JDC visits Jamia Darul Uloom Karachi | Hira Media

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 27 янв 2020
  • بسم اﷲ الرحمن الرحیم
    نحمدہ و نصلّی علی رسولہ الکریم
    جامعہ دارالعلوم کراچی، دینی درس گاہوں کے اس مقدس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اس برّصغیر میں اللہ کے کچھ نیک بندوں نے انگریزی استعمار کی تاریک رات میں دین کی شمعیں روشن رکھنے کے لئے قائم کیا تھا دارالعلوم دیوبند کے بانی حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃاﷲ علیہ اور حضرت مولانا رشید احمدگنگوہی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے رفقاء انگریز کے خلاف ۱۸۵۷ء کے جہاد میں بنفس نفیس شریک تھے۔ لیکن انگریز کے سیاسی اقتدار کے مستحکم ہونے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ اب محاذجنگ تبدیل ہوچکاہے، اب انگریز کی کوشش پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہ ہے کہ مسلمانوں کو سیاسی طور پر زیر کرنے کے بعدفکری طور پر بھی اپنا غلام بنایا جائے۔ جس کے لئے وہ ایک ایسا نظام رائج کررہاہے جو مسلمانوں کے دل پر مغربی افکار کا سِکہّ جمائے اس کے ساتھ ساتھ انگریز کی کوشش یہ ہے کہ اسلامی علوم کو سینے سے لگانے والوں پر معاش کے تمام دروازے بند کردیئے جائیں۔ اس لئے ان علماء کرام اور بزرگان دین نے رُوکھی سوکھی کھاکر، اور موٹاجھوٹا پہن کر دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی، اور ایسے سر فروش علماء کرام کی ایک بڑی جماعت تیار کردی جو دنیا کی چمک دمک سے منہ موڑ کر کچے مکانوں اور تنگ حجروں میں دینی علوم کے چراغ کو وقت کی آندھیوں سے بچاتے رہے، تاکہ اس سیاسی مغلوبیت کے دور میں مسلمان اپنی معاشرت، اخلاق، عبادت اور باہمی معاملات میں اسلامی احکام و اقدار کو چھوڑکر غیروں کے طریقوںکی تقلید نہ کرنے لگیں، اور پھر جب کبھی مسلمانوں کو سیاسی اقتدار واپس ملے تو انہیں سرورِ کونین، محسن انسانیت حضرت محمد رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم کا لایاہوا دین اپنی صحیح شکل و صورت میں محفوظ مل جائے۔ اس طرح حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا لگایا ہوا چمن جس پر خزاں نے ڈیرے جمالیے تھے، وہ دوبارہ سرسبز و شاداب ہونے لگا۔
    دارالعلوم دیوبند سے علم و فضل، تبحر علمی، اتباعِ سنت اور زہد و تقویٰ کے جو آفتاب و ماہتاب نمودار ہوئے ان کے پاکیزہ کردار سے صحابہ و تابعین رضی اﷲ عنہم کی حسین یادیں تازہ ہوگئیں، اور ان کی تعلیم و تبلیغ کے فیض سے برصغیر کا ہرگوشہ سیراب ہوا۔ ان کی علمی تحقیقات اور تربیت اخلاق سے شریعت و طریقت کی وہ گتھیاں حل ہوئیں جو مسلمانوں کے دورِ انحطاط میں عرصے سے سربستہ راز بنی ہوئی تھیں۔ شیخ الہند حضرت مولانا محمودحسن صاحب قدس سرہ کی قیادت میں انہی علماء کرام کی مخلصانہ جدوجہدنے ہندوستان کو انگریز کی غلامی سے نجات دلانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔
