پیسکو چیف خیبرپختونخوا کا گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ||

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 11 окт 2024
  • پیسکو چیف خیبرپختونخوا کا گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ || #pesco
    صوابی؛ چیف پیسکو خیبرپختونخوا گل نبی سید نے کہا ہے کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں 68 کے قریب فیکٹری مالکان نے بجلی کنکشن کاٹ کر اس سے نہ صرف ھزاروں مزدور بیروزگار ھوگے بلکہ پیسکو کو بھی بھاری نقصان ھوا ھے بہت جلد ان کارخانوں کو دوبارہ بجلی کنکشن بحال کرکے دوبارہ ھزاروں مزدوروں کو نوکری کے ساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ھوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار گدون انڈسٹریل اسٹیٹ تحصیل ٹوپی کے دورہِ کے موقع پر کیا۔جہاں پر انہوں نے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ گریڈ سٹیشن کا دورہِ کیا وھاں پر انہوں نے مختلف فیڈرز کا معائنہ کیا بعد میں صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گدون آفس میں صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل رحیم جدون کے زیر صدارت ایک اھم میٹنگ کا انعقاد ھوا جس میں صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل رحیم جدون نے انہیں صعنت کاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں تمام مسائل حصوصا سٹاف کی کمی ۔تحصیل ٹوپی میں اراو آفس کی قیام۔گدون اسٹیٹ میں دوسرے فیڈر کی مںظوری اور بجلی بلوں میں اضافے اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر تحصیل ٹوپی چیرمین رحیم جدون ۔اجون خان جدون ۔نائب صدر ندیم خان اسرار خان اور دیگر صعنت کاروں اور چیمبر ممبران نے سی او کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیے ۔۔اس موقع پر اے سی پیسکو اجمل خان۔ایکسئین ٹوپی اور دیگر پیسکو افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سی او پیسکو خیبرپختونخوا گل نبی سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پیسکو اور صعنت کار لازم اور ملزوم ہیں ھم ایک دوسرے سے تعاون ھی کے زریعے تمام مسائل حل کریں گے انہوں نے فوری طور پر تحصیل ٹوپی میں آر او افس ۔گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیسکو کے عملے کی بھی احکامات جاری کیے اور کہا کہ ھم گدون کے صعنت کاروں کے مسائل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں چیف ایگزیکٹو پیسکو اور چیرمین واپڈا کے نوٹس میں لائیں گے اس موقع پر صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل رحیم جدون نے بہترین کارکردگی پر سی او پیسکو خیبرپختونخوا گل نبی سید ۔ایکسئین ٹوپی اے سی ضلع صوابی اجمل خان کو ایوارڈ دئیے

Комментарии •