Urs 2010 - Khwaja Shamsuddin Azeemi Speech

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 17 окт 2024

Комментарии • 20

  • @tgkhanazeemi3395
    @tgkhanazeemi3395 5 лет назад +2

    Allah Hazoor Murshad e Kareem ko seht o tandrusti aur salamti k sath khushian attaa fermy Aameen

  • @msiddique9068
    @msiddique9068 4 года назад +2

    Bohat aala Allah hum sab ko murshad ki talimat par amal ki tufiq atta farmay aur murshad e Kareem Ka saiya himsha qaim rekhein ameen sum ameen

  • @ikramjelani8375
    @ikramjelani8375 10 месяцев назад

    سبحان اللّٰہ

  • @asfandalidal6140
    @asfandalidal6140 5 лет назад +4

    Haq Murshid

  • @hakeemmuhammadshahid5340
    @hakeemmuhammadshahid5340 3 года назад

    Mashallah

  • @shanzehazeemi9676
    @shanzehazeemi9676 Год назад

    ❤❤❤

  • @saymed1961
    @saymed1961 5 лет назад +2

    good bst

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    اللہ کے علم کی مثال: 50:30
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‏
    وہ تھوڑا ہے ۔۔۔۔تھوڑا علم۔۔؟ کس کا تھوڑا علم۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) اللہ کا۔
    اللہ تعالیٰ کا علم ۔۔ اللہ اکبر ۔۔
    اللہ تعالیٰ نے خود قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے ، کہ زمین کے اوپر جتنے درخت ہیں سب قلم بن جائیں ۔ کتنے ارب قلم بن جائیں گے بھائی۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) لا تعداد۔
    لا تعداد اور جتنے سمندر ہیں سب روشنائی بن جائیں اور اللہ کی باتیں لکھی جائیں ، سمندر کی روشنائی ختم ہو جائے گی ،سمندرسوکھ جائیں گے ،ختم ہو جائیں گے ۔
    ایک درخت میں کتنے قلم بنیں گے۔؟ ( حاضرین کا جواب) لاشمار۔
    اور درخت کتنے ہیں۔۔؟ اربوں ہیں۔ ٹھیک ہے !
    روشنائی کے ایک ڈراپ سے اچھا خاصا لکھا جاتا ہے۔ ایک سمندر میں کتنے ڈراپ ہوں گے۔۔؟ سمندر سوکھ جائیں گے، خشک ہو جائیں گے۔ختم ہو جائیں گے۔
    پورے درخت جو اس سر زمین پر موجود ہیں ، ان کے قلم بنا لو وہ سارے قلم ختم ہو جائیں گے ،لیکن اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوں گی۔ اب اس اللہ کا جو علم ہے ۔اس اللہ تعالیٰ نے اپنے علم سے
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‏
    آپ کو تھوڑا علم عطا کیا گیا۔ اس تھوڑے کی کوئی آپ تشریح نہیں کر سکتے ، تو اب آپ کو اللہ کا علم بھی حاصل ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے قرآن پاک میں ۔
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‏
    اللہ تعالیٰ نے یہ بھی ارشاد فرما دیا کہ یہ جسم جو ہے یہ خول ہے ،یہ لباس ہے ،اصل ۔۔۔۔
    اصل کیا ہے ؟ ( حاضرین کا جواب) روح ۔
    روح ہے۔ اچھا اب یہ بتائیں کہ اب ہمیں کرنا کیا ہے۔۔؟
    میں ختم کرتا ہوں کہ ہمیں کرنا چاہیے ۔۔؟ کیا کرنا چاہیے؟ ( حاضرین کا جواب) علم حاصل کرنا چاہیے۔
    علم حاصل کرنا چاہیے۔