    حکیم الامت، مجدد ملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایماء پر شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ، شیخ الحدیث حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے قیامِ پاکستان کے لئے جو تاریخ ساز اور فیصلہ کن جدوجہد فرمائی وہ بھی اسی دارالعلوم دیوبند کا فیضان ہے۔
    پاکستان بننے کے بعد جب حکومت مسلمانوں کو ملی، مناسب یہ تھا کہ سب سے پہلے ایک اسلامی حکومت کے شایان شان ایسا نظام تعلیم رائج کیا جاتاجس میں قرآن و سنت کی مکمل تعلیم کے ساتھ جدید علوم و فنون کو لادینی جراثیم سے پاک کرکے ان کی مکمل و معیاری تعلیم و تربیت ہوتی اور دینی و دنیوی تعلیم کی خلیج پاٹ دی جاتی، نہ یہاں دارالعلوم کی وہ حیثیت کافی تھی جو انگریز کے لادینی دور میں ہندوستان کے اندر مجبوراً رکھی گئی تھی اور نہ علی گڑھ کی محکومانہ تعلیم کی یہاں کوئی گنجائش تھی اور نہ ہی ندوہ کی وہ تعلیم کافی تھی جس میں اسلامی علوم میںسے صرف تاریخ و ادب کو اسلامیات کا محور بنالیا گیاتھا، ضرورت اس کی تھی کہ دینی اور دنیوی دونوں قسم کی مکمل معیاری تعلیم و تربیت پورے ملک میں عام کردی جاتی، مگرپاکستان اپنی ابتدا سے لے کر آج تک مختلف پارٹیوں اور گروہوں کی رسہ کشی کے جس طوفان سے گزرتا رہاہے وہ سب کے سامنے ہے، اس طویل عرصے میں یہاں کا نظام حکومت اور قانون بھی صحیح معنیٰ میں مسلمانوں کے دل کی آواز نہ بن سکا۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تک انگریز کی ڈالی ہوئی داغ بیل پر یہاں کے اسکولوں، کالجوں کی تعلیم جاری ہے، جو علوم وفنون کے ماہرین پیداکرنے کے بجائے صرف دفتری ملازمین پیداکررہی ہے۔ اور وہ بھی نہایت ناقص انداز میں، اور دینی تعلیم و تربیت کا وہاں یا تو گزر نہیں، یاہے تو محض برائے نام۔
    اس کے علاوہ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ علم، بالخصوص علمِ دین کے ساتھ جب تک اتباع سنت اور عظمت اسلاف کی روح نہ ہو، اور جب تک اس کے مطابق وضع قطع سے لے کر مزاج و انداز تک ہرچیز کی تربیت کا اہتمام نہ ہو، اُس وقت تک وہ علم خواہ تحقیق و ریسرچ کے جس بام کمال تک پہنچ جائے، اسلام کے نزدیک اس کی کوئی وقعت نہیں۔
    کراچی میں دارالعلوم کا قیام
    اس زمین پر جناب حاجی عبداللطیف صاحب باوانی مرحوم نے ایک لاکھ روپیہ خود اپنی ذات اور خاندان سے اور اٹھاون ہزار روپے اپنے حلقۂ احباب سے فراہم کرکے تعمیر پر خرچ کئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو دارین کی جزائے خیر عطا فرمائے۔ چنانچہ ۱۵شعبان ۱۳۷۶ھ مطابق ۱۷ مارچ ۱۹۵۷ء کو دارالعلوم، کورنگی کی موجودہ عمارات میں منتقل ہوگیا اور نانک واڑہ میں حفظ ناظرہ اور تجوید و قرات کے شعبے باقی رہ گئے۔
    جامعہ دارالعلوم کراچی، پاکستان میں علوم دینیہ کا عظیم مرکز ہے، یہی وہ دارالعلوم ہے جس نے ہزاروں علمائ، فضلا، محدث ،مفسر، فقیہ و ادیب، قاضی و مفتی، زہّاد واتقیاء، سرفروش مجاہدین اور مبلغین اسلام کی جماعتیں تیار کرکے ہر لمحہ دین کی حفاظت و اشاعت میں نمایاں حصہ لیا، یہ مرکزِ علم و حکمت اس مادی دنیا میں ایک روشن مینار ہے جس کی شعاعیں اکناف عالم میں پھیل رہی ہیں۔ والحمدﷲ علیٰ ذلک۔
    محمد رفیع عثمانی
    جامعہ دارالعلوم کراچی

