Islami Aqaid | Lesson 19 | Dr Farhat Hashmi | اسلامی عقائد

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 18 янв 2025

Комментарии • 14

  • @tabassumbano9110
    @tabassumbano9110 7 месяцев назад +3

    Assalamu alaikum 🤲 Allah App ko acchi sehat day Aameen 🤗🤗🤗🤗🤗

  • @sarwathashmi5955
    @sarwathashmi5955 7 месяцев назад +4

    لا اله الا الله محمد رسول الله 🤍

  • @mamag3302
    @mamag3302 7 месяцев назад +2

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا استاذہ جی

  • @sarwathashmi5955
    @sarwathashmi5955 7 месяцев назад +3

    اللهم علمني ما ينفعني وانفعني بما علمتني زدني علما 🤲اےاللہ مجھے وہ چیز سکھا جو مجھے نفع دے جو کچھ تو نے مجھے سکھایا اس سے مجھے فائده پہنچا اور میرے علم میں اضافہ فرما آمین

  • @rabiatahir536
    @rabiatahir536 7 месяцев назад +1

    بارك الله فيكم

  • @shamimnazir4074
    @shamimnazir4074 6 месяцев назад

    Assalamu alaikum Allah piyari ustaza ko sihat wo afiyat se rakhe

  • @zarkashafiq4818
    @zarkashafiq4818 6 месяцев назад

    Jazakallah khair

  • @islammydeenchannel
    @islammydeenchannel 7 месяцев назад +2

    🌿 *اسلامی عقائد* 🌿
    Lecture_19
    🍃 *دم کے قواعد وضوابط* 🍃
    🔘 *کلام شرکیہ نہ ہو۔*
    ▪️شرک حرام ہے اور حرام چیز سے علاج جائز نہیں۔
    🔘 *جھاڑ پھونک جادو ٹونے کی قسم نہ ہو۔*
    ▫️جادو کرنا بھی حرام ہے اور جادو کا مرتکب کافر ہے۔
    🔘 *کلام قابلِ فہم ہو۔*
    ▪️دم جھاڑ ایسی عبارت پر مشتمل نہ ہو، جس کا مطلب سمجھ نہ آئے۔
    ▫️مثلاً سنسکرت وغیرہ کے منتر۔
    ▪️اگر کسی دم جھاڑ کے معنی سمجھ نہ آئیں تو اس میں شرک کا شبہ ہوسکتا ہے اور جس چیز کے متعلق شرک کا گمان ہو، اسے اختیار کرنا جائز نہیں۔
    🔘 *پاکیزہ حالت اور پاکیزہ جگہ میں دم کرنا۔*
    ▫️ایسی حالت میں دم نہ کیا جائے، جس میں دم کرنا شرعاً حرام ہے۔
    ▪️مثلاً حالتِ جنابت، قبرستان میں، بیت الخلاء میں، اپنی شرم گاہ کو ننگا کرکے دم کرنا۔
    🔘 *عبارت شرعاً حرام نہ ہو۔*
    ▫️دم جھاڑ ایسی عبارت پر مشتمل نہ ہو، جو شرعاً حرام ہے۔
    ▪️مثلاً گالم گلوچ اور لعنت وغیرہ کے الفاظ۔
    🔘 *شفاء کی امید صرف اللہ سے رکھی جائے۔* 🔘
    ▫️شفاء اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دم اس کا سبب/ذریعہ ہے۔
    ▪️دم کرنے والا یا جسے دم کیا جارہا ہے، وہ یہ گمان نہ رکھے کہ یہ دم ہی شفاء دہندہ ہے اور اس سے تکلیف دور ہوگی۔
    ▫️اسے چاہیے کہ وہ دم کرنے یا کروانے کے بعد اللہ تعالیٰ سے شفاء یابی کی امید رکھے۔
    🔘 *تکلیف آنے سے پہلے بھی دم کرنے کا جواز ہے۔*
    ▫️دم تکلیف واقع ہونے سے پہلے بھی کیا جاسکتا ہے اور واقع ہونے کے بعد بھی۔
    🔘 *دم کو ذریعہء معاش نہ بنالیا جائے۔*
    ▪️اگرچہ دم کی اجرت لینا جائز ہے لیکن اسے بہ طورِ پیشہ اختیار کرنا، سلف صالحین کے طریقے کے خلاف ہے۔
    ▫️ایسا کرنے میں بہت سی قباحتیں ہیں۔ اور بہت سی برائیاں جنم لیتی ہیں۔
    🔘 *قرآنی اور مسنون دعاؤں کا دم افضل ہے۔* 🔘
    ☑️ *بہترین دم وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے کلام یا اللہ کے رسول ﷺ کے کلام کی سکھلائی ہوئی دعاؤں پر مشتمل ہو۔*
    ▫️جائز قسم کا دم، جھاڑ توکل کے منافی نہیں۔
    ▪️دم سے علاج کرنا، جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے کی مانند ہی ہے۔
    ▫️دم کرنا، دعا کی ایک قسم ہے۔
    ▪️اس لیے آیات اور شرعی اذکار کے ذریعے دم کرنا شرعی عمل ہے۔
    ▫️روحانی اور جسمانی دونوں بیماریوں کےلیے دم کیا جاسکتا ہے۔
    🍀 *نبی ﷺ کا طریقہ* 🍀
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ
    نبی کریم ﷺ اپنے مرض وفات میں معوذات پڑھ کر پھونکتے تھے پھر جب آپ کے لیے یہ دشوار ہو گیا تو میں آپ پر دم کیا کرتی تھی اور برکت کے لیے آنحضرت ﷺ کا ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی تھی ۔ ( معمر نے بیان کیا کہ ) پھر میں نے ابن شہاب سے سوال کیا کہ آنحضرت ﷺ کس طرح دم کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت ﷺ پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مارتے پھر ان کو چہرے پر پھیر لیتے ۔
    (صحیح البخاری:5751)
    ▫️حضرت ابراہیم علیہ السلام اور رسول اللہ ﷺ بچوں پر دم کرتے تھے۔
    ▪️رسول اللہ ﷺ حضرت حسن اور حسین کو دم کرتے تھے۔
    ▫️رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو حضرت جبریل علیہ السلام آپ ﷺ پر دم کرتے تھے۔
    🍀 *دم کی مسنون دعائیں* 🍀
    اِمْسَحِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ بِیَدِكَ الشِّفَاءُ لَا یَكْشِفُ الْكَرْبَ اِلَّا اَنْتَ
    اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کر دے، تیرے ہاتھ میں شفا ہے، تیرے سوا کوئی رنج اور تکلیف کو نہیں ہٹا سکتا۔
    (مسند احمد، ج: 40، 24234 صحیح)
    بِسْمِ اللهِ (x3)
    اَعُوْذُ بِاللهِ وَ قُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ (x7)
    اپنا ہاتھ درد والی جگه پر رکھیں اور پڑھیں: الله کے نام کے ساتھ (3 بار)
    میں الله تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناه چاہتا ہوں، اس چیز کے شر سے جس کو میں پاتا ہوں اور جس سے میں ڈرتا ہوں (7 بار)
    (صحیح مسلم: 5737)
    اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَیْطَانٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ مِنْ كُلِّ عَیْنٍ لَّامَّةٍ
    میں ہر شیطان اور موذی جاندار اور ہر نظر بد سے الله کے کامل اور پر اثر کلمات کے ذریعے پناه مانگتا ہوں۔
    (صحیح البخاری: 3371)
    بِاسْمِ اللهِ یُبْرِیْكَ وَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ یَشْفِیْكَ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ وَ شَرِّ كُلِّ ذِیْ عَیْنٍ
    الله کے نام کے ساتھ، وه آپ کو صحت دے اور ہر بیماری سے شفا دے اور حاسد کے شر سے جب وه حسد کرے اور ہر بُری نظر والے کے شر سے [محفوظ رکھے]ـ
    (صحیح مسلم: 5699)

