا ہوں، اللہ تعالی مجھے اور آپ کو عشق نبوی عطا فرمائے۔۔۔ آمین
امين
آمین
آمین ثم آمین یا رب العالمین
بھائی آپ نے حق ادا کر دیا نعت کا
کیا خوبصورت انداز ہے
روزانہ سنتا ہوں.. دل نہیں بھرتا ہے... جب کسی غم کو ہلکا کرنا ہوتا ہے یہ سن لیتا ہوں.. اللہ تعالیٰ جگر صاحب رحمہ اللہ کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین
Is naat ko likhnay ki bhi bht Kamal history hai Allah pak kia Shan ata karnay walay hain
Subhan Allah
اللہ جس پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے انہیں ایسے ہی نوازتے ہیں جیسے ایک رند کو, نعت پڑھنے والے کو, اور آپ سب کو اس محبت سے نواز رہے ہیں!
سبحان اللہ
Hazoor SAEW se eeshq sb kuch hey dosto
Bhht pyara ehsas
یا اللہ جگر مراد آبادی کو بخش دے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما
ماشاءاللہ دل باغ باغ ہو گیا
مــاشــاء الــلّٰــه لاجواب۔۔۔👆👍🌹
یارب تیری نصرت کی طلبگار ہے امت
درماندہ ہے آج امتِ سلطانِ مدینہ
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ایک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ایک رند ہے اور مدحت سلطان مدینہ
لب خاموش ہے اور بار بار سنے جا رہا ہوں پھر بھی پیٹ نہیں بھر رہا ماشاءاللہ بہت خوب 👍
Emotional 😭💔😭
ماشاء الله بهت عمدہ کلام ہے اللہ جگر مرادابادی کی مغفرت فرماے😭
آمین ثم آمین یا رب العالمین
Ameen, Ameen, Ameen!
Ameen, Aneen, Ameen!
Ameen sum ameen
Naat bhht dil ko rulane wali
comments parh kr eeman taza ho jata
Allah aap sb ko salamt rakhe
Wah
اس امت عاصی سے نہ منھ پھر
پھیر خدا یا نازک غیرت سلطان مدینہ
Juma ki in ba barkat ghadi main aisa Dil soz kalam sun kar aankh ashkbar ho rahi hai.
فداك ابي وامي يا رسول الله
اللهم صل على سيدنا محمد وعلى آل سيدنا محمد و بارك وسلم
ماشاء الله. بہت اچھوتا اور خوب انداز ہے۔۔۔۔۔
Jazakallah khair
Wah kya bat hai 👏👏👏
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام ہے
اللہ تعالیٰ جگر صاحب کی مغفرت فرماۓ آمین یارب
آمین
آمین ثم آمین یا رب العالمین
MAGICAL KALAAM HAY..AUR ZUFAIF SAHAB NAY PARHA BHI BUHAT DIL SAY HAY...
اللہ پاک جگر رح کو اعلی مقام عطا فرمائے۔
بہت👍خوب🌺🌷🌸
اللہ حضرت جگر کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
ameen
آمين يارب العالمين
آمین
اللہ تعالی حضرت جگر مرادآبادی کی مغفرت فرمائے
خلوصِ قلب کی دولت جسے ملے وہ غنی
بہت ہی عمدہ کلام، مترنم لہجہ، بہترین پیشکش
💐🌹
ما شاء اللہ ہر بار کی طرح اس بار بھی دل کو چھو لینے والی پیاری آواز میں پیاری نعت ۔ ڈسکرپشن میں لکھی ہوئی تحریر پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ اللہ اللہ کیا کہنے میرے آقاﷺ کے ۔
ہے ہی سرکار کا نام ایسا کہ نطق زبان کے بوسے لینے پر مجبور ہوجائے ۔ ہونٹ آپس میں ہم آغوش ہوا کرتے ہیں ۔ جب بھی سرکار کا ہم نام لیا کرتے ہیں
😭😭😭😭
Perfect Alfaz ke liye Perfect Aawaz.