Комментарии • 423

  • @junaidofficial880
    @junaidofficial880 4 года назад +5

    انتہائی خوبصورت ویڈیو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دیکھ کر دل کو سکون آگیا ۔۔۔۔۔۔
    جیو دارالعلوم ۔۔۔۔۔ جیو ظفر بھائی

  • @humaz
    @humaz 3 года назад +3

    ماشاءاللہ تبارک الرحمٰن۔ اللہ سبحانہ وتعالی مسلمانوں کو یکجہتی سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  • @zubairkhanzadakhanzada6603
    @zubairkhanzadakhanzada6603 4 года назад +16

    Well-done Zafar bhai Pakistan need people like you

  • @AlAmin-fo2np
    @AlAmin-fo2np 3 года назад +6

    I love Mufti Taqi usmani. From Bangladesh 🇧🇩

  • @mohammadsharifusmani6310
    @mohammadsharifusmani6310 3 года назад +3

    سالوں سے تمنا ہے پاکستان جاؤں گا دارالعوام کراچی I'm from jodhpur India

  • @TanveerAhmad-vo4dp
    @TanveerAhmad-vo4dp 4 года назад +14

    Best video which is creating peace love and harmony between all Schools of thoughts of Islam.Credit goes to both the educational institute and JDC

  • @muzaffaralamsiddiqui7383
    @muzaffaralamsiddiqui7383 4 года назад +17

    Its a great institution on globe and giving great service for spreading Deeni Taaleem and understanding of Islam ☪️ May Allah bless the founders of this esteemed institution and those who contributed in any way

    • @MuhammadAli-vk3mw
      @MuhammadAli-vk3mw 10 месяцев назад

      Assalamualaikum Muzaffar Uncle stay blessed I am the son of Molvi Mohammad Usman Jamali Central jail staff colony hyderabad.

  • @yasirrizvi1745
    @yasirrizvi1745 4 года назад +31

    MahsaALLAH (ALLAH hum sub muslmano ko 1 hune ki tufiq ata farmahe) Ameen Geo Zaffar bhai

    • @bilalhussain7984
      @bilalhussain7984 4 года назад +4

      Ameen Allah Kare hum Shia Sunni deobandi SE nikal KR sirf musalman k naam SE pehchanay jayen.

  • @AbdulAhad-hq3kn
    @AbdulAhad-hq3kn 4 года назад +9

    ماشاءاللہ بہت خوب اللہ مزید ترقیات سے نوازے

  • @faseehahmed7209
    @faseehahmed7209 4 года назад +9

    How amazing really
    Mufti taqi usmani sahab or rafi usmai sahab Allah ne janat main ap k waste itne bare Mahal rakhe honge
    Inshallah

  • @ezioauditore9851
    @ezioauditore9851 4 года назад +6

    We are One ... ❤❤❤ ... Khushi hui mohabbat dekh kr ...

  • @loveforall7903
    @loveforall7903 4 года назад +13

    JDC wale mashaallah se bht acha kam kar rahe hn allah ap logo ko is ka ajar de ameen

  • @mudassirmansoor9995
    @mudassirmansoor9995 4 года назад +7

    As'Salam'u'Alikum. Zafar Bhai apki ye video dykh k or dill Bara hogaya hai. BESHAK hum SB ko dilon ko saaf Kr k mail jol barhana hoga maslak k farq ko mita k ek dosry ki madad ka sochna hoga.. Salam hai apki kawisho ko Allah bohot himmat Dy mere Bhai ko.. Me apny comments main ye Zaror likhta hn mujhy Ehdi sahab k bd Zaffar Abbas main wo potential nazar ata hai.

  • @atifmolai5896
    @atifmolai5896 4 года назад +4

    MashaAllah darul uloom ki kia baat hay. Yeh idara ummat kay liay bohot baree naimat hay.

