Urdu Poetry Classic - Hum Agar Arz Karen Ge To Shikayat Ho Gi - Urdu Ghazal - Urdu Poetry Recitation

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 5 сен 2024
  • Urdu Poetry Classic - Hum Agar Arz Karen Ge To Shikayat Ho Gi
    Urdu Poetry of Wazir Ali Saba Lakhnawi
    Urdu Ghazal: Hum Agar Arz Karen Ge To Shikayat Ho Gi
    Poetry Recitation: Raheel Farooq
    _____
    LEHJA - A CLASSIC URDU POETRY CHANNEL
    Lehja (لہجہ) is an Urdu literary (adabi) channel on RUclips. We produce recitations (voice over) of the masterpieces of Urdu poetry. Shayari of Asatiza (the greatest poets of Urdu) narrated by Raheel Farooq with classical melodies in the background is an experience people of taste can relish nowhere else. SUBSCRIBE NOW! / recitation
    LEHJA PODCAST
    Listen to Lehja on all major podcast and music streaming platforms including iTunes, Spotify, Deezer, Amazon Music/Audible, Stitcher, iHeartRadio, JioSaavn & Gaana.com.
    anchor.fm/urdu...
    LEHJA STORE
    Love the classics? Buy the classics!
    T-shirts, mugs, tote bags, phone cases and more with Urdu art.
    teespring.com/...
    FOLLOW US
    Facebook: / urdurecitation
    Twitter: / urdurecitation
    Instagram: / urdurecitation
    Reddit: / urdurecitation
    Tumblr: poetryrecordin...
    SUPPORT US
    Patronize: / urdu
    _____
    ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی
    وزیر علی صباؔ لکھنوی کا یہ مصرع ضرب المثل کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔ لہجہ نہایت فخر کے ساتھ صباؔ کی اس غزل کے دیگر اشعار بھی پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
    لہجہ یوٹیوب کا معیاری ترین ادبی چینل شمار ہوتا ہے جس پر اردو شعر و ادب کے کلاسیک شاہکار راحیلؔ فاروق کی آواز میں پیش کیے جاتے ہیں۔ ہم اپنے تمام سامعین اور قدر دانوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس کاوش کی حوصلہ افزائی کر کے ہمیں اردو ادب کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہمت بخشی۔
    آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیں
    ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی
    (پہلا مصرع عام طور پر یوں پڑھا جاتا ہے:
    آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
    تاہم صباؔ کے تمام کے جتنے نسخے ہمیں میسر آئے ان میں اس کی وہی صورت دستیاب ہوئی جو ہم نے درج کی ہے۔)
    وزیر علی صباؔ لکھنوی کی اردو شاعری
    آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیں
    ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی
    اردو غزل: نالے کرنے کی جو بندے کو اجازت ہو گی
    آواز و پیشکش: راحیلؔ فاروق
    غزل:
    نالے کرنے کی جو بندے کو اجازت ہو گی
    حشر ہو جائے گا اے جان قیامت ہو گی
    حال انجام کا آغاز میں معلوم نہ تھا
    کیا سمجھتے تھے محبت میں مصیبت ہو گی
    مجھ سے باتیں نہ تعلی کی کیا کر واعظ
    قامتِ یار سے بڑھ کر نہ قیامت ہو گی
    فخر انساں نہ کرے جسم کی تیاری پر
    ایک دن خاک یہ مٹی کی عمارت ہو گی
    ہے شبِ وصل میں گھڑیال کا بجنا سر چوٹ
    صبح ہو جائے گی تو کیا مری نوبت ہو گی
    قامتِ یار کے عاشق جو اٹھیں گے پسِ مرگ
    حشر میں حشر قیامت میں قیامت ہو گی
    لاش کو دفن تو کر دو جو کیا ہے مجھے قتل
    دیکھ لے گا کوئی مفسد تو قباحت ہو گی
    آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیں
    ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی
    بغلِ گور میں بےتابئ دل کے ہاتھوں
    مر گئے پر بھی ہمیں خاک نہ راحت ہو گی
    سخت جانی کے سبب شرم سے میں کٹتا ہوں
    ہاتھ دکھ جائیں گے قاتل کو اذیت ہو گی
    نہ ملا خاک میں اے چرخ دلِ سوزاں کو
    ذروں میں گرمئ خورشید قیامت ہو گی
    چاہیے عشقِ حقیقی نہ بتوں کو دل دے
    اے صباؔ دیکھ امانت میں خیانت ہو گی
    #UrduPoetry #UrduShayari #UrduGhazal #WazirAliSaba #WazirAliSabaLakhnawi #WazirPoetry