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    انبیاء کروڑوں دنیا میں تشریف لائے: 04:48
    جتنے بھی پیغمبر علیہ الصلوٰۃ و السلام جن کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتائی جاتی ہے ، دنیا میں تشریف لائے ۔بلکہ یوں کہنا چاہیے آپ حضرات بالغ اور با شعور ہیں دنیاؤں میں تشریف لائے، '' کروڑوں دنیاؤں میں ایک دنیا نہیں ہے۔ کروڑوں دنیا میں تشریف لائے ۔ ان سب کا مشن ایک ہی رہا کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں ،اللہ ہی ظاہر ہے ،اللہ ہی باطن ہے، اللہ ہی
    هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ
    اللہ ہی آخر ہے اور اللہ ہی ابتدا ہے
    هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُ‌
    اور اللہ تعالیٰ نے اِس دنیا کو اِس لیے تخلیق فرمایاہے،کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔اور اللہ تعا لیٰ کا عرفان انہیں نصیب ہو۔
    وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ الزاریات آیت 56
    الحمدٌللہ سلسلہ عظیمیہ کے افراد ،کا رکنان اور سلسلے کے متعلقین ، معتقدین اس امر سے واقف ہو گئے ہیں کہ انسان کی اصل اٌس کا مادّی جسم نہیں ہے۔انسان کی اصل اٌس کی روح ہے۔اور قران پاک میں اس بات کو تشریح کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے۔
    وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ
    اللہ تعا لیٰ نے انسانوں کو اور جنات کو اِس لیے تخلیق کیا تا کہ وہ اللہ کی عبادت کر کے اللہ تعالیٰ کا عرفان حاصل کریں۔
    اعوذ با اللہ من الشیطان الرجیم
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ۔ یس 82
    وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ. سورہ الزریات 56
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّىْ وَمَآ اُوْتِيْتُـمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِيْلًا۔ سورہ الاسراء85
    محترم حاضرین اور میرے عزیز بچو !
    تقریباِ تین سال کے بعد میں اسٹیج پر آپ کے سامنے حاضر ہوں۔ بہت مختصر بات آپ کے ذہن نشین کرانا ضروری سمجھتا ہوں،اس کو آپ غور سے سُنیں اور دعا کریں، کہ میں جو کچھ آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔ یا جن حقائق اور رموز سے آپ کو واقف کرانا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے ، میں اُس کو اِس طرح بیان کروں ، کہ آپ کا شعور اسے قبول فرمائے اور میں جو کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں ، وہ آپ کے ذہن نشین ہو جائے، اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو توفیق عطا فرمائے ، کہ اللہ تعالیٰ کا یہ علم جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو عطا فرمایا ہے۔
    وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا۔
    سورہ الاسراء 85
    اے پیغمبر ﷺ آپ سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں،آپ کہہ دیجیئے روح میرے ربّ کے امر سے ہے۔
    اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
    اللہ کا امر یہ ہے ! کہ جب اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا کہ کائنات تخلیق ہو تو اللہ تعالیٰ نے فرما یا " کن " جیسے ہی اللہ تعالیٰ نے کن فرمایا ! فیکون کائنات تخلیق ہو گئی ۔ یہ جو آیتیں ابھی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔

  • @hasnainshah2648
    @hasnainshah2648 4 года назад

    In mn smasher azeemi bhee hn

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    روح کو اللہ کا قلیل علم دیا گیا: 14:38
    اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ۔
    وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا.
    اے پیغمبرﷺ آپ سے یہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ روح کیا ہے ؟
    وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ
    آپ سے سوال کرتے ہیں کہ روح کیا ہے ۔؟
    آپ فرما دیجئے (اے محمدﷺ) قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ.
    روح میرے ربّ کا امر ہے۔( یا میرے ربّ کے امر سے ہے۔)
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا.
    لیکن اس کا جوعلم ہے، قلیل دیا گیا ہے۔ قرآن ِ پاک کی اس آیت مبارکہ سے یہ بات بالکل ثابت ہو گئی کہ روح کا علم اللہ تعالیٰ نےعطا فرمایا ہے۔
    وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ
    یہ روح کے بارے میں آپ سے سوال کرتے ہیں ۔ اے پیغمبرﷺ آپ فرما دیجئے ! کہ روح میرے ربّ کے امر سے ہے۔اور میں نے اس کا قلیل علم ، تھوڑا سا علم دیا ہے ۔
    ثابت یہ ہوا کہ روح کا علم ہر اس انسان کو حاصل ہے جو اس علم کو سیکھنا چاہتا ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ ہر اس آدمی کے اندر جو انگریزی پڑھنا چاہتا ہے ، انگریزی سیکھ لیتا ہے ۔ لیکن جب وہ انگریزی پڑھنا شروع نہیں کرتا تو وہ اس علم سے ناواقف ہوتا ہے۔ ہر وہ آدمی جو عربی سیکھنا چاہے، عربی سیکھ لیتا ہے۔ لیکن اگرسیکھنا نہ چاہے وہ نہیں سیکھتا۔ ہماری بد نصیبی تو یہ ہے کہ ہم نماز میں دس سورتیں پڑھتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی سورتیں ہیں سورہ فاتحہ ، سورہ الناس ، سورہ الفلق، سورہ اخلاص ، سورہ رعد چھوٹی چھوٹی سورتیں ہیں۔ لیکن بد نصیبی یہ ہے ، ان سورتوں کے ترجمے کا ہمیں نہیں پتا ۔ جب سورتوں کا ترجمہ ہی پتا نہیں تو اس کا فائدہ اور نقصان زیرِ بحث نہیں آتا۔ کوئی آدمی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ انگریزی بغیر ترجمے کے پڑھ لے ، تو انگریزی سے اسے فائدہ پہنچے گا۔۔۔۔۔۔کیوں بھائی کوئی کہہ سکتا ہے۔؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی کہہ سکتا ہے۔؟ ۔۔۔۔ کیوں نہیں کہہ سکتا؟