  • @IrfanKhan-ie6kp
    @IrfanKhan-ie6kp 3 года назад +3

    Mashallah Allah jazza khair atta krain,Ameen

  • @abdurahmanakthar5611
    @abdurahmanakthar5611 4 года назад +6

    ماشاءاللہ اللہ مزیدترقی عطاء فرمائے

  • @SafiullahWasiullah
    @SafiullahWasiullah 4 года назад +11

    I have spent the best days in Dar ul uloom. Regards from Motivational Speaker #SafiullahWasiullah

  • @jaffaralirao1739
    @jaffaralirao1739 4 года назад +1

    ماشاءاللہ بہت اچھی معلومات ھوئی اللہ تعالی دارالعلوم کراچی کو دن دگنی رات چوگنی ترقیاں وکامیابیاں عطاء فرمائے آمین ثمہ آمین یارب العالمین

  • @janjuababa
    @janjuababa 4 года назад +43

    ہم سب مسلمان ہیں
    ہم سب پاکستانی ہیں
    ہم سب ایک ہیں .
    جو بھی یہ کمینٹ پڑھ رہا ہے اپنے آپ سے وعدہ کر لے کہ زندگی بھر مذہبی منافرت ، تفرقہ نہیں پھیلاوں گا، جسکا جو بھی عقیدہ ہے عزت کروں گا ۔
    اور جو شرانگیزی پھیلائے اسکے خلاف آواز اٹھاوں گا خواہ وہ کسی مسلک سے ہو۔

    • @ezioauditore9851
      @ezioauditore9851 4 года назад

      Best Best Best ....❤❤❤

    • @jaffaralirao1739
      @jaffaralirao1739 4 года назад +5

      مسلمان وہ ھےجو نبی کے یاروں کا نبی کے پیاروں کا غلام ھے نبی کی بیویوں کو اپنی مائیں سمجھتا اور مانتا ھے صحابہ کا دشمن مسلمان نہیں ھو سکتا - صلی اللہ علیہ وسلم ورضی اللہ عنہ

    • @AbdulRehman-il7wv
      @AbdulRehman-il7wv 2 года назад

      Pakistan Zindabad Pakistaniat Paindabad. Lanat bar walayat e fiqih. Mullah gardi murdabaad. Nasrolla r hizbolla pa lanat. Pakistanio sa sadqa khairat zakat r khums jama kar k IRGC ko baijnay walay Murdabad. Firqa wariyat murdabaad.🇵🇰🇵🇰🇵🇰

  • @mutirehman4039
    @mutirehman4039 4 года назад +4

    Great message for every one .Jazakallah .

  • @sabeehchaudhray2010
    @sabeehchaudhray2010 4 года назад +6

    Sir U r Great wo din door nai jb firqa bandi khtm ho jani hai orr dushman haar jaien gy . 2222222222 GooD
    Hamesha khush rHy

  • @NarratorofIslam
    @NarratorofIslam 3 года назад +3

    اللہ اسلام کی خدمت کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیاب کریں

  • @princeofbattle1097
    @princeofbattle1097 4 года назад +2

    ما شاءاللہ۔
    مولا سلامت رکھے آمین

  • @markematicslahoreoffice3765
    @markematicslahoreoffice3765 4 года назад +2

    Good work.Allah pak tmam aalm e Islam ko ithad ata kr

  • @mummadzeeshan6652
    @mummadzeeshan6652 4 года назад +1

    ماشاءاللہ بہت متاثر ہوا ہوں ۔ اللہ برکت دے ۔ آمین

  • @sulmanali7749
    @sulmanali7749 4 года назад +2

    Just surprised to see a wonderful institution in Karachi with great faculty and organisation .
    May Allah blessed all of u

  • @syedasumaiyazaheer2381
    @syedasumaiyazaheer2381 3 года назад +1

    MAA SHAA ALLAH
    Allah Pak hum sbko Deen pr chalny or Deen ko pasand karny wala farmaen. Or Deen ko sir bulandi ata farmaen . Or hamary nae nasal ko Deen ki samjh ata farmaen .ameeen Ameeen

  • @kashifumer6850
    @kashifumer6850 4 года назад +5

    Zafar abbas bhai you doing great work to make harmony and peace between maslak. People come close after watching this video.

