ishq - عشق - AMIR AMEER

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 23 сен 2024
  • عشق سنت ہے خدا کی، عشق میراثِ ازل
    عشق کا بانی مُبانی لٙا یٙمُوتُ و لٙمْ یٙزٙلْ
    عشق تنہائی پسند از روزِ اوّل تا ابد
    عشق یکتائی کا طالب، لٙم یٙلِد سے لٙم یُو لٙد
    عشق نے چاہا کہ اب ہو دل لگی کا بندوبست
    عشق کی تحریک پر برپا ہوا یومِ الست
    عشق عزرائیل و اسرافیل و میکائیل ہیں
    عشق سردارِ ملائک حضرتِ جبریل ہیں
    عشق، آدم کا حوالہ، عشق حوا کا وجود
    عشق ہے ہر ہست و بود و باعثِ ہر ہست و بود
    عشقِ نے گرما دیا ہابیل کا ایمانِ روح
    عشق نے ہی آ کے ٹالا نوح سے طوفانِ نوح
    عشق کوہِ ثٙور و جودی، عشق ہے اوجِ حرا
    عشق کوہِ طورِ سینا عشق ہی مروا، صفا
    عشقِ ابراہیم سے سوزاں نہیں تھی کوئی آگ
    عشق نے داؤد کو چھیڑا تو چھیڑے اُس نے راگ
    عشق میں بیٹے پہ جب خنجر اٹھاتا ہے خلیل
    عشق میں سر کو جھکا دے ہنس کے فرزندِ جلیل
    عشق نے زم زم نکالے جب بھی رگڑیں ایڑیاں
    عشق نے زندان میں یوسف کی کھولیں بیڑیاں
    عشق مریم کی صداقت، عشق رنجِ ہاجرہ
    عشق ہی ملکہ سبا و آسیہ کا ماجرا
    عشق بن کر صبر جھلکا شکل میں ایّوب کی
    عشق بن کر اشک ٹپکا آنکھ سے یعقوب کی
    عشق کے صدقے سنی رب نے دعائے زٙکریا
    عشق پر چوبیس گھنٹے سایہ ہائے کبریا
    عشق میں سٙنیاس لے کر بادشہ ہوتے ہیں بُدھ
    عشق اِک نظرِ کرم سے کر دے ناپاکوں کو شُدھ
    عشق نے فرعون کے دربار میں کلمہ پڑھا
    عشق تنہا کربلا میں سو یزیدوں سے لڑا
    عشق نے ہو کر عصا دریا کو دو حصّے کیا
    عشق نے ہی چاند کو انگلی سے دو ٹکڑے کیا
    عشق کی معراج کے آگے ہیں کیا ہفت آسماں؟
    عشق تو اٙفلاک کو سمجھے ہے گویا پائداں
    عشق عکسِ مصطفیٰ ہے، عشق عیسیٰ کی شبیہہ
    عشق قرآنِ محمد، عشق انجیلِ مسیح
    عشق، صحفِ ابراہیم و موسیٰ و دیگر رُسُل
    عشقِ کُل لیکن وہی جو لائے ہیں مولائے کُل
    عشق ہے شِعب ابی طالب کے پورے تین سال
    عشق ہے عمار و یاسر، عشق حمزہ و بلال
    عشق نے ساتھی بنایا دل کو، دشمن عقل کو
    عشق نے مڑ کر کبھی دیکھا نہ صورت شکل کو
    عشق یارِ یونس و اصحاب کہفِ دیندار
    عشق سب کا کارساز و عیب پوش و کردگار
    عشق جن کو بھی ہوا کہتے رہے وہ بل الیقین
    عشق ہے کافی ہمیں واللہ خیر الرازقین
    عشق کے اے دشمنو! تم لاکھ لے آؤ تفنگ
    عشق ہو تو جیتتے ہیں تین سو تیرہ بھی جنگ
    عشق چاہے تو سُراقہ کے جگا دے سوئے بخت
    عشق پل میں روند ڈالے قیصر و کسریٰ کے تخت
    عشق والوں کا ہمیشہ ہی رہا لشکر قلیل
    عشق چن کر مارتا ہے آج بھی اصحاب فیل
    اس ہی اصحاب صفہ کی مصمم مخلصی
    عشق ہے قرآن کے ستّر حافظوں کی بے بسی
    عشق کے دشمن ہیں ابلیس و ابو جہل و لہب
    عشق پرور اکّا دکّا اور مخالف سب کے سب
    عشق ہے فرعون اور نمرود کے جذبوں کی ضد
    عشق کی نشوونما میں میرے جیسے متحد
    عشق فتح بدر و خیبر خندق و جنگِ حنین
    عشق کے مفتوح خطّے مشرقین و مغربین
    عشق ہے صدیق اور خطّاب ہے جس کا خِطاب
    عشق ذوالنورین ہے اور عشق عشقِ بو تراب
    عشق نے نفرت زدوں کی نیندیں کر ڈالی حرام
    عشق نے کی روم اور فارس کی سرکاریں دھڑام
    عشق میں وہ کون ہیں دو بادشاہانِ ولی
    عشق ہے یا تو حسن، یا پھر حسین ابنِ علی
    عشقِ خاکی وہ ہے جس کا نام صادق اور امین
    عشقِ نوری وہ کہ جو ہے رحمت اللعالمین
    عشق دو عشقوں پہ کرتا ہے ہمیشہ اکتفا
    عشق ہے عشقِ حقیقی یا ہے عشقِ مصطفٰی
    ۔۔۔۔۔عامر امیر۔۔۔۔۔
    amir_ameer_official #amirameer #amirameerpoetry #shairi #urdupoetryworld #urdupoetry #urduliterature #shayar #joun #jounelia #johnelia #urdupoetrylovers #urdushairi #writers #poets #alizaryoun #jounelia #johnelia #tehzeebhafi #shayar #sadlines #ammariqbal #umairnajmi #tags #urdu #literature
    www.facebook.c...
    / amer.ameer.165

