MAV_BK1_DVD01_PARTB1.avi

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 23 сен 2024
  • Institute of the Language of the Qur'an (www.LQToronto.com), Toronto Canada
    Based on the World Renowned Madina Books written by Dr V. Abdur Rahim. Presented by The Institute of the Language of the Qur'an, Toronto, Canada (www.LQtoronto.com). Instructor: Br. Asif Meherali.
    There are 3 books accompanying these video that can be downloaded from www.lqtoronto.com free of charge.
    DVD 01 - Lesson 01 to 04 (cont.) - Parts (A1,A2,A3,B1,B2,B3)

Комментарии • 3

  • @almuqrionline
    @almuqrionline 4 года назад +3

    *بِــسْـــــمِ ٱلــلّٰــهِ ٱلـــرَّحْــمٰــنِ ٱلـــرَّحِـــيـــــمِ*
    *مشق*
    1_قمری حروف کو یاد رکھنے کا آسان طریقہ کیا ہے.
    ,
    *جواب*: قمري حروف کو ایک جملے کی صورت میں لکھا جا سکتا ہے جس سے قمري حروف آسانی سے یاد کیے جا سکتے ہیں. وہ جملہ یہ ہے:
    *حق کا خوف ایک عجیب غم ہے*.
    اس جملے میں تمام (14) قمري حروف موجود ہیں.
    ,
    ,
    ,
    2_ اَلْ کے ساتھ مل کر قمری حروف کس طرح کام کرتے ہیں مثال سے واضح کریں.
    ,
    *جواب*: جتنے بھی قمري حروف ہیں, ان سے شروع ہونے والے الفاظ سے ما قبل *معرف بالام* کی صورت میں *اَلْ* کا *لْ* بھی پڑھا جائے گا.
    جیسے:
    *ق* (قمري حرف) سے شروع ہونے والا لفظ *قَمَرٌ*.
    معرف بالام کی صورت میں یہ بن جائے گا *اَلْقَمَرُ*.
    اب اگر *اَلْقَمَرُ* کو *وَ* کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہو تو (ہم پہلے بھی پڑھ چکے ہیں کہ معرف بالام سے ما قبل اگر کوئی متحرک حرف ہو تو اسے معرف بالام سے ملا کر پڑھا جاتا ہے اور اس میں معرف بالام کا *همزة الوصل* پڑھنے میں نہیں آئے گا) وہ یوں پڑھا جائے گا:
    *وَ* + *اَلْقَمَرُ* = *وَ ٱلْقَمَرُ*
    یہاں یہ بات قابل قابلِ غور ہے کہ *همزة الوصل* تو نہیں پڑھا گیا لیکن *لْ* ابھی بھی پڑھنے میں آئے گا (یہی قمري حروف سے شروع ہونے والے الفاظ کے لئے قاعدہ ہے).
    اسی طرح سے
    *وَ* + *اَلْخَوفُ* = *وَ ٱلْخَوفُ*.
    ,
    ,
    ,
    3_اَلْ کے ساتھ شمسی حروف کو پڑھنے کا طریقہ مثال سے بیان کریں.
    ,
    *جواب*: جتنے بھی شمسي حروف ہیں, ان سے شروع ہونے والے الفاظ سے ما قبل *معرف بالام* کی صورت میں *اَلْ* کا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا.
    جیسے:
    *ش* (شمسي حرف) سے شروع ہونے والا لفظ *شَمْسٌ*.
    معرف بالام کی صورت میں یہ بن جائے گا *اَلشَّمْسُ*.
    اب اگر *اَلشَّمْسُ* کو *وَ* کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہو تو (ہم پہلے بھی پڑھ چکے ہیں کہ معرف بالام سے ما قبل اگر کوئی متحرک حرف ہو تو اسے معرف بالام سے ملا کر پڑھا جاتا ہے اور اس میں معرف بالام کا *همزة الوصل* پڑھنے میں نہیں آئے گا) وہ یوں پڑھا جائے گا:
    *وَ* + *اَلشَّمْسُ* = *وَ ٱلشَّمْسُ*
    یہاں یہ بات قابل قابلِ غور ہے کہ *همزة الوصل* بھی نہیں پڑھا گیا اور *لْ* بھی پڑھنے میں نہیں آئے گا, الغرض direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا (یہی شمسي حروف سے شروع ہونے والے الفاظ کے لئے قاعدہ ہے).
    اسی طرح سے