Комментарии • 42

  • @imranabbas926
    @imranabbas926 2 года назад +2

    جزاک اللہ بہت خوب یار

  • @AbdUllah-735
    @AbdUllah-735 Год назад +1

    کیا بات ہے

  • @gulogulzar2966
    @gulogulzar2966 4 года назад +14

    شکر ہے ابھی اردو ادب زبان و بیان سے شغف رکھنے والے موجود ھیں۔ ماشااللہ بہت اچھا تلفظ اور لب و لہجہ بہت خوب۔ ورنہ ٹی وی پر خبریں پڑھنے والے اردو کا جو حشر کر رہے ہیں کہ الاماں۔خدارا ان سے کہیے کہ خبریں پڑھتے ہوءے منہ سیدھا رکھیں۔اتنا ٹیڑھامنہ کرتے ھیں گویا انگریزی پڑھ رہے ہوں۔

  • @Mukhtarpurnam1785
    @Mukhtarpurnam1785 3 года назад +2

    Waaaaaaaaaaaaaaah

  • @syedmoinuddin-mo7dh
    @syedmoinuddin-mo7dh Год назад

    جزاک اللہ تعالیٰ خیراً راحیل صاحب

  • @Bazmejam4040
    @Bazmejam4040 Год назад

    بہت خوب راحیل صاحب آپکا لہجہ مجھے بہت پسند ہے👍🌷🌷💮💮💕💕💔🥀🍁🌼🌺🌺❣️💐🌹🌹♥️♥️❤️💝💞😍😍🍷🍷🌿🌸🌸🌸

  • @bilalzulfi6537
    @bilalzulfi6537 4 года назад +4

    بپر بہت خوب

  • @urduliteracy4005
    @urduliteracy4005 3 года назад +4

    واہ صاحب واہ

  • @lala7ooo307
    @lala7ooo307 4 года назад +4

    لاجواب بھائی جی

  • @Syedavlog
    @Syedavlog 4 года назад +4

    Umda tareen

  • @asifalishah8173
    @asifalishah8173 Год назад +1

    Very good 👍

  • @muhammadkhalidkhan9438
    @muhammadkhalidkhan9438 4 месяца назад

    خدا کا واسطہ ھے پڑھنے والا تو کوئی ٹھیک ھو، نہ لہجہ نہ شاعری اور شاعری کی خوب دل کھول کر بے عزتی کر رھا ھے،

  • @sarfarazalamansari248
    @sarfarazalamansari248 4 года назад +5

    چاہیے عشق حقیقی نہ بتوں کو دل دے
    اے صبا دیکھ امانت میں خیانت ہو گی
    بہت خوبصورت بہت ہی عمدہ 💐💐💐💐

  • @Bazmejam4040
    @Bazmejam4040 10 месяцев назад

    ہم اگر عرض کرینگے تو شکایت ہوگی

  • @fatehyabali
    @fatehyabali 2 года назад +2

    ❤️

  • @mustafaattri3046
    @mustafaattri3046 2 года назад +2

    🌹💖🌹

  • @husnainraza6664
    @husnainraza6664 4 года назад +6

    Hum agr arz krain gy to shikayat ho ge! ♥️

  • @moonchaudhary2326
    @moonchaudhary2326 3 года назад +4

    راحیل فاروق، بھائی بہت ہی عمدہ اور آپکی کاوشوں کو بہت سلام اور داد

  • @misbahzubair8135
    @misbahzubair8135 4 года назад +4

    Wahh

  • @mowaiskhan8672
    @mowaiskhan8672 4 года назад +4

    Aj tu hum lutt gye...

