Pakistani and South Asian Community Backs Tom Suozzi in Upcoming Election

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 21 окт 2024
  • Pakistani and South Asian Community Backs Tom Suozzi in Upcoming Election
    New York's Pakistani and South Asian American community leaders, Ahmed Khan and Haroon Najm Ramey, hosted a fundraiser in honor of Congressman Tom Suozzi, head of the Congressional Pakistan Caucus. Held at Khan’s Long Island residence, the event saw prominent South Asian community members pledging their support for Suozzi’s re-election bid.
    پاکستانی و ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی قائدین احمد خان اور ہارون رامے کا کانگریس مین ٹام سوازی کے اعزاز میں فنڈ ریزنگ ، الیکشن میں سپورٹ کا اعلان
    نیویارک ( اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات احمد خان اور ہارون نجم رامے کی جانب سے نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ تھری سے آئندہ ٹرم کے لئے کانگریس مین کے امیدوار ٹام شوازی کے اعزاز میں خصوصی فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ احمد خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں عاطف خان ،چوہدری پرویز ریاض، ضمیر احمد چوہدری ، وکیل انصاری ، مرزا خاور بیگ ،شاہد رضا رانجھا، اسد چوہدری اوروسیم سید سمیت ساتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
    کانگریس مین شوازی جب عشائیہ میں شرکت کے لئے احمد خان کی رہائشگاہ پر پہنچے تو احمد خان اور ہارون نجم رامے نے تقریب کے شرکاءکے ساتھ مل کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔
    وکیل انصاری نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ ٹام شواز ی ، پاکستانی کمیونٹی کے لئے کوئی نیا نام نہیں ۔ کمیونٹی کے ساتھ ان کے تعلقات دیرینہ ہیں ۔
    ہارون رامے نے اپنے ساتھی میزبان احمد خان کی جانب سے کانگریس مین سوازی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ کانگریس مین ٹام سوازی ، امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کے چئیرمین بھی ہیں۔پاکستانی کمیونٹی ، ان کی خدمات کی قدر کرتی ہے ۔
    احمد خان نے بھی کانگریس مین سوازی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پانچ نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ٹام شوازی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے ۔
    کانگریس مین ٹام شوازی نے احمد خان اور ہارون نجم رامے کی جانب سے عزت افزائی اور پذیرائی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹاو¿ن آف آسٹر بے کے سپر وائزر سے لے کر کاو¿نٹی ایگزیکٹو تک اور کاو¿نٹی ایگزیکٹو سے لے کر کانگریس تک ، پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ہمیشہ ان کا قریبی تعلق رہا ہے۔
    عشائیہ میں شریک کمیونٹی کے مقامی قائدین نے کانگریس مین سوازی سے کمیونٹی سمیت مختلف اہم امور اور پاک امریکہ تعلقات اور کمیونٹی کے لئے مواقع سمیت معاملات پر تفصیلی بات چیت بھی کی ۔
    #TomSuozzi #UrduNewsUSA #MohsinZaheer

Комментарии • 1