گلوبل اقبالینز آرگنائزیشن کا تیسرا عالمی مشاعرہ۔ Urdu Poem on Advanced Cardiac Life Support

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 19 окт 2024
  • گلوبل اقبالینز آرگنائزیشن کا تیسرا عالمی مشاعرہ۔ Urdu Poem on Advanced Cardiac Life Support
    کار گاہِ پیش رفتہ ءِ حیاتِ قلب
    (Advanced Cardiac Life Support Workshop)
    سی پی ایس پی نے سکھانے کا کیا تھا اہتمام
    کار گاہِ پیش رفتہ ءِ حیاتِ قلب نام
    آنکھ کا ماہر ہوں میں اور شاعرِ اردو زباں
    تازہ واں سے سیکھ کر آیا ہوں میں دل کا نظام
    دل کی دھڑکن کا توازن اور اس کا اعتدال
    کس طرح سے کوندتی ہے برق سی دل میں مدام
    برق کی ترسیل اس کے پیدا ہونے کا طریق
    سکڑاؤ اور پھیلاؤ کا ہے کس طرح چلتا نظام
    کاغذی پٹی پہ لہریں کیسے اور کیوں کر بنیں
    کیا ہے رشتہ ان کا با ہم اور کیا ان کا پیام
    برقی پٹی پر اسے پہچانتے ہیں کس طرح
    سست کب چلتا ہے دل اور کب بہت ہی تیز گام
    بجلی کی ترسیل میں کب کیسے آتا ہے خلل
    برقی مرکز کے نئے بنتے ہیں پھر کیا کیا مقام
    دل کی دھڑکن گر رکے تو کیسے کرنی ہے بحال
    برق کی ترسیل کا کیسے ہو پھر سے التزام
    کب دباؤ ڈالنا ہے اور کتنا کس جگہ
    ہاتھوں میں لینی ہے کیسے ڈوبتے دل کی زمام
    برق کے جھٹکے سے کیسے دل کی دھڑکن ہو بحال
    زندگی کی راہِ پر پھر سے ہو دل محوِ خرام
    دل کی باتیں ہوں غزل میں اور نا ہو تیری بات
    کیسے ممکن ہے بھلا اے خوبروئے لالہ فام
    جس میں تیرے وصل کی نا آرزو نا آس ہو
    ہے برابر ایسے دل کا کرنا یا نا کرنا کام
    دل رہے گا دائماً نا آرزو نا حسرتیں
    اور تیرے حسن کو بھی جانِ جاں کب ہے دوام
    پا سکے گا کب بھلا یہ دل شفا یابی کبھی
    تم نے جو لوٹا دیا مظہرؔ کو بے نیل و مَرام
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

Комментарии • 1