    *وَ* + *اَلْشَّمْسُ* = *وَ ٱلشَّمْسُ*
    یہاں *اَلْ* پورے کا پورا نہیں پڑھا جائے گا. اسی طرح سے ایک اور مثال ہے
    *وَ ٱلنُّورُ*
    اس میں بھی *اَلْ* نہیں پڑھا گیا, direct *ن* پر تشدید دے کر پڑھا گیا.
    ,
    ,
    ,
    4_شمسی اور قمری حروف کی تعداد کیا ہے.
    ,
    *جواب*: شمسي اور قمري حروف کی تقسیم اس طرح ہے کہ کل *28* حروفِ تہجِّی ہیں ان میں *14* قمري حروف ہیں اور *14* شمسي حروف.
    ,
    ـ 14 قمري حروف:
    *ا ب غ ح*
    *ج ک و خ*
    *ف ع ق ي*
    *م ه*
    ,
    ـ 14 شمسي حروف:
    *ت ث د ذ*
    *ر ز س ش*
    *ص ض ط ظ*
    *ل ن*
    ,
    ,
    ,
    5__ پانچ شمسی اور پانچ قمری حروف سے شروع ہونے والے الفاظ لکھیں.
    ,
    *جواب*:
    *ـ-ـ-ـ-ـ-ـ>* *قمري حروف کی امثال*
    *اَلْعَادِلُ* ( *ع* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْحَسَنُ* ( *ح* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْخَالِقُ* ( *خ* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْوَلَدُ* ( *و* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْفَاسِقُ* ( *ف* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *ـ-ـ-ـ-ـ-ـ>* *شمسي حروف کی امثال*
    *اَلدَّرسُ* ( *د* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلتَّمَرُ* ( *ت* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلنَّهَارُ* ( *ن* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلظَّالِمُ* ( *ظ* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلشَّمْسُ* ( *ش* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    ,
    6__ قرآن کریم سے پانچ پانچ مثالیں قمری اور شمسی حروف سے شروع ہونے والے الفاظ کی لکھیں۔ پوری آیت لکھ کر سمجھاٸیں کہ الفاظ شمسی اور قمری کیسے ہیں۔
    ,
    *جواب*:
    *بِــسْـــــمِ ٱلــلّٰــهِ ٱلـــرَّحْــمٰــنِ ٱلـــرَّحِـــيـــــمِ*﴿١﴾
    *ٱلۡحَمۡدُ* لِلّٰهِ رَبِّ *ٱلۡعٰلَمِیۡنَ* ۙ﴿٢﴾
    *ٱلرَّحۡمٰنِ* *ٱلرَّحِیۡمِ* ۙ﴿٣﴾
    مٰلِكِ یَوۡمِ *ٱلدِّیۡنِ* ؕ﴿٤﴾
    إِیَّاكَ نَعۡبُدُ وَ إِیَّاكَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿٥﴾
    ٱهْدِ نَا *ٱلصِّرَاطَ* *ٱلۡمُسۡتَقِیۡمَ* ۙ﴿٦﴾
    صِرَاطَ ٱلَّذِیۡنَ أَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ۙ غَیۡرِ *ٱلۡمَغۡضُوۡبِ* عَلَیۡہِمۡ وَ لَا *ٱلضَّآلِّیۡنَ* ﴿۷﴾
    ,
    *ٱلۡحَمۡدُ* ( *ح* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    *ٱلۡعٰلَمِیۡنَ* ( *ع* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    *ٱلرَّحۡمٰنِ* ( *ر* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    *ٱلرَّحِیۡمِ* ( *ر* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    *ٱلدِّیۡنِ* ( *د* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    *ٱلصِّرَاطَ* ( *ص* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    *ٱلۡمُسۡتَقِیۡمَ* ( *م* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    *ٱلۡمَغۡضُوۡبِ* ( *م* قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    *ٱلضَّآلِّیۡنَ* ( *ض* شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.