Комментарии • 34

  • @alamazmi5414
    @alamazmi5414 Месяц назад

    عشق جیسی پاکیزہ شے کے پردے میں زبان کو آلودہ کرنے کی واضح مثال

  • @faheemzargar-lg9un
    @faheemzargar-lg9un Год назад +2

    سبحان اللہ. سبحان اللہ۔ سبحان اللہ ۔ اسے کہتے ہیں دریا کو کوزے میں سمو دینا۔ اللہ تمام مومنین کو اس عشق سے آشنا کرے۔ آمین.

  • @basilkhan9033
    @basilkhan9033 3 месяца назад +1

    Ameer bhai wah apne ishq ko muqaddas banadiya.warna ham ajtak shayron ke ishq ko hawas hi samajhte they.love you mere bhai

  • @Allinone-p8j
    @Allinone-p8j Месяц назад

    SubhanAllah ❤

  • @iffatzeb5820
    @iffatzeb5820 Год назад

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ عامر بھائی سلامت رہیں اللہ تعالیٰ نے کیا پاکیزہ اور زہن و دل بخشا ہے آپ کو اللہ تعالیٰ اور ترقی دے

  • @tanveerbanu345
    @tanveerbanu345 6 месяцев назад

    Mashaa allah Tabarak allah pura deen bata diya shayri me Allah Hu Akbar

  • @moonstar444
    @moonstar444 Год назад

    بہت خوب 🎉۔۔ بہت زبردست کلام ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپکو مزید ترقی دے آمین ثم آمین ۔۔۔

  • @mfhislamic
    @mfhislamic Год назад +1

    Amir Bhai, kamaal kar dia aap ne. SubhanAllah. Allah aap ko hamesha Khush rakhay.

  • @FarheenshakeelBEDOA
    @FarheenshakeelBEDOA Год назад

    کیا کہنے ہیں کیا کہنے ہیں زبردست👏👏👏

  • @FarheenshakeelBEDOA
    @FarheenshakeelBEDOA Год назад

    سبحان الله سبحان الله،،،ماشاءاللہ ماشاءاللہ🌸🌸🌸🌸

  • @muhammadadilomer1036
    @muhammadadilomer1036 8 дней назад

    ❤❤❤❤

  • @rundy123
    @rundy123 4 месяца назад +1

    Tehzeeb Hafi aur Ali Zaryoun Amir Ameer ke samnay bachchay hain.