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    قلیل کی مثال: 38:26
    اللہ تعالیٰ کا علم کتنا ہے؟ کتنا ہے؟ لا متناہی علم ہے ، کسی بھی زاویے سے ،کسی بھی پیمانے سے اللہ تعالیٰ کے علم کو ناپا نہیں جا سکتا ۔ تو اللہ تعالیٰ کا قلیل علم عطا فرمانا وہ ساری دنیا کے علوم سے زیادہ ہے۔
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا۔
    کہ ہم نے تمہیں روح کا علم عطا فرمایا ۔۔ ۔۔۔ لیکن، کم ۔۔قلیلا
    سوال یہ ہے کہ کس کا قلیل ۔۔؟ سمندر کا قلیل کتنا ہو گا۔؟ سمندر کا قلیل دریا سے کم تو نہیں ہو گا۔
    اور دریا کا قلیل کتنا ہو گا۔؟ نہر ۔۔۔ نہر
    اور جتنا اللہ تعالیٰ کا علم ہے اسی مناسبت سے اس قلیل کا کوئی اور ( اوڑ تھوڑ ) نہیں ہے۔ آپ اس کو یوں نہیں کہہ سکتے کہ ( انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کا درمیانی فاصلہ) اتنا ہے۔ اب دو باتیں میں نے پیش کیں آپ کے سامنے۔
    ایک یہ کہ یہ جو جسم ہے آپ کا ۔ یہ جو جسم ہے آپ کا ،ایک تو یہ بڑھتا ، گھٹتا ہے۔ ایک بچہ ہے وہ بڑھ کے لڑکا ہو گیا۔ بچپن گھٹ گیا ، وہ لڑکا بڑا ہوا ، جوانی آگئی ، لڑکپن غائب ہو گیا، جوان آدمی بوڑھا ہوا۔ جوانی غائب ہو گئی ۔ بڑھاپا نمایاں ہو گیا۔
    اور جب بڑھاپا غائب ہوا تو کیا ہوا۔؟ ۔۔۔۔۔کیا ہوا۔؟( حاضرین کا جواب) موت۔۔۔
    مر گیا ، غائب ہو گیا۔ اب جب وہ غائب ہو گیا، اب آپ اس کو یاد کرتے ہیں ، اس کو ایصال ثواب کرتے ہیں ، اس کی قبر پہ جا کر فاتحہ پڑھتے ہیں ۔ جو چیز غائب ہو گئی ۔۔ آپ کس کو یاد کرتے ہیں ؟ جو چیز غائب ہو گئی یا نیست و نابود ہو گئی ، آپ خواب میں کس کو دیکھتے ہیں ۔۔؟ یاد آپ کو کون آتا ہے ۔۔؟ کون یاد آتا ہے۔۔؟ جسم تو غائب ہو گیا۔ آپ نے جسم کو قبر میں اتار دیا ۔ کیا ہوا جسم کا ۔۔؟ کیا ہوا۔۔؟ کیوں بھئی۔۔۔؟ کوئی ڈاکٹر صاحب یہاں بیٹھے ہیں۔۔؟ کتنے دن تک قبر میں جسم رہتا ہے ، اس کا گوشت پوست ٹھیک رہتا ہے ۔ کتنے دن تک رہتا ہے ۔؟ بھئی ڈاکٹر تو کوئی ہو گا۔؟ کتنے دن تک جسم خراب نہیں ہوتا۔۔؟ ہاں بھئی ۔۔ کوئی ڈاکٹر نہیں یہاں۔۔؟
    ہمارے ڈاکٹر صاحب کہاں گئے ۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) باہر گئے ہوئے ہیں ۔

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    قرآن کا ترجمہ جانے بغیر ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے: 18:00
    ا گر آپ قرآن شریف بغیر ترجمے کے پڑھ سکتے ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمیں فائدہ ہو گا، تو انگریزی آپ بغیر ترجمے کے کیوں نہیں پڑھتے ہیں۔ ؟ ۔۔۔۔۔کیا آپ کے پاس اس بات کا کوئی جواب ہے ۔؟ آپ اتنے سارے لوگ ماشاء اللہ بیٹھے ہیں۔ کوئی بھی علم ہو اگر ہمیں اس کا ترجمہ یاد نہیں ہوتا ،تو ہم کیا اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟۔۔۔۔۔۔۔ جی۔؟ ۔۔۔۔۔ زور سے بولو یار۔۔؟
    (حاضرین کا جواب ) ۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔۔۔
    تو قرآن پاک کا علم جب آپ نے حاصل نہیں کیا اور ترجمہ یاد نہیں کیا ،تو اس سے آپ کیسے فائدہ اٹھائیں گے۔ ؟۔۔۔۔۔ ایک سوال ہے کوئی آدمی اس سوال کا جواب دے سکتا ہے اتنے بڑے مجمع میں ۔؟
    ہم جو نماز میں قرآن کریم کی اللہ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں ، اگر ہمیں اس کا ترجمہ یاد نہیں تو ہمیں اس کا جو فائدہ ہے ؟ کیا وہ فائدہ ہمیں پوری طرح حاصل ہو سکتا ہے۔ ؟ ۔۔۔۔ جی۔۔؟ بھئی سارے بولو نا۔۔۔۔!
    (حاضرین کا جواب )۔۔۔۔۔۔ نہیں ( حاصل ہو سکتا)
    تو جب نہیں فائدہ ہو سکتا اب ہماری یہ ذمہ داری ہو گئی کہ قرآن پاک کی جتنی سورتیں ہمیں یاد ہیں نماز کے لئےاور پوری نماز کا ترجمہ ہمیں یاد کرنا ہے۔ ا ب تک تو ہمیں پتا نہیں تھا۔ ہمارے ہاں نسلوں سے یہ چل رہا ہے کہ قرآن پڑھ لو بس۔ لیکن اب تو ہمیں پتا چل گیا کہ ہم اگرقرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھیں گے تو قرآن پاک کا فائدہ ہمیں جو فائدہ ہونا چاہیے ، ہم اس سے محروم رہیں گے۔ تو ہمیں کیا کرنا چاہیے بھائی ۔؟ اب ہمیں یہ کرنا چاہیے ، کہ یہ جو دس سورتیں چھوٹی چھوٹی ہمیں یاد ہیں ، ان سورتوں کا ترجمہ ہمیں یاد کرنا چاہیے۔دیکھئے کسی چیز کو حفظ کرنا مشکل ہے ؟ تو وہ مشکل کام تو پورا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے والدین کو جنت نصیب فرمائے انہوں نے اتنا کام تو کر دیا ہے آدھے سے زیادہ ، اب آدھا کام ہمارے پاس جو رہ گیا ہے ۔ کہ ہم قرآن پاک کا ترجمہ یاد کریں ، اور نماز پوری جو ہے اس کا ترجمہ یاد کریں۔ اس سے یہ ہے ہمیں فائدہ حاصل ہو گا۔

