Nadeem Sarwar Old Noha 1990 Alwida Aye Behn HD || Nadeem Sarwar Forever best Old Nohay in HD Format

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 18 сен 2024
  • #alwidaayebehan #alwida #alvida #nadeemsawarold #1990nohay
    الوداع
    اے بہن
    بولے شاہ زمن
    قتل کا میرے لمحہ قریب آ گیا
    ایک اندھیرا سا چاروں طرف چھا گیا
    وقت سے پہلے سورج بھی گہنا گیا
    میں ہوں تنہا میرا ہر سہارا گیا
    ---
    چلتے چلتے فقط تم سے ہے ایک سوال
    میری پیاری سکینہ کا رکھنا خیال
    بن مرے زندہ رہنا ہے اس کا محال
    میری بچی کو ہونے نہ دینا ملال
    ---
    جب گروں اپنے گھوڑے سے سوے زمیں
    اور جھکا دوں میں سجدے میں اپنی جبیں
    مجھ کو ذبح کرے گا جو شمر لعیں
    تم نہ آ جانا خیمے سے باہر کہیں
    ---
    مرے کنبے کی اب ہو تم ہی پاسباں
    ہے میرا جانشیں لاغر و ناتواں
    راہ کوفہ ہے زنجیر اور بیڑیاں
    تمھارے حوالے ہے یہ کارواں
    ---
    لوٹنے آے خیموں کو جب اشقیا
    ہو سکے تو بچا لینا اپنی ردا
    صبر کرنا نہ کرنا کبھی بد دعا
    ہر قدم پہ مدد گار ہو گا خدا
    ---
    یوں نہ گردش میں آیا ستارہ کبھی
    یوں ہوئے تھے نہ ہم بے سہارا کبھی
    ساتھ ایک پل نہ چھوٹا ہمارا کبھی
    اب نہ آے گا بھائی تمہارا کبھی
    ---
    اے بہن ایسی بھی آے گی رہگزر
    جب ملے تم کو راستے میں شیریں کا گھر
    اور پہچان لے تم کو شیریں اگر
    کہنا وعدہ ہوا پورا اے خوش سیر
    ---
    سو گئے خاک پر تشنہ لب شاہ دیں
    جل گئے خیمے اور چادریں چھن گیں
    ہو گئی خالی شبیر سے یہ زمیں
    یہ صداے الم ہے آج تک یہیں
    ----
    بھیج محشر غریب الوطن پر سلام
    تشنہ لب خستہ تن بے کفن پر سلام
    شہ کے انصار پر پنجتن پر سلام
    ایک بھائی پہ اور ایک بہن پر سلام

Комментарии • 11

  • @skyview1236
    @skyview1236 8 месяцев назад +2

    نۓ سال کی ابتدا، حمد خدا ،صلواۃ بر محمد وآل محمد علیہم السلام
    اور
    نوحہ حسینی علیہ السلام

    • @nohay_lyrics
      @nohay_lyrics  7 месяцев назад +1

      کل یوم عاشورہ کل ارض کربلا

  • @QAM110
    @QAM110 3 месяца назад +1

    Mola salamat rukhyey

  • @Haideralvi1
    @Haideralvi1 Год назад +1

    aik aik lafz yad hy Bachpan sy

  • @SRNEWSIT
    @SRNEWSIT 3 года назад +3

    Ya Husain a.s

    • @nohay_lyrics
      @nohay_lyrics  2 года назад +1

      Salam YA HUSSAIN a.s

    • @skyview1236
      @skyview1236 8 месяцев назад

      ​@@nohay_lyricsیا حسین علیہ السلام

  • @hamadhussain7612
    @hamadhussain7612 2 года назад +1

    Salam YA HUSSAIN a.s