وعلیکم السلام اصغر علی سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ نے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ ۳۰۰ سے زائد اپلوڈ کے بعد منٹو کو شروع کیا گیا ۔۔۔ لیکن الگ نظریے کے ساتھ کہ اندھی تقلید سے بچا جائے اور چبائے ہوئے نوالے مزید نہ چبائے جائیں۔۔۔۔
میرے پیارے ضرغام بھائی تسلیمات و نیاز بھئی ، میں آپ سے عمر میں کافی چھوٹا ہوں۔ بھائی یا بڑے بھائی کہنا میری محبت جانیے۔ چشم بد دور ، آپ اپنی سچر انگیز آواز سمیت ہمیشہ جوان رہیے۔ صبح میں نے اپنے ایک دوست سے بھی آپ کا ذکر کیا۔ جانتے ہیں اس نے آپ کو سن کر کیا کہا؟ جادو ہے آواز میں ، اسے بھی آپ کو سن کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ آپ نے جو محبتیں دی ہے ، سمجھ نہیں آتا کہ کیسے آپ کا قرض اتار پاؤں گا۔ بس اسی طرح چھوٹی چھوٹی کہانیاں لاتے رہیے۔ ترقی اور جدیدیت کی ماری ہوئی دنیا کو ناول اور طویل کہانیاں سننا بھلا کیسے راس آئے گی۔ کہانی نئی ہو یا پرانی ، آپ کی آواز اسے مل جائے تو ہم اسے بصد شوق سنیں گے۔ فاروقی نے ”ایسے تھے ہمارے منٹو صاحب “ ایک کتاب لائی۔ مگر وہ منٹو کے موافق نہ ہوئی سمجھیے اس کی مخالف ہوگئی۔ کھول دو جیسی کہانی کو بھی نگلیٹ کر دیا گویا کہ یہ کوئی کہانی ہی نہیں ہوئی۔ کل آپ کی کہانی بھی سن رہا تھا۔ کہانی بڑی اچھی تھی۔ آپ سے کیا کہوں؟ بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے کہ علامتی ادب سے مجھے بھی بڑا لگاؤ ہے۔ جتنی مختصر کہانیاں لکھیں سب میں علامتوں سے ہی کام لیا۔ خدا آپ کو نظر بد سے محفوظ رکھے۔ والسلام قسیم اظہر
قسیم اظہر آپ کو سلام کا جواب دینے سے قبل میں اپنی نیک تمنائیں آپ کے دوست کی خدمت میں پیش کرنا چاہوں۔۔۔۔ باقی آپ کی تسلیمات وصول پائیں۔ رسید حاضر ہے اپنا اور اپنے دوستوں کا خوب خوب خیال رکھیں۔۔۔۔
السلام علیکم سر
صرف ایک ہی ادیب پہ اتنا زور کیوں؟
یکسانیت کا گمان ہوتا ہے ۔مختلف افسانہ نگاروں کے افسانے سنائیں
جدید/قدیم دونوں
شکریہ
اصغر علی۔۔پاکپتن
وعلیکم السلام اصغر علی
سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ نے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیا۔
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں شاید یہی وجہ ہے کہ ۳۰۰ سے زائد اپلوڈ کے بعد
منٹو کو شروع کیا گیا ۔۔۔ لیکن الگ نظریے کے ساتھ کہ اندھی تقلید سے بچا جائے اور چبائے ہوئے نوالے مزید نہ چبائے جائیں۔۔۔۔
میرے پیارے ضرغام بھائی
تسلیمات و نیاز
بھئی ، میں آپ سے عمر میں کافی چھوٹا ہوں۔ بھائی یا بڑے بھائی کہنا میری محبت جانیے۔ چشم بد دور ، آپ اپنی سچر انگیز آواز سمیت ہمیشہ جوان رہیے۔ صبح میں نے اپنے ایک دوست سے بھی آپ کا ذکر کیا۔ جانتے ہیں اس نے آپ کو سن کر کیا کہا؟ جادو ہے آواز میں ، اسے بھی آپ کو سن کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ آپ نے جو محبتیں دی ہے ، سمجھ نہیں آتا کہ کیسے آپ کا قرض اتار پاؤں گا۔ بس اسی طرح چھوٹی چھوٹی کہانیاں لاتے رہیے۔ ترقی اور جدیدیت کی ماری ہوئی دنیا کو ناول اور طویل کہانیاں سننا بھلا کیسے راس آئے گی۔
کہانی نئی ہو یا پرانی ، آپ کی آواز اسے مل جائے تو ہم اسے بصد شوق سنیں گے۔ فاروقی نے ”ایسے تھے ہمارے منٹو صاحب “ ایک کتاب لائی۔ مگر وہ منٹو کے موافق نہ ہوئی سمجھیے اس کی مخالف ہوگئی۔ کھول دو جیسی کہانی کو بھی نگلیٹ کر دیا گویا کہ یہ کوئی کہانی ہی نہیں ہوئی۔
کل آپ کی کہانی بھی سن رہا تھا۔ کہانی بڑی اچھی تھی۔ آپ سے کیا کہوں؟ بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے کہ علامتی ادب سے مجھے بھی بڑا لگاؤ ہے۔ جتنی مختصر کہانیاں لکھیں سب میں علامتوں سے ہی کام لیا۔ خدا آپ کو نظر بد سے محفوظ رکھے۔
والسلام
قسیم اظہر
قسیم اظہر آپ کو سلام کا جواب دینے سے قبل میں اپنی نیک تمنائیں آپ کے دوست کی خدمت میں پیش کرنا چاہوں۔۔۔۔
باقی آپ کی تسلیمات وصول پائیں۔ رسید حاضر ہے
اپنا اور اپنے دوستوں کا خوب خوب خیال رکھیں۔۔۔۔
@@voz1.0
🥰🥰