  • @abdulrehmanfarooqi5179
    @abdulrehmanfarooqi5179 4 года назад +2

    ZAFAR ABBAS JDC ZINDA BAAD SHIA SUNNI BHAI BHAI ❤❤❤❤

  • @madadali110haq9
    @madadali110haq9 4 года назад

    واہ زبردست بہترین علمی ادارہ ہے دعا ہے کہ اللہ تمام مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا فرما

  • @HaiderAli-pe5sc
    @HaiderAli-pe5sc 4 года назад +2

    Sar as salam walikom ap boht nic kam kar ray hai alla pak apko or b aymat day or zindagi day

  • @tazeenshahla9352
    @tazeenshahla9352 4 года назад +1

    Mashallah.bht hi achi video lagi.islam to hey hi mohabbat pehlany ka deen pyar bantny ka deen.bht acha laga .ham sb aik hain pakistan zindabad.

  • @AlexAlex-iw7zq
    @AlexAlex-iw7zq 4 года назад +3

    It is very nice sir I agree with you specially taqi usmani Saheb is a very decent person

  • @saadshakeel738
    @saadshakeel738 4 года назад +1

    Zafar bhai zafar bhai zafar bhai 😘😘😘
    Dil jeet liya apny. Ap jesi agr pori dunya ho jy to mza ajyga

  • @sajidaali9872
    @sajidaali9872 4 года назад +2

    QURAN ki Khidmat karny walon ki khidmat bharhi saadat ki baat he JAZAY KHAR

  • @hamzameo9018
    @hamzameo9018 4 года назад +5

    MashaAllah MashaAllah. ❤!

  • @faysalbukhari8172
    @faysalbukhari8172 3 года назад

    Kamal Ka setup hay
    Jo ALLAH k Naik log ye Kam Kar rahy Hain dua hay ALLAH PAK unki is naiki ko qabol farmaye
    Ameen

  • @Itshamzaarif
    @Itshamzaarif 4 года назад +2

    Ary zafar Bhai saray firqo ki Jaan Hain 🌸😍

  • @DCLXVI_1790
    @DCLXVI_1790 4 года назад +1

    Mashallah...waqai madarse ko dekh k Dil khush hogaya

  • @AbdulHameed-ol6fh
    @AbdulHameed-ol6fh 4 года назад +2

    Allah aap ko khush rakhy, hazaron duaen aap k liye.

  • @samiulrehman930
    @samiulrehman930 3 года назад +2

    Masha Allah. Mufti taqi Shb

  • @mianzunnurain7851
    @mianzunnurain7851 4 года назад

    Hira media
    Dill khush kr diya apna ya video ka

  • @syedaliabbasrizvi6680
    @syedaliabbasrizvi6680 Год назад

    Maulana taqi usmani sahb aur tamam muntazim ko Allah sehat aur taraqi aata farmay . Mashallah AP logon k is behtren Kam pe.

  • @a_hakeemburiro9100
    @a_hakeemburiro9100 Год назад

    Zafar abas sb ap ki khidmt qabil tareef Hy Allah ap ko Khush rakhy ap logon ko Khana khilaty ho ye Bhoot acha Kam Hy or is ka Alla ap ko ajur Azeem atta frmae. Ap sy guzarsh Hy Ky ap nadran bay pas madrsa Sahab e suffa ki wizt kren taky ap or koi acha Kam kr sken ye wo idara Hy Jahan yateem bachy zeery taleem hen.,......jazakallah.

  • @saniasad739
    @saniasad739 4 года назад

    MashaAllah i slute Allah ap logon ko ajar dy

  • @choordakeit1092
    @choordakeit1092 4 года назад

    Boht Khushi Hoti Hai Jab Musalmaan bila maslak k tafarruqa k Sath kharay hotay Hai, or dill ye awaz ati Hai keh Ittehaad Bain Ul Muslimeen Dunya per Ghalib Anay wala Hai.
    Mai ek Shia hu or Mai bhi Mufti Taqi Usmani Sahab k idaray sy munsalik hu.
    Isi Tarah Shia idaray bhi Hai jahan her maslak k Log Kam krty Hai.
    Khuda Kary Hum Tamam maslak k logu ko tafarruqa sy balatar ho kr Islam k lye Kam Kary.
    Masalik Mai ikhtalafat hona he Musalmaanu k lye tehqeeq or mazeed Elum Hasil krnay ka bahana Hai, iss ikhtaf ka hona dushmani Nahi Elum ka mazeed Hasil Krna Hai.
    Dushman e Islam ko samjhiye or Kalma Parhnay Walay her Musalmaan bhai sy mohabbat Kary Bajaye kufur k fataway day.
    Islam Zindabad, Musalmaan Zindabad