  • @mdtariqemdtariqe238
    @mdtariqemdtariqe238 Год назад +1

    Amir Aeer Ye shayri tumhe qyamat tak slamat rakhe gi

  • @SyedBaqirAliRizvi
    @SyedBaqirAliRizvi 6 месяцев назад +1

    عشق سنت ہے خدا کی، عشق میراثِ ازل
    عشق کا بانی مُبانی لٙا یٙمُوتُ و لٙمْ یٙزٙلْ
    عشق تنہائی پسند از روزِ اوّل تا ابد
    عشق یکتائی کا طالب، لٙم یٙلِد سے لٙم یُو لٙد
    عشق نے چاہا کہ اب ہو دل لگی کا بندوبست
    عشق کی تحریک پر برپا ہوا یومِ الست
    عشق عزرائیل و اسرافیل و میکائیل ہیں
    عشق سردارِ ملائک حضرتِ جبریل ہیں
    عشق، آدم کا حوالہ، عشق حوا کا وجود
    عشق ہے ہر ہست و بود و باعثِ ہر ہست و بود
    عشقِ نے گرما دیا ہابیل کا ایمانِ روح
    عشق نے ہی آ کے ٹالا نوح سے طوفانِ نوح
    عشق کوہِ ثٙور و جودی، عشق ہے اوجِ حرا
    عشق کوہِ طورِ سینا عشق ہی مروا، صفا
    عشقِ ابراہیم سے سوزاں نہیں تھی کوئی آگ
    عشق نے داؤد کو چھیڑا تو چھیڑے اُس نے راگ
    عشق میں بیٹے پہ جب خنجر اٹھاتا ہے خلیل
    عشق میں سر کو جھکا دے ہنس کے فرزندِ جلیل
    عشق نے زم زم نکالے جب بھی رگڑیں ایڑیاں
    عشق نے زندان میں یوسف کی کھولیں بیڑیاں
    عشق مریم کی صداقت، عشق رنجِ ہاجرہ
    عشق ہی ملکہ سبا و آسیہ کا ماجرا
    عشق بن کر صبر جھلکا شکل میں ایّوب کی
    عشق بن کر اشک ٹپکا آنکھ سے یعقوب کی
    عشق کے صدقے سنی رب نے دعائے زٙکریا
    عشق پر چوبیس گھنٹے سایہ ہائے کبریا
    عشق میں سٙنیاس لے کر بادشہ ہوتے ہیں بُدھ
    عشق اِک نظرِ کرم سے کر دے ناپاکوں کو شُدھ
    عشق نے فرعون کے دربار میں کلمہ پڑھا
    عشق تنہا کربلا میں سو یزیدوں سے لڑا
    عشق نے ہو کر عصا دریا کو دو حصّے کیا
    عشق نے ہی چاند کو انگلی سے دو ٹکڑے کیا
    عشق کی معراج کے آگے ہیں کیا ہفت آسماں؟
    عشق تو اٙفلاک کو سمجھے ہے گویا پائداں
    عشق عکسِ مصطفیٰ ہے، عشق عیسیٰ کی شبیہہ
    عشق قرآنِ محمد، عشق انجیلِ مسیح
    عشق، صحفِ ابراہیم و موسیٰ و دیگر رُسُل
    عشقِ کُل لیکن وہی جو لائے ہیں مولائے کُل
    عشق ہے شِعب ابی طالب کے پورے تین سال
    عشق ہے عمار و یاسر، عشق حمزہ و بلال
    عشق نے ساتھی بنایا دل کو، دشمن عقل کو
    عشق نے مڑ کر کبھی دیکھا نہ صورت شکل کو
    عشق یارِ یونس و اصحاب کہفِ دیندار
    عشق سب کا کارساز و عیب پوش و کردگار
    عشق جن کو بھی ہوا کہتے رہے وہ بل الیقین
    عشق ہے کافی ہمیں واللہ خیر الرازقین
    عشق کے اے دشمنو! تم لاکھ لے آؤ تفنگ
    عشق ہو تو جیتتے ہیں تین سو تیرہ بھی جنگ
    عشق چاہے تو سُراقہ کے جگا دے سوئے بخت
    عشق پل میں روند ڈالے قیصر و کسریٰ کے تخت
    عشق والوں کا ہمیشہ ہی رہا لشکر قلیل
    عشق چن کر مارتا ہے آج بھی اصحاب فیل
    اس ہی اصحاب صفہ کی مصمم مخلصی
    عشق ہے قرآن کے ستّر حافظوں کی بے بسی
    عشق کے دشمن ہیں ابلیس و ابو جہل و لہب
    عشق پرور اکّا دکّا اور مخالف سب کے سب
    عشق ہے فرعون اور نمرود کے جذبوں کی ضد
    عشق کی نشوونما میں میرے جیسے متحد
    عشق فتح بدر و خیبر خندق و جنگِ حنین
    عشق کے مفتوح خطّے مشرقین و مغربین
    عشق ہے صدیق اور خطّاب ہے جس کا خِطاب
    عشق ذوالنورین ہے اور عشق عشقِ بو تراب
    عشق نے نفرت زدوں کی نیندیں کر ڈالی حرام
    عشق نے کی روم اور فارس کی سرکاریں دھڑام
    عشق میں وہ کون ہیں دو بادشاہانِ ولی
    عشق ہے یا تو حسن، یا پھر حسین ابنِ علی
    عشقِ خاکی وہ ہے جس کا نام صادق اور امین
    عشقِ نوری وہ کہ جو ہے رحمت اللعالمین
    عشق دو عشقوں پہ کرتا ہے ہمیشہ اکتفا
    عشق ہے عشقِ حقیقی یا ہے عشقِ مصطفٰی
    ۔۔۔۔۔عامر امیر