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    روح کے پرت: 53:05
    تو حضور قلندر بابا اولیاءؒ کا یہ اعجاز ہے ، انہوں نے سیدنا حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے حکم سے ،ارشاد عالی سے روح کے پرت کھولے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کے ارشاد سے روح کے پرت کھولے ہیں۔( حاضرین کی تالیاں)
    اب یہ ہمارا کام ہے ان کی اولاد کا، ایک باپ ہے وہ بہت امیر کبیر ہے ۔ بہت سرمایہ ہے، اولاد کبھی اس سرمایہ کو دیکھتی نہیں ، کبھی اس سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، تو ایسی اولاد کو آپ کیا کہیں گے ۔۔؟
    کیا کہیں گے ۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) نا لائق ۔۔
    تو ہم سب تو پھر نالائق ہی ہیں بھائی۔
    حضور قلندر بابا اولیاء ؒ سے حضور علیہ الصلٰوۃ ولسلام نے فرما یا کہ '' اب اس علم کو کھول دو'' اور لوح و قلم جو حضور پاکﷺ کے ارشاد عالی مقام سے حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے لکھی ہے ۔ اس میں یہ سارے فارمولے موجود ہیں ۔ لیکن چونکہ ہم اس علم سے واقف ہی نہیں ہیں ان فارمولوں سے کس طرح واقف ہوں گے بھئی۔۔؟ سلسلہ عظیمیہ کے جتنے بھی افراد ہیں، ان میں خواتین بھی ہیں اور مرد حضرات بھی۔ بوڑھے بھی ہیں ، جوان بھی ہیں ۔ سلسلہ عظیمیہ کے جتنے متفقین ہیں متوسلین ہیں ان کی یہ ڈیوٹی ہے ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ روح کے علم کو سیکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور مجھے توفیق عطا فرمائے کہ ہم سیدنا حضور علیہ الصلٰوۃ ولسلام کے ارشاد عالی کے مطابق حضورقلندر با با اؤلیاء ؒ نے جو تعلیمات چھوڑیں ہیں ، ان کو سیکھیں اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالٰی مجھے اور آپ کو علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ سیدنا حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے وارث حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے علوم کو سیکھ کر ان علوم کو دنیا میں اس طرح پھیلا دیا جائے کہ لوگوں کے ذہن سے یہ بات نکل جائے کہ انسان روح کا علم نہیں سیکھ سکتا۔
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‏
    اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ، ہماری اولاد سعید ہو ، اللہ تعالیٰ ہمیں علم سیکھنے کی ، حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آپس میں محبت ، الفت عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کا غم خوار اور مدد گار بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے تمام اعزّہ کو ،رشتے داروں کو ، اقربا کو ، خاندان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں دین و دنیا کی سعادت نصیب فرمائے۔ اور ہمیں وہ علوم عطا فرمائے جو سیدنا حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے وارث حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے ہمارے لئے چھوڑے ہیں، اٰمین یا رب العالمین ۔آپ سب حضرات کا بہت شکریہ آپ دور دراز سے تشریف لائے میں اس کا بہت قدر دان ہوں اور ان شاء اللہ آپ کے لئے پہلے بھی دعا گو ہوں اور آئندہ بھی آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھوں گا ۔ آپ سے بھی التماس ہے کہ آپ بھی مجھ عاجز بندے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ اور میرے لئے یہ دعا کریں ، کہ میں اپنے مرشدِ کریم حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی تعلیمات پر عمل کروں اور اپنے عزیزوں کو، دوستوں کو اس علم کے سیکھنے کی ہمت اور توفیق اللہ تعالیٰ عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آپ سب حضرات تشریف لائے آپ کا بہت شکریہ ۔آپ جب تشریف لے جائیں تو اپنے اعّزہ سے اپنے دوستوں سے ،اپنے احباب سے میرا سلام عرض کریں اور میرے لئے ان سب سے دعا کرائیں ۔ کہ اللہ تعالیٰ مجھے یہاں اور آخرت میں سرخرو عطا فرمائے ۔
    آٰمین یا رب العالمین برحمتک یا الرحم الرحمین۔