  • @lalajadoon6502
    @lalajadoon6502 4 года назад +1

    Kaash k hum sab muslim ek ho jayn..Aameen

  • @mianzunnurain7851
    @mianzunnurain7851 4 года назад

    Jazak Allah Hira mam thank u soo much

  • @raosahab7032
    @raosahab7032 4 года назад +1

    Allah apki hiffazat karry sir zaffar iqbaal💖👍

  • @khalidhussain7113
    @khalidhussain7113 4 года назад +3

    masha Allah zafar abbas boht hi azeem shakhas ha in ko salam

  • @MuhammadHassan-kd8vv
    @MuhammadHassan-kd8vv 4 года назад +3

    Ya Ali Madad.... MashaAllah zafar bhai Allah ap ko salamat rakhay. AaP to Ittehad e bainul muslimeen k daee hain.

  • @AmonaVlogs
    @AmonaVlogs 4 года назад

    GoOd to See.. Masha ALLAH.

  • @ash66082
    @ash66082 4 года назад +2

    ماشاءاللہ تبارک اللہ۔

  • @muhammadnajam6905
    @muhammadnajam6905 4 года назад +1

    Great video Mr. Son of Karachi

  • @mainpakhoon
    @mainpakhoon 4 года назад +7

    ظفر عباس ایک محب وطن اور مخلص انسان ہیں ۔ جو کام حکومت کو کرنا چاھیے وہ جے ڈی سی والے کر رہے اللہ اپ سب کو اسکا اجر دے گا

  • @FACT01232
    @FACT01232 4 года назад +2

    MashAllah

  • @syedhamahenoor3321
    @syedhamahenoor3321 4 года назад +1

    Mashallah mashallah bhot hi piyra kam hh ye mara ghr ka samny

  • @user-of8ry3yj5h
    @user-of8ry3yj5h 4 месяца назад

    Masha Allah ❤

  • @ilyasmalek5079
    @ilyasmalek5079 2 года назад

    ما شاء الله بارك الله

  • @Umarumar.5529umar
    @Umarumar.5529umar 4 года назад

    Allah Pak razi hujaen mery bhai

  • @AmeenKhan-cs4vq
    @AmeenKhan-cs4vq Год назад

    MAA Shah Allah

  • @MrsQurashi1960
    @MrsQurashi1960 4 года назад

    Ma Sha Allah
    Very very good 👌👍

  • @SaRaH-qb2et
    @SaRaH-qb2et 4 года назад +1

    MashaAllah MashaAllah MashaAllah Laquwata illahbillah barakallah

  • @allamaasadullahchishtiofficial
    @allamaasadullahchishtiofficial 4 года назад +1

    masha allah g aap abad rahoo hmesha

  • @bintekhalid758
    @bintekhalid758 4 года назад

    ماشاءاللہ

  • @rehmataliakhtar3998
    @rehmataliakhtar3998 4 года назад +2

    ماشاء اللہ

  • @saniagul4692
    @saniagul4692 Год назад

    The setup is indeed very nice👍👍👍

  • @yousufgee4541
    @yousufgee4541 4 года назад +1

    subhanallah
    Masha Allah

  • @Gamingzone-qm1zl
    @Gamingzone-qm1zl 4 года назад

    Zafer bhai apko or apki team ko ALLAHA khush rakhy or himat dy ameen

  • @yasmeenjaved1483
    @yasmeenjaved1483 4 года назад +2

    SUBBAN ALLAH Mash ALLAH

  • @z4u524
    @z4u524 4 года назад +1

    JazakAllah

  • @subhanali6604
    @subhanali6604 4 года назад +2

    Great sir

  • @khalidahmed-yp9hz
    @khalidahmed-yp9hz 4 года назад +3

    Very nice everything but needs to be briefing regarding education and training procedure which is important for the people who want to be a part of this madrasa please visit again and tryout this

    • @atifmolai5896
      @atifmolai5896 4 года назад

      Khalid bhai aap jab chahay wahan ja saktay hay. InshaAllah bohot acha lagay ga. Jo information chaiyay miljaigee.

