قرانی جغرافیہ:حضرات نوح و ابراہیم

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 10 фев 2025
  • اس کلاس میں قرانی جغرافیہ انبیاء کرام کی شخصیات کے حوالے سے ڈسکس ہوا
    حضرت آدم علیہ السّلام ::
    کلاس کی ابتدا میں حضرت آدم کا دوبارہ ذکر ہوا
    حضرت آدم کے نزول کی راجح راے مکہ مکرمہ میں اترنے کی ہے
    آدم اور حوا دونوں نزول کے بعد منا کی طرف گیے - مزدلفہ میں ملاقات اور عرفات میں تعارف
    نقشے کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کی گیی
    -------------------------------------------------------------------------------------------
    بیت الله کی تعمیر ::
    پہلی تعمیر فرشتوں نے کی
    دوسری حضرت آدم علیہ السّلام نے
    تیسری حضرت شیث نے - طوفان نوح میں یہ تعمیر ختم ھو گیی
    چوتھی تعمیر حضرت ابراہیم اور اسمعیل نے کی، حضرت جبرئیل نے الله تعالی کے حکم سے حضرت ابراہیم کو کعبہ کی بنیادیں دکھایں جن پر یہ تعمیر ہوئی
    پانچویں حمالقہ قوم نے کی
    چھٹی بنو جرھم خاندان نے
    ساتویں تعمیرقُصَیّ بن کِلاب بن مُرَّة بن کَعْب (پیدائش: 400ء - وفات: 480ء) نے کی - آپ یغمبر اکرمﷺ کے چوتھے جد امجد اور مکہ میں قریش کے پیشوا تھے
    آٹھویں تعمیر قریش نے کی اور اپ ﷺ نے اس میں حصہ لیا - حجر اسود آپ نے نصب فرمایا - آپ ﷺ کی فراست کا مظاہرہ ھوا
    نویں تعمیر حضرت عبدللہ بن زبیر نے کی - حطیم کو کعبه میں داخل کیا - یہ تعمیر ان بنیادوں پر تھی جن پرحضرت ابراہیم نے تعمیر کی تھی - عبدللہ بن زبیر کی خلافت 64ھ سے 73ھ تھی
    دسویں تعمیر حجاج بن یوسف نے کی ، حطیم کو دوبارہ باہر نکال دیا اور قریش کی بنیادوں پر تعمیر ہوئی
    پھر جزوی تعمیر سلطان مراد نے 1036ھ میں کی
    ---------------------------------------------------------------------------------------
    حضرت آدم نے بیت المقدس کی تعمیر بھی فرمائی
    آپ مکہ مکرمہ کے مشہور پہاڑ جبل قیس میں مدفون ہیں
    حضرت حوا کی قبر جدہ میں ہے
    -------------------------------------------------------------------------------------
    مکہ مکرمہ میں آبادی حضرت ابراہیم کے بعد ہوئی - تو آدم کو وہاں اتارا گیا تو آبادی کیوں نہ ہوئی
    جواب : آپ کا نزول مکہ میں ہوا پھر آپ ہجرت فرما گیے ، ہابیل قابیل کا واقعہ دمشق میں پیش آیا ، نوح کا علاقہ عراق ہے
    -----------------------------------------------------------------------------------
    حضرت نوح علیہ السّلام ::
    آپ کا ذکر قرآن پاک میں 43 مرتبہ آیا
    نوح بن لامک ، ابو البشر ثانی
    پیدائش حضرت آدم کے 1026 سال کے بعد ہوئی
    مدت دعوت 950 سال ، بعثت کے وقت عمر480 سال
    قوم نوح کا تعارف اور ان کی خرابیاں - بغداد سے جنوب مغرب کی طرف یہ آباد تھے -
    جب کشتی میں سوار ہوے تو عمر 600 سال تھی ، صرف 80 یا 72 یا 10 یا صرف 4 لوگ ایمان لاے
    اہم مقامات ::
    1- مقام بعثت ( دجلہ اور فرات کا درمیانی علاقہ )- یہ دونوں ترکی سے نکلتے ہیں اور عراق کے زیریں حصے میں باہم مل کر خلیج عرب میں گرتے ہیں
    2- جودی پہاڑ ( پہاڑی سلسلہ کوہ ارارات ) یہ آج کل ترکی ، ایران اور آرمینیا کی سرحدوں کے سنکم پر ہے - آج کل یہ ترکی کے پاس ہے - جودی پہاڑ سمندر سے دور 2089 فٹ بلند ہے
    3- طوفان نوح : تمام کرہ ارض پر تھا یا خاص علاقے پر
    خاص علاقے کا قول مولانا حفظ الرحمن سیو ہاروی کے مطابق اہل تحقیق کا ہے
    پورے کرہ ارض کا قول مفتی ابو لبابہ کے نزدیک راجح ہے
    ---------------------------------------------------------------------------
    حضرت ابراہیم علیہ السّلام ::
    قرآن پاک میں 69 مرتبہ ذکر آیا -
    پیدائش عراق ، وطن اصلی 'اور' نامی شہر ہے -
    ہجرت ::
    اور سے بابل ، بابل سے حران (ترکی ) ، یہاں سے حلب - حلب سے آپ القدس ( فلسطین )آئے - حضرت لوط علیہ السّلام بھی یھاں تک آپ کے ساتھ تھے - لوط علیہ السّلام پھر یہیں رہے - الخلیل کے پاس سدوم کی بستیاں تھی -
    القدس اور الخلیل سے حضرت ابراہیم علیہ السّلام حضرت سارہ کے ساتھ مصر تشریف لے گیے - مصر سے واپس الخلیل آئے - اور وہاں سے حضرت ہاجرہ کے ساتھ مکہ مکرمہ اور وہاں سے واپس الخلیل آئے -
    آپ کی قبر مبارک الخلیل میں ہے -
    نمرود کا علاقہ :
    ترکی میں عرفہ نامی جگہ ہے - یھاں نمرود نے آپ کو آگ میں ڈالا تھا - کچھ محقیقن کے نزدیک یہ عراق کا علاقہ 'اور' تھا جو بابل کے نزدیک تھا - ھو سکتا ہے اس طرح کے بہت سے واقعات ہوے ہوں مگر بطور مثال حضرت ابراہیم کا واقعہ بیان ہوا ہے
    اسی طرح اصحاب کہف جیسے واقعات بھی ایک سے زیادہ ھو سکتے ہیں - اس لئے ترکی ، اردن اور اندلس ( تفسیر قرطبی ) میں اس طرح کے غار موجود ہیں
    ----------------------------------------------------------------------------
    التخصص فی الدعوۃ و الارشاد :: 2024
    معلم : مولانا فضل الہادی
    الشریعہ اکیڈمی گوجرانوالہ
    09-10-2024
    • دورہ ارض القرآن وارض ا...

Комментарии •