Yadghar Coffee Shop, Hussaini Gojal Hunza | Currency Museum GB

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 14 окт 2024
  • یاد غار کیفے (Yad Ghar Cafe)
    حسینی گوجال کا معلق پل دیکھنے کے لئے سالانہ ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ شاہراہ قراقرم کے ساتھ حسینی پل کے چوک پر (Yad Ghar Coffee Shop) کے نام سے ایک منفرد کیفے موجود ہے۔ جسکی اندورنی دیواروں پر رنگ و روغن کے بجائے سکے، ڈالرز، دینار، روپے اور مخلتف ممالک کے کرنسی نوٹ چپکائے گئے ہیں اسکے ساتھ کیفے میں موجود تختوں پر بے شمار پتھر رکھے گئے ہیں۔ غار وخی زبان میں پتھروں کو کہا جاتا ہے۔ یعنی پتھر پر نام لکھ بطور یاد گار آپ اس کیفے میں رکھ سکتے ہیں۔
    کیفے کے مالک امجد صاحب کے مطابق یہ اچھوتا خیال 2017 میں ایک خاتون سیاح کے یادگاری پتھر رکھنے کے بعد آگیا ہے۔ اس وقت اس کیفے میں21 ہزار سے زائد لوگوں کے یادگار موجود ہیں۔ سیاح اس کیفے میں کرنسی، کاغذ، تصویر، چیک، پین، سکے، کارڈز اور پتھروں پر اپنے اور اپنے عزیزوں کے نام لکھ بطور یادگار رکھتے ہیں۔
    یادغار کیفے کے مالک امجد صاحب ان پتھروں کو کسٹمرز کی یادیں سمجھتے ہیں اور ان کو ہمیشہ کے عجائب گھر میں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ یادگار رکھنے کے عوض پاکستانی سیاحوں کو ایک ہزار اور غیر ملکی سیاحوں کو دو ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔ گوجال انے والے سیاح اس کیفے کا ضرور وزٹ کریں۔
    باقی تفصیلات امجد صاحب کی زبانی اس رپورٹ میں سنیں۔
    ایک بنجارا
    حسینی گوجال، ہنزہ
    #Yadghar #yadgharcoffeshop #coffee #shop #hussaini #gojal #hunza #aikbanjara #travel #traveldiaries #wintervibes #GilgitBaltistan

Комментарии • 1