Masha Allah
Zabardast
بہت عمدہ
Is tarha ki har sans ho masrof e ibadat ya Allah pak br br apne ghr bolana naseeb Farma hr Sal bola apne ghar ka tawaf or roza e rasol pe hazri bar bar naseeb farma ameen summa ameen
آہ جگر! آپکی رندی و سرمستی کئ زھاد کے زہد پر فوقیت لے گئ۔
Hamaari jaane sultane Madinah paak par qurbaan ho Babar rizvi sunni hanafi Karachi Pakistan
mashallah dil khush kardiya muhtaram
ما شاءاللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ زفیف بھائی کو قبولیت ومقبولیت عطا فرمائے اور جگر مرادآبادی رح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
آمین ثم آمین یا رب العالمین
Aameen....😢😢😢💞💞💞💞
ماشاءاللہ 💕💞💕🥰💞🥰 بہت ہی عمدہ ایسے ہی آپ اپنی سریلی آواز سے ہم سامعین کو محظوظ کرتے رہیں ❤❤❤❤❤❤
غزل لکھنا الفاظوں اور محبوب کی مباللغہ آمیز تعریف سے عبارت ہوتی ہے،جبکے نعت گوئ احوال دل ہوتا ہے،احوال دل کی سچائ کے بغیر نعتگوئ لفاظی کے علاوہ کچھ نہیں،اور اسکی قببولیت بھی نہیں،اس نعتیہ کلام می جگر نے اپنا حال دل بیان کیا ہے،
ماشاءاللہ بہت خوبصورت نعت ہے 🧡🧡
Masaallah bhot achchi hen
Ye naat hi kafi hai jigar ke bakhshish ko es naat ham jaise kitne umaateoun ko tadpaya hai rulaya hai
واہ۔۔۔۔ ماشاءاللہ بہت خوب۔۔۔۔
بارک اللہ فیکم۔۔۔
Mashaallah bahut accha naat hai
زفیف کے کیا کہنے!
👍❤️
Kia baat hay Mary piary Madinah paak ki subhaan allah Babar rizvi sunni hanafi Karachi Pakistan
ماشاء اللہ بڑی پیاری آواز
دل کو بہت سرور ملا
کمال کر دیا زفیف بھائ
ماشااللہ بہت عمدہ کلام اور آواز نے کلام کو چار چاند لگا دئیے۔ ماشاللہ
Allah Pak, Nat likhny aor Padhny waly donoo KO janat MN aikhathaa farmae. amin
Men Apne Aaqa pe Qurban hun is Aawaz Ko Sun te sunte
عمدہ انتخاب
صلی اللہ علیہ وسلم ❣️❣️🌹
بہت۔۔خوب۔۔۔۔۔ماشاءاللہ💞
Mashallah lajawab kalam aur lajawab andaaz
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم❤
جب جب سُنتا ہُوں اشک رواں ہو جاتے ہیں۔
جگر مرحُوم کی اس مُحبت کو اللہ تعلٰی تمام مُسلمانوں کیلئے نصیحت اور مغفرت کا زریعہ بنا دے۔
سیدانتظارجعفری
MashaAllah dilko choo lene wala kalaam
تیرے قدموں پہ قربان میں جگر ❤❤
ماشاء اللہ
خوبصورت کلام، خوبصورت آواز میں
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں
ماشاء اللہ ۔
بے مثال کلام،!!! اللہ تعالیٰ جگر صاحب کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
آپ کا انداز بھی نادر اور یکتا ہے،
زادك الله علما وعملا ، وبركة في لحنك الآسر الجذاب.
Masha Allah bohot khoob Jazakallah Khair
بہت خوب
Masha Allah Bohot Khoob 👌👌👌
ماشاء اللہ تبارک اللہ یا اخی
Baar baar sunne se bhi ji nahi bhar rahi ye naat
Sab naat ayse hi sadha andaz se mastering karna
Mashallah bahot hi Accha laga
Masha allah Bhai allah taala aap ko ortarakkikarneki tofiqde ❤❤❤
Mashaallah
اللهم صل على محمد كلما ذكره الذاكرون و صل على محمد كلما غفل عن ذكره الغافلون 🌹 🌹
ما شاء الله مولوي زفيف
Roz ek na ek baar sunta ho main ❤
Ma Sha Allah
عبدالله اتبان صاحب کے نئے لہجے کا منتظر ہوں
subhanallaha
بہت خوب ماشاءاللہ کیاں خوش الہانی
ماشاءالله بہت اچھا کلام ہے اللّه پاک جگر مرادا آ با دی کی مغفرت فرمائے (امین )
Subha Allah. Jub bhi Suno Aik Naya Maza aata Hy.
بہت خوب میرے دوست بہت خوب . یقین جانیے میں اس نعت کو کم از کم دس بار روائز کر کر کے سنا . مست ہوگئی طبیعت . کیا کہنے ہیں
Ma sha Allah
Subhan Allah