  • @sajidakhan9339
    @sajidakhan9339 6 месяцев назад

    Asalakium wr wb Usataza G.

  • @muhammadmusa2809
    @muhammadmusa2809 7 месяцев назад

    Asslamoalikum wrwb

  • @preciouspeople6000
    @preciouspeople6000 7 месяцев назад +1

    بِسْمِ اللهِ أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ
    الله کے نام کے ساتھ، میں پناہ لیتا ہوں الله کی عزت کی اور اس کی قدرت کی، اس شر سے جو میں پاتا ہوں اور جس سے میں ڈرتا ہوں۔
    بِاسْمِ اللهِ أَرْقِیْكَ مِنْ كُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیْكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ اللهُیَشْفِیْكَ بِاسْمِ اللهِ أَرْقِیْكَ
    الله کے نام کے ساتھ میں آپ پر دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف پہنچائے، ہر نفس کے شر سے یا حاسد کی نظر سے، الله آپ کو شفا عطا فرمائے، الله کے نام کے ساتھ میں آپ پر دم کرتا ہوں۔
    بِسْمِ اللهِ أَرْقِیْكَ وَاللهُ یَشْفِیْكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِیْكَ أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِیْ لَا شَافِیَ اِلَّا أَنْتَ
    الله کے نام کے ساتھ، میں آپ کو دم کرتاہوں اور الله آپ کو ہر اس بیماری سے شفا عطا فرمائے جو آپ کے(جسم) میں ہے، اے لوگوں کے رب! اس کی تکلیف کو دور فرما، اور شفا عطا فرما (کیونکہ) تو ہی شفا دینے والا ہے تیرے علاوہ کوئی شفا نہیں دے سکتا۔
    اَسْاَلُ اللهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَكَ
    میں عظمت والے الله سے، عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں که وه تجھے شفا دے
    (7 بار)
    ٭ اپنے لیے دعا کرتے ہوئے اَنْ یَّشْفِیَکَ کے بجائے اَنْ یَّشْفِیَنِیْ پڑھیں
    سنن أبی داؤد: 3106 صحیح