GECKO LEOPARD FEEDING WITH "'MEALWORMS"" Nutritional Feed For Health & Growth...

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 26 авг 2024
  • GECKO LEOPARD FEEDING
    With
    ""MEALWORMS""
    Nutritional Feed For Geckos Health & Growth...
    جیکو لیوپرڈ ایک جنگلی ریپٹائلز ہیں ان کو بہت سے لوگ گھروں میں فارمنگ کے مقاصد کے تحت پالتے بھی ہیں اور اس سے بہترین ارننگ بھی حاصل کرتے ہیں اس سلسلے میں عموما ان کو لال بیگ ، ٹڈیاں ، مکھیاں یا ڈیمو بھونڈی وغیرہ کھلائی جاتی ہیں جو کہ ان کی ذندگی کو تو برقرار رکھتی ہیں لیکن صحت کے اصولوں کے تحت جو قدرتی طور پر یہ جیکو لیوپرڈز خوراک استعمال کرتے ہیں اور صحت و طاقت چستی پیدا کرتے ہیں اسے سے محروم ہی رہتے ہیں ، Mealworms ایک عام سی خوراک ہے جسے تمام قسم کے عام اور خاص ریپٹائلز رینگنے والے جانوروں کے ساتھ آپ نے تقریبا تمام قسم کے پرندوں کا بھی مشاھدہ کیا ہوگا کہ اکثر وہ زمین یا مٹی کو کھرچتے اور کیڑے مکوڑے کھاتے نظر آتے ہیں جو کہ وہ اپنے جسم کی نشوونما کے لیئے قدرتی خوراک حاصل کر کے کرتے ہیں اس کے ساتھ اور دیگر جانوروں کو بھی زمین کو کھرچتے اور بعض اوقات اسی طرح کیڑے مکوڑے ڈھونڈتے اور کھاتے نظر آتے ہیں ، گھریلو پالتو پرندے اور ریپٹائلز تو آپ کے محتاج اور ایک قسم کے قیدی ہوتے ہیں انہیں آپ نے عمومی خوراک ہی دینی ہوتی ہے جس سے ان کی ذندگی اور ھلکی پھلکی صحت تو ہوتی ہے مگر مکمل طاقت اور اصل خصوصیات درپردہ ختم ہوتی جاتی ہیں ، یہ Mealworms غذائیت کا خزانہ ہیں اور اسے ہر قسم کے پرندے اور جانور رغبت کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں ہم نے مختلف پرندوں اور جانوروں پر اس کے تجربات کیئے اور مشاھدات کے بعد اسے کمرشل لیول پر مختلف گھریلو جانور اور پرندے پالنے والوں کے لیئے بھی پیش کر رہے ہیں اسے عام طوطے ، آسٹریلین طوطے ، لو برڈ ، اور کاکٹیل نسلوں کو پیش کیا تو ان پر بہت مثبت اثرات دیکھے گئے ، اس کے ساتھ مرغی ، بطخ اور کبوتر ، شارک ، چڑیا کی بھی بیحد پسندیدہ خوراک اور صحت افزاء پائے گئے اور ایک حیرت انگیز بات بھی نوٹ کی گئی کہ اس میں پروٹین کی بیحد ذیادہ مقدار کی وجہ سے دنیا کے کئی مذاھب کے ماننے والے (ماسوائے اسلام) اسے کھانا بھی پسند کرتے ہیں (اسلام میں یہ مکروہ عمل ہے) اور ان کی مارکیٹس میں اس کی ذندہ اور ڈرائی صورت میں موجودگی اور فرائیڈ حالت میں کھانے میں استعمال بھی کیئے جاتے ہیں ۔۔۔ ہم نے ان کو مختلف ریپٹائلز (جیکو لیوپرڈز ، اسکورپیئن اور اسپائیڈرز) کو بطور خوراک ڈالا تو انہوں نے نہ صرف اسے بہت پسند کیا بلکہ ان کی صحت میں صرف 24 گھنٹے میں ہی خوشگوار تبدیلیاں بھی نظر آئیں اور اسے پسندیدہ خوراک کی طرح Treat کیا ۔۔ اگر کسی دوست نے فارمنگ کے مقاصد کے تحت کوئی بھی جانور اور پرندے پال رکھے ہیں تو اس خوراک سے ان کی بڑھوتی میں بہت اضافہ ہوتا ہے انڈے بچے ، صحت اور پیدائش میں اضافہ ہوتا ہے جلد قد آور صحت کو بڑھاتے ہیں Hatching 🐣 پروسس فاسٹ ہوتا ہے ۔۔۔

Комментарии • 1

  • @Barbe-m9b
    @Barbe-m9b Месяц назад +1

    Apna naber sad kare