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    انسان کی اصل روح ہے اور مادی جسم اس کو لباس ہے: 10:45
    ان کا حاصل یہ ہے کہ انسان کی اصل روح ہے اور یہ مادّی جسم روح کا لباس ہے ۔ انسان کی اصل اس کی روح ہے اور مادی جسم اس کا لباس ہے ۔ یہ مشاہدہ ہےاور رات دن کا تجربہ ہے ۔ ہر شخص اس سے واقف ہے ۔ کہ انسان جو اس دنیا میں آیا، پیدا ہوا ،اس نے بچپن گزارا، لڑکپن گزارا،جوان ہوا، جوانی کے بعد بوڑھا ہوا اور بوڑھے ہونے کے بعد مر گیا۔
    مر گیا۔۔۔ مرگیا۔۔۔مرنے کا مطلب فنا ہونا نہیں ہے۔ مر گیا کا مطلب ہےکہ امر ہو گیا۔ یعنی وہ زندہ ہو گیا۔ ہم کہتے ہیں آدمی مر گیا، وہ امر ہو گیا ۔ کیا چیز امر ہو گئی۔؟ ۔۔۔۔۔ کیا چیز امر ہو گئی ۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔ایک آدمی ہے ،اس کے اندر اس کی روح ہے ، پیدائش کے وقت سے مرنے کے وقت تک وہ روح اس کو چلاتی ہے ، پھراتی ہے ، کھانا کھلاتی ہے ۔ بھوک ، پیاس ، سردی، گرمی کا احساس دلاتی ہے ۔اور جب وہ روح اس سے اپنا رشتہ منقطع کر لیتی ہے ۔ تو آدمی نہ چلتا ہے، نہ پھرتا ہے، نہ روتا ہے ، نہ سوتا ہے ،نہ جاگتا ہے ، نہ کھاتا ہے ،نہ پیتاہے۔ اس کے باوجود کہ وہ نہ کھاتا ہے،نہ پیتا ہے،نہ چلتا ہے،نہ پھرتا ہے، نہ غصہ کرتا ہے ،نہ رحم کرتا ہے۔اٌس کا وجود موجود رہتا ہے۔ ہم سب اس بات سے واقف ہیں ، جب آدمی کے اوپر موت وارد ہو جاتی ہے، تو جسم میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔ ایک وقت معینہ تک جسم میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ہے۔ہاتھ بھی موجود رہتے ہیں،پیربھی ،دماغ بھی موجود ہے،آنکھیں بھی موجود ہیں، کان بھی موجود ہیں۔اب کان موجود ہیں ،لیکن وہ آدمی سنتا نہیں ہے۔آنکھیں موجود ہیں ،لیکن وہ آدمی دیکھتا نہیں ہے، منہ موجود ہے لیکن وہ آدمی اظہار ِرنج و الفت کچھ نہیں کرتا ، کیا ہوا۔۔؟ کیا چیز ہو گئی کہ انسان موجود ہے ۔؟اس کے ہاتھ بھی موجود ہیں، اس کے کان بھی موجود ہیں، اس کا دماغ بھی موجود ہے، اس کا دل ، پھیپھڑے، گردے ، پتّے سب موجود ہیں ،لیکن اس جسم میں حرکت نہیں ہے ۔ کیا چیز اس کے اندر سے نکل گئی۔؟۔۔۔۔۔۔۔ کیا چیز اس کے اندر سے نکل گئی۔؟