  • @almuqrionline
    @almuqrionline 4 года назад +3

    *بِــسْـــــمِ الــلّٰــهِ الـــرَّحْــمٰــنِ الـــرَّحِـــيـــــمِ*
    ,
    آج ہم شمسي اور قمري حروف کا مطالعہ کریں گے إن شاء الله.
    ,
    شمسي اور قمري حروف کی تقسیم اس طرح ہے کہ کل *28* حروفِ تہجِّی ہیں ان میں *14* قمري حروف ہیں اور *14* شمسي حروف.
    ,
    ـ 14 قمري حروف:
    *ا ب غ ح*
    *ج ک و خ*
    *ف ع ق ي*
    *م ه*
    ,
    ـ 14 شمسي حروف:
    *ت ث د ذ*
    *ر ز س ش*
    *ص ض ط ظ*
    *ل ن*
    ,
    قمري حروف کو یاد کرنے کا آسان طریقہ:
    یہ جو 14 قمري حروف ہیں ان سب کو ایک جملے کی صورت میں لکھا جا سکتا ہے جس سے قمري حروف آسانی سے یاد کیے جا سکتے ہیں. وہ جملہ یہ ہے:
    *حق کا خوف ایک عجیب غم ہے*.
    اس جملے میں تمام قمري حروف موجود ہیں.
    ,
    ,
    ,
    * ----->* اب ہم دیکھتے ہیں کہ قمري حروف کس طرح کام کرتے ہیں.
    ,
    *ق* (قمري حرف) سے شروع ہونے والا لفظ *قَمَرٌ*.
    معرف بالام کی صورت میں یہ بن جائے گا *اَلْقَمَرُ*.
    یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ جتنے بھی قمري حروف ہیں, ان سے شروع ہونے والے الفاظ سے ما قبل *معرف بالام* کی صورت میں *اَلْ* کا *لْ* بھی پڑھا جائے گا.
    اب اگر *اَلْقَمَرُ* کو *وَ* کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہو تو (ہم پہلے بھی پڑھ چکے ہیں کہ معرف بالام سے ما قبل اگر کوئی متحرک حرف ہو تو اسے معرف بالام سے ملا کر پڑھا جاتا ہے اور اس میں معرف بالام کا *همزة الوصل* پڑھنے میں نہیں آئے گا) وہ یوں پڑھا جائے گا:
    *وَ* + *اَلْقَمَرُ* = *وَ ٱلْقَمَرُ*
    یہاں یہ بات قابل قابلِ غور ہے کہ *همزة الوصل* تو نہیں پڑھا گیا لیکن *لْ* ابھی بھی پڑھنے میں آئے گا (یہی قمري حروف سے شروع ہونے والے الفاظ کے لئے قاعدہ ہے).
    اسی طرح سے
    *وَ* + *اَلْخَوفُ* = *وَ ٱلْخَوفُ*
    ,
    ,
    ,
    * ----->* اب ہم دیکھتے ہیں کہ شمسي حروف کس طرح کام کرتے ہیں.
    ,
    *ش* (شمسي حرف) سے شروع ہونے والا لفظ *شَمْسٌ*.
    معرف بالام کی صورت میں یہ بن جائے گا *اَلشَّمْسُ*.
    یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ جتنے بھی شمسي حروف ہیں, ان سے شروع ہونے والے الفاظ سے ما قبل *معرف بالام* کی صورت میں *اَلْ* کا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا.
    اب اگر *اَلشَّمْسُ* کو *وَ* کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہو تو (ہم پہلے بھی پڑھ چکے ہیں کہ معرف بالام سے ما قبل اگر کوئی متحرک حرف ہو تو اسے معرف بالام سے ملا کر پڑھا جاتا ہے اور اس میں معرف بالام کا *همزة الوصل* پڑھنے میں نہیں آئے گا) وہ یوں پڑھا جائے گا:
    *وَ* + *اَلشَّمْسُ* = *وَ ٱلشَّمْسُ*
    یہاں یہ بات قابل قابلِ غور ہے کہ *همزة الوصل* بھی نہیں پڑھا گیا اور *لْ* بھی پڑھنے میں نہیں آئے گا, الغرض direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا (یہی شمسي حروف سے شروع ہونے والے الفاظ کے لئے قاعدہ ہے).
    اسی طرح سے
    *وَ* + *اَلْشَّمْسُ* = *وَ ٱلشَّمْسُ*
    یہاں *اَلْ* پورے کا پورا نہیں پڑھا جائے گا. اسی طرح سے ایک اور مثال ہے
    *وَ ٱلنُّورُ*
    اس میں بھی *اَلْ* نہیں پڑھا گیا, direct *ن* پر تشدید دے کر پڑھا گیا.
    ,
    ,
    ,
    *کچھ مزید امثال*:
    ,
    *اَلْعَادِلُ* (ع قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلدَّرسُ* (د شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْحَسَنُ* (ح قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلظَّالِمُ* (ظ شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْخَالِقُ* (خ قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلنَّهَارُ* (ن شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْوَلَدُ* (و قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلتَّمَرُ* (ت شمسي حرف) *اَلْ* كا *لْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ direct شمسي حرف پر تشدید بن کر پڑھا جائے گا.
    ,
    *اَلْفَاسِقُ* (ف قمري حرف) *اَلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا.

