کون چاہے ہے کسی کو بے غرض چاہنے والوں سے بھاگا چاہیے چاہنا آفت ہے لیکن کیا کریں دل ہی چاہے کہ چاہا چاہیے تم ہو بے شک چاہ کے قابل مگر چاہنے والا بھی ہم سا چاہیے ہم تو کچھ چاہے ہیں تم چاہو ہو کچھ وقت کیا چاہے ہے دیکھا چاہیے بے رخی بھی، ناز بھی ،انداز بھی چاہیے لیکن نہ اتنا چاہیے کون اسے چاہے جسے چاہو نہ تم تم جسے چاہو اسے کیا چاہیے چاہتے ہیں تیرے ہی دامن کی سیر ہم ہیں دیوانے ہمیں کیا چاہیئے ہم جو کہنا چاہتے ہیں کیا کہیں آپ کہہ لیجیے جو کہنا چاہیے بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیم بات کہنے کا سلیقہ چاہیے
کون چاہے ہے کسی کو بے غرض
چاہنے والوں سے بھاگا چاہیے
چاہنا آفت ہے لیکن کیا کریں
دل ہی چاہے کہ چاہا چاہیے
تم ہو بے شک چاہ کے قابل مگر
چاہنے والا بھی ہم سا چاہیے
ہم تو کچھ چاہے ہیں تم چاہو ہو کچھ
وقت کیا چاہے ہے دیکھا چاہیے
بے رخی بھی، ناز بھی ،انداز بھی
چاہیے لیکن نہ اتنا چاہیے
کون اسے چاہے جسے چاہو نہ تم
تم جسے چاہو اسے کیا چاہیے
چاہتے ہیں تیرے ہی دامن کی سیر
ہم ہیں دیوانے ہمیں کیا چاہیئے
ہم جو کہنا چاہتے ہیں کیا کہیں
آپ کہہ لیجیے جو کہنا چاہیے
بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیم
بات کہنے کا سلیقہ چاہیے
Kaleem ajiz shukrya sada Khush raho
دامن کی خیر*
Allah aap ko griq e rahmat kre
aisa shayir shayed ab na paida hoga
Bahut khoob! Shaaeri is ko kehte hain
my urdu teacher in +2 in patna science
Bahut achchah bahut khob
unique urdu shayer
Allah aap ko greqe rahmat kre
WAh