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    السلام علیکم یا اہل القبور کی تشریح : 42:26
    بہر حال کچھ عرصے کے بعد اگر آپ قبر کو کھولیں تو وہاں جسم نہیں ہوگا ، لیکن جسم وہاں نہیں ہوتا ، آپ وہاں جا کر کہتے ہیں۔۔ السلام علیکم یا اہل القبور ۔۔۔ کس کو سلام کر رہے ہیں ۔۔؟ جسم تو وہاں نہیں ہے ۔۔ یا ہوتا ہے ۔؟ جسم تو پانی ہو جاتا ہے۔ سڑ جاتا ہے ۔ ہڈیاں ملتی ہیں وہاں ۔
    السلام علیکم یا اہل القبور حضور پاک ﷺ جب بدر میں تشریف لے گئے ، مدینے سے مکے جاتے ہوئے ، تو انہوں نے وہاں کھڑے ہو کر فرمایا۔ کہ بھائیو ! مجھ سے اللہ نے جووعدہ کیا تھا وہ میں نے دیکھ لیا ہے، تمہارے مقدر میں جو کچھ اللہ نے کیا تھا ، کیا تم نے بھی دیکھ لیا ہے ۔؟ صحابہ کرام نے جب یہ بات سنی انہوں نے فرمایا کہ۔۔ یا رسول اللہ ﷺ یہ مردے کیا بولتے ہیں ؟ کیا سنتے ہیں ؟ سیدنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا یہ بولتے بھی ہیں سنتے بھی ہیں اور تم سے زیادہ سنتے ہیں ۔ لیکن تم نہیں سنتے کہ یہ سنتے ہیں ، تم نہیں دیکھتے کہ یہ دیکھتے ہیں ۔ ایک تو یہ بات۔
    دوسری بات آپ سب لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ سیدنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا ارشادِ عالی مقام ہے ۔ کہ جب تم قبرستان جاؤ تو کہو ، السلام علیکم یا اہل القبور ۔ اے وہ لوگو! جو قبروں میں رہتے ہو تمہارے اوپر سلامتی ہو ، وہاں قبروں میں کون رہتا ہے ۔۔؟ قبر کھول کر دیکھو وہاں تو جسم تو خراب ہو جاتا ہے، آپ سب کو پتا ہے۔ مٹی ہو جاتا ہے ۔ کون رہتا ہے قبر میں ؟۔۔ ہیں بھئی ۔۔؟ میرے خیال میں بات سمجھ نہیں رہے ہیں ، یا سو رہے ہیں ۔ کس کو سلام کر رہے ہو بھائی۔۔؟
    جب قبر میں کوئی نہیں ہے تو السلام علیکم یا اہل القبور کا کیا مطلب ہے ؟ کس کو سلام کر رہے ہو۔۔؟( حاضرین کا جواب) ۔۔روح کو۔
    بات سیدھی سی ہے۔۔۔
    اب آپ یہ بتائیں ۔۔؟ کوئی صاحب کھڑے ہو جائیں ، یہ بتائیں؟
    خواتین میں سے کھڑی ہو جائے کوئی صاحبہ ۔ یہ بتائیں کہ آپ کیا ہیں ۔؟ جسم ہیں یا روح ہیں ۔۔؟ ( خواتین کو مخاطب ہو کر ) آپ کھڑی ہو جائیں ، کیا ہیں آپ۔۔؟ جواب ۔۔ روح ۔۔ نظر آ تی ہے روح ۔۔۔ ؟ روح کو کبھی دیکھنے کی کوشش کی ہے ؟ جب آپ نے اپنے اصل سے واقف ہونے کی کوشش ہی نہیں کی ، تو اس میں روح بچاری کا کیا قصور۔۔؟
    کبھی آپ نے انگریزی پڑھنے کی طرف توجہ ہی نہیں کی تو آپ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ بھئی میں انگریزی سیکھنا چاہتا تھا۔ انگریزی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔
    میرا خیال ہے کہ بات کو میں بہت مختصر کرتا ہوں ۔ میں نے آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے ، کہ جسم مادی، جسم اصل نہیں ہے۔ یہ روح کا لباس ہے ۔ جس طرح کوٹ پتلون اصل نہیں ہے ، آپ کے جسم کا لباس ہے ۔ اب ایک ایسا لباس بنائیں کہ انگلی میں انگلی آ جائے ۔ جیسے دستانے ہوتے ہیں ۔ ناک میں ناک آ جائے۔ آنکھ میں آنکھ آ جائے ، کان میں کان آ جائے ، سر میں سر آ جائے ، گردن میں گردن آ جائے ، پیٹ میں پیٹ آ جائے ، ایسا جسم بن سکتا ہے کہ نہیں ۔۔؟ بن سکتا ہے ۔۔۔۔ جی؟ آپ تو ایسے گم سم بیٹھے ہیں کہ پتا نہیں ، الف لیلٰہ کے قصّے سنا رہا ہوں۔ ( حاضرین کا جواب) بن سکتا ہے ۔۔۔
    بن سکتا ہے نا۔۔؟ تو اب جب آپ ہاتھ ہلائیں گے تو آپ کی انگلیاں بھی ہلیں گی، جو بنی ہوئی ہیں دستانے ۔
    آپ سر ہلائیں گے ، سر ہلے گا لباس ہلے گا؟ ( حاضرین کا جواب) لباس ہلے گا۔ ۔۔۔لباس ہلے گا نا،
    اور جب آپ چلیں گے تو آپ کا لباس ہلے گا۔ تو اسی طرح جب روح حرکت کرتی ہے ، تو مادی جسم ہلتا ہے ۔ اب روح جب جسم سے اپنا رشتہ منقظع کر لیتی ہے مادی جسم کی کیا حیثیت ہوتی ہے؟ کُرتا ، پاجامہ جو آپ اتار کے پھینک دیتے ہیں ۔ اب ہماری کیا ذمہ داری ہے۔
    ابھی تک تو ہم نے قانون ونون کا پتہ نہیں تھا ۔ اب ہمیں پتہ چل گیا کہ یہ مادی جسم تو ہمارا کچھ ہے ہی نہیں ۔ جب تک روح اس جسم کو سنبھالے رکھتی ہے، جسم موجود ہے اور جب روح اس جسم کو اتار دیتی ہے ، جسم کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ اب جتنے لوگ میری اس بات کو سمجھ گئے ہیں وہ سب ہاتھ اٹھا دیں۔ ( سب حاضرین نے ہاتھ بلند کئے) ۔۔ ماشاء اللہ ۔۔ماشاء اللہ یہ تو بھائی سارے ہی پڑھے لکھے قابل ہو گئے۔ ماشاء اللہ ۔۔ اچھا۔۔اب بات تو آپ کی سمجھ میں آ گئی۔ یہ تو آ گئی نا کہ یہ جو گوشت پوست کا جسم ہے، یہ روح کا لباس ہے، اور جب روح اس گوشت پوست کو اتار دیتی ہے ،تو اس کی حرکت کوئی نہیں ہوتی ، یہ بات تو سمجھ گئے نا ۔
    اصل آپ کا جسم ہے ؟ یا اصل لباس ہے؟ یا اصل روح ہے؟ ( حاضرین کا جواب) اصل روح ہے۔
    اب ہمیں کیا کرنا ہو گا بھائی۔؟ کیا کرنا ہو گا۔؟ اب ہمیں یہ کرنا ہوگا کہ ہم اس بات سے واقف ہو گئے۔ کہ یہ جسم ہماری اصل نہیں ہے ہماری اصل روح ہے ۔
    وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‏
    اے پیغمبر علیہ الصلٰوۃ والسلام لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں، کہ روح کیا ہے۔؟ آپ فرما دیجئے کہ روح میرے رب کے امر سے ہے، اب اگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امر کی تشریح میں تو بہت دیر ہو جائے گی۔ روح میرے رب کے امر سے ہے ،اور جو کچھ تمہیں علم دیا گیا ہے ،