  • @Alhafizmedia86
    @Alhafizmedia86 Год назад

    MashaAllah

  • @awaisramay442
    @awaisramay442 4 года назад +2

    ماشاللہ ❤❤❤❤❤❤❤❤❤💯

  • @FaisalKhan-ox1ir
    @FaisalKhan-ox1ir 3 года назад

    Nice Jee Mashaalah.

  • @dollihoor
    @dollihoor 4 года назад

    MAShallah pray and lots of love and respect for u

  • @ahsanbaig5671
    @ahsanbaig5671 4 года назад +1

    JazakALLAH bhai.

  • @qariinayat2518
    @qariinayat2518 3 года назад

    mashallah

  • @dollihoor
    @dollihoor 4 года назад +2

    this is unity mashallah

  • @mrhuzaifa3779
    @mrhuzaifa3779 4 года назад +1

    SubhanALLAH

  • @iftikharahmed2397
    @iftikharahmed2397 4 года назад +1

    Masha ALLAH 😍😍😍

  • @pakistandefenceforces8822
    @pakistandefenceforces8822 4 года назад

    NICE SO BUTIFULL bro

  • @MaulanaAzeemUllahHaqqani786
    @MaulanaAzeemUllahHaqqani786 3 года назад

    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

  • @shuaibsaifi6241
    @shuaibsaifi6241 3 года назад +2

    بہت پاکیزہ شجرے کی بڑی پاکیزہ شاخیں ہیں
    مدارس اہل ایماں کےیہ صفہ کا تسلسل ہیں
    حرم کی سر زمین پر ایک مدرسہ دارارقم تھا
    نبوت اور رسالت کا جہاں خورشید روشن تھا
    اسی خورشید اقدس کی شعاعیں یہ مدارس ہیں
    ضلالت کے سمندر میں ہدایت کے جزیرے ہیں
    از شعیب قاسمی انڈیا

  • @kashifkharadi613
    @kashifkharadi613 2 года назад

    MshaAllah ❤️

  • @FarahSultana
    @FarahSultana 4 года назад +1

    Ya korangi k area me h hm bi phly khi rhty the I love khi

  • @danishansari1941
    @danishansari1941 4 года назад +2

    zafar Bhai ap great ho yar

  • @AbdulRauf-dw9ki
    @AbdulRauf-dw9ki 4 года назад

    سلامت باتے آمین

  • @bakhtkamal5100
    @bakhtkamal5100 2 года назад

    SubhanAllah

  • @amnarehman590
    @amnarehman590 4 года назад +1

    ما شا اللہ

  • @mazharsayyed580
    @mazharsayyed580 4 года назад

    respect and love from india pune city

  • @shahazlan6707
    @shahazlan6707 4 года назад

    MashAllah Bhot khub

  • @yasirali6998
    @yasirali6998 4 года назад

    Zafar Bhai apki ye mohabbat bht ziada kabil e tareef hai

  • @imranbangash1814
    @imranbangash1814 4 года назад +1

    Ma sha Allah

  • @enlightenyoursurroundings8124
    @enlightenyoursurroundings8124 4 года назад

    اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔

  • @islamicviewsofficial9126
    @islamicviewsofficial9126 4 года назад

    SUBHAAN ALLAH, MASHA ALLAH

  • @muhammadmayraj6235
    @muhammadmayraj6235 4 года назад +2

    Brilliant person!

  • @renew2781
    @renew2781 4 года назад +1

    Aap pls baki cities mai b apna kaam start karien I am available 24/7 in Rawalpindi I have plenty of suggestions to add more stuff

  • @yasirarafat2144
    @yasirarafat2144 4 года назад +7

    Mai b join kro ga j.d.c
    Ya Allah tofeeq dy

    • @khanalam4329
      @khanalam4329 4 года назад

      Han jao shoq se 2 se 3 sal bad dekhna sb khatmal bhar k suuni ka mal khayega.

    • @wajidhassan9193
      @wajidhassan9193 3 года назад

      Amin aap log hamare liye Dua kar do