  • @almuqrionline
    @almuqrionline 4 года назад +1

    *بِــسْـــــمِ ٱلــلّٰــهِ ٱلـــرَّحْــمٰــنِ ٱلـــرَّحِـــيـــــمِ*
    ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ-ـ
    *مشق*
    ,
    ,
    ,
    🔲_6_ جس میں *لْ* پڑھا جاٸے گا اور *ٱلْ* نہیں پڑھا جاٸیگا* اسکا تعین کریں.
    ,
    ✒ *جواب* :
    *عبد الرحمٰن* : ( *ر* شمسي حرف) پورے کا پورا *ٱلْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ *عَبْدُ* کو direct شمسي حرف پر تشدید دے کر پڑھیں گے ـ-ـ-ـ-> *عَبْدُ ٱلرَّحْمٰن*.
    *عبد الشکور* : ( *ش* شمسي حرف) پورے کا پورا *ٱلْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ *عَبْدُ* کو direct شمسي حرف پر تشدید دے کر پڑھیں گے ـ-ـ-ـ-> *عَبْدُ ٱلشَّکُور*.
    *عبد الصمد* : ( *ص* شمسي حرف) پورے کا پورا *ٱلْ* نہیں پڑھا جائے گا, بلکہ *عَبْدُ* کو direct شمسي حرف پر تشدید دے کر پڑھیں گے ـ-ـ-ـ-> *عَبْدُ ٱلصَّمَد*.
    *عبد الغنی* : ( *غ* قمري حرف) *ٱلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا ـ-ـ-ـ-> *عَبْدُ ٱلْغَنِي*.
    *عبد الحمید* : ( *ح* قمري حرف) *ٱلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا ـ-ـ-ـ-> *عَبْدُ ٱلْحَمِيد*.
    *عبد الماجد* : ( *م* قمري حرف) *ٱلْ* كا *لْ* پڑھا جائے گا ـ-ـ-ـ-> *عَبْدُ ٱلْمَاجِد*.