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    روح نکل جائے تو جسم کی کوئی اہمیت نہیں رہتی: 21:05
    بات روح اور جسم کی ہو رہی تھی آپ یہ بتائیں کہ انسان کے اندر جب تک روح رہتی ہے اسے اگر سوئی بھی چبھوئی جائے تو وہ محسوس کرتا ہے ، لیکن اگر روح نکل جائے اور اس کا کوئی عضو کاٹ دیا جائے، کیا آدمی محسوس کرتا ہے ؟ جی ۔۔۔۔۔۔۔؟ ( حاضرین کا جواب)۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں کرتا نا؟
    اب ایک آدمی مر گیا اب اس کو جب آپ نہانے کے لئے تختے پر لٹاتے ہیں اس کے اندر اپنی کوئی قوت مدافعت ہوتی ہی نہیں ہے۔
    کیوں نہیں ہوتی ۔؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں نہیں ہوتی۔؟ بتاؤ۔۔۔ کیوں نہیں ہوتی۔؟ اس کے اندر روح نہیں ہے۔
    مردہ سنتا ہے ۔؟ نہیں۔۔۔ کیوں نہیں سنتا۔؟ ( حاضرین )۔۔۔ روح نہیں ہے!۔
    مردہ بولتا ہے ؟ (حاضرین)۔۔۔۔ نہیں!۔۔کیوں نہیں بولتا ۔؟ ( حاضرین) روح نہیں ہے ۔
    مردہ کھانا کھاتا ہے ۔؟ (حاضرین)۔۔۔۔ نہیں۔ !۔۔۔۔کیوں نہیں کھاتا ۔َ؟ ( حاضرین) روح نہیں ہے ۔
    مردہ روتا ہے ۔؟ ( حاضرین)۔۔۔ نہیں !۔۔۔۔۔ جی؟۔۔۔۔۔ ( حاضرین) ۔۔ نہیں۔۔کیوں َ؟ ۔۔۔۔ (حاضرین)روح نہیں ہے ۔
    مردہ ہنستا ہے ۔؟ ۔۔۔۔۔( حاضرین) نہیں !۔۔۔۔۔۔ کیوں ۔؟ ۔۔۔۔( حاضرین) روح نہیں ہے۔
    اصل جسم ہے یا روح ہے ۔؟ ( حاضرین) روح ۔
    جب تک جسم کے اندر روح موجود ہے آپ کے اندر قوت مدافعت بھی ہے۔ آپ کے اندر تکلیف راحت کا اظہار بھی ہے ۔ لیکن جب روح نکل گئی ،تو اب آپ اس مردے جسم کو جلا دیجیئے جیسے ہندو جلاتے ہیں ، کوئی قوت مدافعت نہیں ہوتی۔ اس جسم کو آپ مٹی میں دبا دیجئے، قبر میں دبا دیجیئے ، اس کی طرف سے کوئی مدافعت نہیں ہوتی۔ لیکن وہی جسم اگر اس کے اندر روح موجود ہے ، اس کے پیر میں آپ سوئی چبھائیں کیا ہو گا؟ تکلیف ہو گی۔؟ وہ ناراض ہو گا آپ سے، یہ کیا بد تمیزی ہے ؟ سوئی کیوں چبھا رہے ہو؟ اور ایک مردہ آدمی کا پوسٹ مارٹم آپ کریں ،اس کے اندر سے کوئی قوت مدافعت کیوں نہیں ہوتی؟
    تو کیا ہوا؟

