Chamar Jhelum Full Documentary Story 2022

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 15 окт 2024
  • شہیدوں اورغازیوں کی سرزمین جہلم معدنیات کے ذخائر سے مالامال ہے ان معدنیات میں نمک،کوئلہ،جپسم قابل ذکر ہیں۔جہلم کے باسی مختلف شعبہ زندگی میں اپنی خدادادصلاحیتوں کالوہامنوارہے ہیں۔جہلم کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کھیوڑہ سالٹ مائن کسی تعارف کی محتاج نہیں۔کھیوڑہ کے نمک سے بنائی جانیوالی مختلف مصنوعات دنیا بھر میں درآمد کی جاتی ہیں۔جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ہی جپسم کے وسیع ذخائر ہیں،تحصیل پنڈدادنخان اورٹلہ جوگیاں جہلم میں کوئلہ کی کانیں بھی ہیں جن سے حاصل ہونیوالے کوئلے سے ملکی ضروریات پوری ہورہی ہیں۔جہلم تحصیل پنڈدادنخان کھیوڑہ میں آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کا ایک بہت بڑایونٹ ہے،تحصیل پنڈدادنخان میں ہی سیمنٹ کے تین کارخانے ہیں،جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاقیام 10 اپریل 1994 ؁ء کو ہوا،جہلم چیمبرآف کامرس کے بانی تاجروں اورصنعت کاروں میں راجہ حبیب الرحمن، میاں نعیم بشیر، راجہ طارق الرحمن، راجہ کرامت اللہ، قاضی حبیب الرحمن،سیدرضا اسلم، سیدافتخار حسین شاہ، راجہ لیاقت علی، راجہ نثاراحمد، ذوالفقار حسین، حاجی ندیم خان، ارشد لال دین، عبدالرشید ڈار، چوہدری سعیدعالم شامل تھے۔ جبکہ اسکی آبیاری کرنیوالوں میں چوہدری مشتاق احمد،شیخ عبدالحمید، راجہ محمدانور،ڈاکٹرکوثرناہید انور،الحاج سعید احمدچوہدری، شکیل احمدچوہدری،ملک خاورشہزاد,نعیم چشتی،یونس گوندل، راجہ سجاد اختر،،شمشاد ڈار ، عرفان لطیف قریشی ، عمرمشتاق برگٹ اور چوہدری سہیل عزیز شامل ہیں۔جہلم چیمبرآف کامرس کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کو فراہم کیجانیوالی خدمات میں سرٹیفکیٹ آف اوریجن،تجارتی دستاویزات کی تصدیق،ویزہ ریکمنڈیشن لیٹرشامل ہیں،جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری قومی بجٹ میں مقامی تاجروں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کی وزارت خزانہ کوبھجوائی جاتی ہے،جہلم چیمبرآف کامرس نوجوانوں کونئے کاروبار کے آغازکیلئے ٹریننگ ورکشاپ کاانعقادبھی کرتاہے اس کے علاوہ ای کامرس کی کلاسز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں،جہلم میں پاکستان ٹوبیکوکمپنی کاایک بہت بڑایونٹ ہے،پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوارکے اضافہ میں سوڈاایش فیکٹری کھیوڑہ اورپاکستان ٹوبیکوکمپنی جہلم کااہم کردارہے۔جہلم سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماربل فیکٹریزاوردیگر صنعتیں ہیں جہلم شہر کے تاجروں کاجہلم کی ترقی میں کلیدی کردارہے،جہلم میں روزگار کے مواقع بڑھانے میں گزشتہ دس سال سے رئیل اسٹیٹ اوربلڈرزکی انڈسٹری نے بنیادی کرداراداکیااس کے بانی جہلم کی معروف سماجی شخصیت ایس ایس پی (ر) چوہدری مشتاق حسین برگٹ (مرحوم)تھے۔انہوں نے 28 فروری 2012 ؁ء میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے نام سے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کاآغازکیااس کے بعد سٹی ہاؤسنگ، کے ڈی سی گارڈن،منگلا گیریژن کے نام سے ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع ہوئے ان سے جہلم کی بھٹہ خشت اورکریشن سٹون کے پیداواری یونٹس کوفروغ ملا۔جہلم ایک قدیم تاریخی شہر ہے جو اپنے سینے میں لاکھوں سال پرانی تاریخ سموئے ہوئے ہے،حسنوٹ فارمیشن کے فاسلزکے ذخائر، سکندراعظم اورراجہ پورس کی جنگ،سلطان محمود غزنوی کاقلعہ نندنہ کوفتح کرنا اورسائنسدان ابوریحان البیرونی کو اس قلعہ میں مشاہدہ گاہ بناکے دیناجہلم کی تاریخ کے چند ایک باب ہیں۔وطن عزیزکے دفاع میں بھی جہلم پیچھے نہیں رہاہمارے شہداء اورغازی ہماراعظیم سرمایہ ہیں۔میجرمحمداکرم شہید(نشان حیدر)،جنرل آصف نوازجنجوعہ،ایڈمرل طارق کمال،ونگ کمانڈرسیدمنظورالحسن ہاشمی جیسے قومی ہیروزکاتعلق بھی جہلم ہی سے ہے۔
    #ChamarJhelum#StudioPlus$

Комментарии •