    • @arsalana.shaikh5987
      @arsalana.shaikh5987 4 месяца назад

      Trying to copy your efforts to save this master piece written somewhere in phone. But no luck.
      Thanks to make it clear for reading.
      ♥️♥️

  • @mairajfatima2034
    @mairajfatima2034 Год назад

    SubhanAllah bahut khoob ❤

  • @Drwaheedazeemi
    @Drwaheedazeemi Год назад

    کمال است ۔۔۔۔۔۔💞

  • @amirsahil5859
    @amirsahil5859 Год назад

    Ma sha allah ❤❤❤❤

  • @Md_Arif_Latif
    @Md_Arif_Latif 7 месяцев назад

    Yar jabse Amir bhai ko suna tBse Inka fan ho gaya hu...Kamal h dhamal h ...so talented

    • @rundy123
      @rundy123 4 месяца назад

      Tehzeeb Hafi aur Ali Zaryoun Amir Ameer ke samnay bachchay hain.

  • @fatimazvlog69
    @fatimazvlog69 8 месяцев назад

    Subhan Allah

  • @mhanzlatariq3525
    @mhanzlatariq3525 Год назад

    Subha Allah❤

  • @rajengland3539
    @rajengland3539 Год назад

    SubhaanAllah

  • @zeeshanrasoolkhan2953
    @zeeshanrasoolkhan2953 5 месяцев назад

    Awesome.....in fact, speechless

  • @Allinone-p8j
    @Allinone-p8j Месяц назад

    Yeh hai asal shayri jo napaod hoti ja rhi hai

  • @waqasawan4771
    @waqasawan4771 8 месяцев назад

    Zabardsst ..

  • @abdulrehmanasad
    @abdulrehmanasad 6 месяцев назад

    Master Piece. ❤

  • @AmeerHamza-ik2rz
    @AmeerHamza-ik2rz 7 месяцев назад

    masjid e qurtuba me allama iqbal bayan krte hen ishq pr ye us ki copy h

  • @rawalahmedtherenaissancesp3066
    @rawalahmedtherenaissancesp3066 7 месяцев назад

    Ishq Dam e Jabriel, Ishq dil e Mustafa,
    Ishq khuda ka Rasul, Ishq khuda ka kalam!
    You are a great poet but here you just fit in more analogies into the frame of Allama Iqbal's most famous poem 'Masjid e Qartaba Se'

  • @Zauqwaly786
    @Zauqwaly786 Год назад

    Wahh

  • @Azra-iz6xq
    @Azra-iz6xq Год назад

    Zabardast

  • @Maymenazeer-y6s
    @Maymenazeer-y6s 4 месяца назад

    ❤❤😊😊🎉❤

  • @AmmaraMaryam-s4e
    @AmmaraMaryam-s4e Год назад

    Kamal kar dia Chachu g♥️♥️♥️

  • @Zauqwaly786
    @Zauqwaly786 Год назад

    Good