Talib Khundmiri - Iblees Ka Etiraaf - Talib Khundmiri Poetry - Urdu Recitation - Urdu Readings
HTML-код
- Опубликовано: 1 ноя 2024
- Watch updated version of this poem with enhanced audio and Urdu subtitles/lyrics here: • Best Urdu Poetry - IBL...
Sochta Hun Ke Ab Insaan Ko Sajda Kar Loon
Urdu Poetry of Syed Talib Khundmiri
Urdu : Iblees Ka Aitraaf (Etiraaf)
Poetry Recitation: Raheel Farooq
A great poem on Satan (Shaitan) and Man (Insan)
_____
LEHJA - A CLASSIC URDU POETRY CHANNEL
Lehja (لہجہ) is an Urdu literary (adabi) channel on RUclips. We produce recitations (voice over) of the masterpieces of Urdu poetry. Shayari of Asatiza (the greatest poets of Urdu) narrated by Raheel Farooq with classical melodies in the background is an experience people of taste can relish nowhere else. SUBSCRIBE NOW! / recitation
LEHJA PODCAST
Listen to Lehja on all major podcast and music streaming platforms including iTunes, Spotify, Deezer, Amazon Music/Audible, Stitcher, iHeartRadio, JioSaavn & Gaana.com.
anchor.fm/urdu...
LEHJA STORE
Love the classics? Buy the classics!
T-shirts, mugs, tote bags, phone cases and more with Urdu art.
teespring.com/...
FOLLOW US
Facebook: / urdurecitation
Twitter: / urdurecitation
Instagram: / urdurecitation
Reddit: / urdurecitation
Tumblr: poetryrecordin...
SUPPORT US
Patronize: / urdu
_____
نظم: ابلیس کا اعتراف
اردو نظم: طالبؔ خوندمیری
انسان اور شیطان کے رشتے پر مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالتی ہوئی ایک نیم مزاحیہ نیم طنزیہ نظم جو بیک وقت فکر انگیز بھی ہے اور عبرت خیز بھی۔
تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب
اس گھڑی مجھ کو تو ایک آنکھ نہ بھایا یا رب
اس لیے میں نے سر اپنا نہ جھکایا یا رب
لیکن اب پلٹی ہے کچھ ایسی ہی کایا یا رب
عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
ابتداءً تھی بڑی نرم طبیعت اس کی
قلب و جاں پاک تھے شفاف تھی طینت اس کی
پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی
اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی
اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
بھر دیا تو نے بھلا کون سا فتنہ اس میں
پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوا اس میں
ایک اک سانس ہے اب صورتِ شعلہ اس میں
آگ موجود تھی کیا مجھ سے زیادہ اس میں
اپنا آتش کدۂ ذات ہی ٹھنڈا کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
اب تو یہ خوں کے بھی رشتوں سے اکڑ جاتا ہے
باپ سے بھائی سے بیٹے سے بھی لڑ جاتا ہے
جب کبھی طیش میں ہتھے سے اکھڑ جاتا ہے
خود مرے شر کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے
اب تو لازم ہے کہ میں خود کو ہی سیدھا کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
مری نظروں میں تو بس مٹی کا مادھو تھا بشر
میں سمجھتا تھا اسے خود سے بہت ہی کمتر
مجھ پہ پہلے نہ کھلے اس کے سیاسی جوہر
کان میرے بھی کترتا ہے یہ لیڈر بن کر
شیطنت چھوڑ کے میں بھی یہی دھندا کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
اب جھجھکتا ہے، نہ ڈرتا ہے، نہ شرماتا ہے
نت نئی فتنہ گری روز یہ دکھلاتا ہے
اب یہ ظالم میرے بہکاوے میں کب آتا ہے
میں برا سوچتا رہتا ہوں یہ کر جاتا ہے
کیا ابھی اس کی مریدی کا ارادہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
اب جگہ کوئی نہیں میرے لیے دھرتی پر
میرے شر سے بھی سوا ہے یہاں انسان کا شر
اب تو لگتا ہے یہی فیصلہ مجھ کو بہتر
اس سے پہلے کہ پہنچ جائے واں سوپر پاور
میں کسی اور ہی سیارے پہ قبضہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
ظلم کے دام بچھائے ہیں نرالے اس نے
نت نئے پیچ عقائد میں بھی ڈالے اس نے
کر دیے قید اندھیروں میں اجالے اس نے
کام جتنے تھے مرے سارے سنبھالے اس نے
اب تو خود کو میں ہر اک بوجھ سے ہلکا کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
استقامت تھی کبھی اس کی مصیبت مجھ کو
اپنے ڈھب پر اسے لانا تھا قیامت مجھ کو
کرنی پڑتی تھی بہت اس پہ مشقت مجھ کو
اب یہ عالم ہے کہ دن رات ہے فرصت مجھ کو
اب کہیں گوشہ نشینی میں گزارہ کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
مست تھا میں ترے انساں کی حقارت کر کے
خود پہ نازاں تھا بہت تجھ سے بغاوت کر کے
کیا ملا مجھ کو مگر ایسی حماقت کر کے
کیا یہ ممکن ہے کہ پھر تیری اطاعت کر کے
اپنے کھوئے ہوئے رتبے کی تمنا کر لوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں
#UrduPoetry #UrduShayari #UrduNazam #SyedTalibKhundmiri #UrduPoem
عمدہ
Umda
Bohat achi ghazal thi
کمال انتخاب۔ ۔۔۔قابل تعریف راحیل فاروق
جواب عنایت فرمائیں
بہت شکریہ، حضور۔ حکم فرمائیے۔
کمال کر دیا راحیل سر
بہت خوب!