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    پھر آپ کیا ہوئے بھائی۔۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) ۔۔ روح
    آپ کہتے ہیں کہ روح کا تو علم ہی حاصل نہیں ہوتا اور میں یہ کہتا ہوں کہ روح کے علاوہ آپ کچھ ہیں ہی نہیں ۔ اب آپ کو نظر آتا ہے آنکھوں سے ۔۔روح نکل جائے ۔ کیوں بھائی۔۔؟ ۔۔۔۔ میاں صاحب۔۔؟ نظر آئے گا۔۔؟ میاں صاحب ۔۔۔ نہیں
    کیوں نہیں نظر آئے گا۔ میاں صاحب (کا جواب)۔۔ روح نہیں ہے۔
    شادی کریں گے آپ ؟ ماشاء اللہ مردوں کو شادی کا بڑا شوق ہوتا ہے ،
    کسی مردہ جسم نے شادی کی ہے ۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) نہیں ۔
    کیوں ۔۔؟ ایک آدمی ہے مردہ ہے ، بڑا امیر کبیر، کروڑ پتی ، ارب پتی ہے ،آپ اس سے کہیں گے کہ بڑا امیر کبیر کروڑ پتی ہے ۔ اس سے شادی کر لو کوئی کرے گا۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) نہیں ۔۔۔۔
    کیوں ۔۔؟( حاضرین کا جواب) روح نہیں ہے۔
    اس لئے اس کے اندر زندگی نہیں ہے ۔ توانائی نہیں ہے، شادی کا جو مقصد ہے وہ اس سے پورا نہیں ہوتا۔ اس لئے وہ شادی نہیں کرتا۔
    اب آپ سب لوگ میرے اس سوال کا جواب دیں کہ آپ فی الواقع کیا ہیں ۔۔؟ آپ کا جسم کیا ہے ۔۔؟ آپ کا جسم کیا ہے؟
    ( حاضرین کا جواب) لباس
    جی۔۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) لباس
    کس کا لباس ۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) ۔۔۔ روح کا
    تو روح کا لباس آپ بنے پھر رہے ہیں ۔ اور یہ پتہ نہیں کہ روح کیا ہے ۔۔؟
    بھئ آپ نے قمیض پہن لی واسکٹ پہن لی ، کوٹ پہن لیا۔ پتا ہے نا کہ جسم کے اوپر ایک لباس ہے ، تو جب آپ سب کچھ روح ہیں ، روح کے علاوہ کچھ نہیں ہیں ۔ تو یہ کیا بات ہوئی کہ آپ روح سے واقف ہیں اور نہ روح کے علم سے واقف ہیں ۔ یہ کیا بات ہوئی بھئی۔۔؟ ماشاء اللہ سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں آپ ۔۔؟ یہ کیا بات ہوئی ۔۔؟ کوئی جواب دے گا۔۔؟
    مردہ آدمی سوتا ہے ۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) نہیں ۔
    جاگتا ہے۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) ۔۔نہیں ۔
    چلتا ہے ۔۔؟ پھرتا ہے۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) ۔۔ نہیں ۔
    کھانا کھاتا ہے ۔۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) نہیں ۔۔۔
    کیوں نہیں کھاتا ۔۔؟ کیوں نہیں چلتا پھرتا۔۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) روح نہیں ہے ۔۔۔
    جی۔۔؟( حاضرین کا جواب) روح نہیں ہے۔
    اب میرا یہ سب سے سوال ہے کہ کھانا کون کھاتا ہے ۔۔؟ ( حاضرین کا جواب) ۔۔۔ روح ۔۔ روح کھانا کھاتی ہے ۔۔۔
    پانی کون پیتا ہے ؟ ( حاضرین کا جواب) روح ۔۔ روح پانی پیتی ہے ۔

  • @mursleen72
    @mursleen72 2 года назад

    جسم کی کیا حیثیت ہے۔۔۔؟: 36:32
    '' جامی صاحب '' بڑے غور سے مجھے دیکھ رہے ہیں ۔ ایک نظر سے مسلسل کیوں '' جامی صاحب'' ۔۔؟ جسم کی کیا حیثیت ہے ۔۔؟ ماشاء اللہ آپ ڈین ہیں ۔۔ جسم کی کیا حیثیت ہے ، آپ کے علم میں ؟ آپ اس کی تشریح کر سکتے ہیں ۔۔؟
    '' جامی صاحب '' ۔۔ کچھ بھی نہیں ہے۔!
    جی۔۔؟ کچھ بھی نہیں ہے۔
    تو جب کچھ بھی نہیں ہے ،اور آپ کی اصل روح ہے ۔۔؟ تو آپ کی کیا ذمہ داری ہے ؟ کیا ذمہ داری ہے ؟ آپ کو روح کا علم حاصل ہو۔آپ جانتے ہوں کہ روح کیا ہے ؟ اور روح کیا ہے۔ روح کا علم کیا ہے ؟ اب آپ کا یہ کہنا ، کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ روح کا علم کسی کو نہیں ہے ، یہ قرآن کے خلاف بات ہے ۔
    يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا۔
    اے پیغمبرﷺ یہ لوگ روح کے بارے میں آپ سے سوال کرتے ہیں ۔ آپ فرما دیجئے۔
    قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ
    روح میرے رب کے امر سے ہے ۔
    دیکھیں بات اب یہاں ختم نہیں ہو گئی۔
    وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا‏
    لیکن ہم نے اس کا علم تھوڑا دیا ہے ۔

  • @azeemicolortherapyandhealth
    @azeemicolortherapyandhealth 4 года назад +1

    Mashallah