  • @mmq1456
    @mmq1456 4 года назад +4

    واہ واہ بہت خوب انداز بیاں اور ماشاء اللہ
    کیا راحیل فاروق صاحب شاعر ہیں؟

  • @husnainraza6664
    @husnainraza6664 4 года назад +6

    Aaj awaaz me dard tha!!!
    Boht khoob sirr♥️♥️

  • @KamalKhan-fs1fr
    @KamalKhan-fs1fr Год назад

    یہ لیلی کہاں سے بیچ میں آ گیا پریشانی کیلئے میرا

  • @tipusultan6637
    @tipusultan6637 3 года назад +3

    Khaaamosh ...

  • @aliakatoorvi5572
    @aliakatoorvi5572 4 года назад +4

    بہت عمدہ سر ⁦❤️⁩

  • @SajidKhan-jg8bk
    @SajidKhan-jg8bk 2 года назад +2

    Kya kehne, bahut khoob 👌👌👌

  • @AceHardy
    @AceHardy 4 года назад +4

    📙💯

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Год назад

    A Saba Dakh batay se baghawat hu Ghi
    Mamta main malan wat mullawat hu Ghi

  • @mdsadfy4414
    @mdsadfy4414 4 года назад +4

    اسی زمین میں میری غزل
    خون روئیں گے وہ۔ جب درد میں شدت ہوگی
    ہر گھڑی ہجر کے ماروں پہ قیامت ہوگی
    ہاتھ قاصد کے۔ یہ بھیجا ہے پیام ان کے لیے
    آپ آ جائیں اگر آج عنایت ہوگی
    ایک امید لیے پھرتی ہے قریہ قریہ
    ان سے ملنے کی کہیں کوئی تو صورت ہوگی
    ہاتھ کس کے ہیں مری آنکھوں پہ ریشم جیسے
    یہ یقینا اسی کافر کی شرارت ہوگی
    مر ہی جائیں گے ترے نام کی مالا جھپتے
    اور جینے کی نہ جب کوئی بھی صورت ہوگی
    لاکھ وہ راز محبت کو چھپائیں لیکن
    اک نہ اک دن تو عیاں ہم پہ حقیقت ہوگی
    سچ تو یہ ہے کہ دیے ہیں مجھے اپنوں نے فریب
    اس لیے چپ ہوں مگر ان کو ندامت ہوگی
    مشعلیں آنکھوں کی بجھ جائیں گی۔ راہ تکتے ہوئے
    وہ نہ آئے گا تمھیں جس کی ضرورت ہوگی
    زاہد ناشاد
    ریاض سعودی عرب

    • @sarfarazalamansari248
      @sarfarazalamansari248 4 года назад +2

      بہت خوب جناب
      اللّٰہ کرے زور قلم اور زیادہ

    • @mdsadfy4414
      @mdsadfy4414 4 года назад +1

      آمین ۔۔بہت شکریہ

    • @musafawan7246
      @musafawan7246 3 года назад +1

      Ala g👌👌👌👌

  • @USART-X123
    @USART-X123 4 года назад +4

    Post Kalam Kaif Bhopali.

  • @mr.naqvisyed9330
    @mr.naqvisyed9330 3 года назад +3

    Zabardast ❤️❤️🌹🌹

  • @shaikamjad9744
    @shaikamjad9744 3 года назад +3

    sir please raz barelvi ki poet update kijiye

  • @mr.h2o417
    @mr.h2o417 4 года назад +4

    Ghalib ki mazeed shairi shamil karain...

  • @adnanyunas7713
    @adnanyunas7713 Год назад +1

    Dr Basheer badar ka klaam parh.dein.plz

  • @maskaneadab1081
    @maskaneadab1081 3 года назад +3

    Asslamualekum

  • @story.corner_
    @story.corner_ 4 года назад +3

    Bhaai ye aapki khud ki awaj h kya,,,reply jarur kre plz bhaijaan💐💐💐

  • @LostMonk679
    @LostMonk679 Год назад

    1:49