بہت خوب دل تو کرتا تھا کہ ختم ہی نا ہو یہ غزل اور پیچھے کی موسیقی بھی خوبصورت ہے۔
Wah!
You guys are doing amazing work....voice, music, words and choice of words it's amazing... You deserve millions of subs
Afreen Afreen bht khoob
Bilkul hasb e haal!
buhat khoob.
One of the greatest Architect of hyderabad india. He build my uncle house by a greatest architecture looks ❣️
a.a...kon bhla dost ???
Boht Umda ustad e Mohtaram
اردو ادب کی اشاعت کا بہترین طریقہ آپ نے اپنایا. خدا آپ کو جزا دے اور لوگوں میں اردو ادب پڑھنے اور اس کے معنی و سوزش کو سمجھنے کی لگن ڈالے.
کیونکہ اس وقت تو سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ہم اپنی زبان کی قدر نہیں جانتے اور اسے خود ہی حقیر سمجھتے ہیں.
یورپ کی غلامی پہ رضامند ہوا تو
مجھ کو تو گلا تجھ سے ہے یورپ سے نہیں ہے
برکۃ اللہ❤️
برکۃ اللہ.
بہت اعلیٰ انتخاب اور پیاری آواز ہے آپ کے بہائی
very heart touching poetry.
So nice
kamal sir . great work
حضور آپ سے درخواست ہے کہ غالب کی غزل ۔۔۔جہاں تیرے نقشِ قدم دیکھتے ہیں۔۔۔پر بھی ایک ویڈو بنائیں ۔۔۔خدا آپ کو سلامت رکھے۔۔۔
ان شاءاللہ۔ دعاؤں میں اسی طرح یاد رکھیے گا۔ ♥️
Kia naksha khencha ha babardast..
Sir please ghalib ki ghazal " jahan tere naqsh e qadam" par bhi video banayai
jiyo....
Dhaka se sun raha hoon.
amazing
Good
براہ مہربانی شاعر کا نام بھی بولا کریں شکریہ
❤❤
👌👌❤️❤️🌹
بہت ہی عمدہ بہت غیر معمولی
Asking for gives we just thinking only he acts learn experience ask for give
باقی سب ماشاء اللہ ماشاء اللہ،
بہت ہی عمدہ ہے، لیکن صرف ایک چیز ضرور اپنائیے. ابتدا میں تَسْمِیّہ ضرور پڑھا کیجیئے. باقی سب تو بہت ہی عمدہ ہے ماشاء اللہ.
بھائی میں یہاں سے سٹیٹس شیئر کرتا ہوں واٹساپ پر، دوست احباب آپکا چینل مانگتے ہیں پر یوٹیوب سے شیئر نہیں ہوتا شاید آپ نے کوئی آپشن بند کیا ہوا ہے
RUclips.com/UrduReadings
Josh Maliabadi ki milte julte mazmoon par nazm bhi bahtut achi hai: www.aruuz.com/examples/poetry/-65051
شاندار نظم ہے۔ توجہ دلانے کا بہت شکریہ، بھائی۔
جلد پڑھتا ہوں۔
Asking for give experience in cases mistake or les joules s
Wow timing
PDM کو کرلو کافی ہوگاPDM
3+4.7
Sh th o nhin
جناب عالی اب اٹیک زیادہ سجدہ چرچہ اس موضوع کے بارے میں لمبی کہانی ہے ابھی آپ نہیں کہوں گا تسلی سے آپ سے کیونکہ شیطان کی ٹیم پاس کرنے کیلئے کافی بات کی ہے میں نے 🌷🙋 آج کے لیے شیطان مشغول بات کیا ہے پھر کسی اور دن موقع ملا سجدہ کہانی آپ لوگوں ساتھ شیر کرو گآ انشاللہ وہ اللہ تعالیٰ حاضر ناظر کرکے کہوں گا ال
😊😅نشاللہ❤