Heart Touching & Emotional Naat ¦ Aise Me Teri Yaad Aati He ¦ Raeed, Noufil ¦ KEHKASHAAN

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 11 сен 2024
  • Heart Touching & Emotional Naat ¦ Aise Me Teri Yaad Aati He ¦ Raid, Noufil ¦ KEHKASHAAN
    Artists: Raeed Ahmed Qazi, Noufil Damudi
    Poet: Nayeem Siddiqui
    Director : Hasan bafaqeeh
    Audio & Video: Z S U S
    Videography: Sufyan Saifee
    D.O.P: Ziyan Shareef
    Label: Kehkashaan
    (Idara Adab-e-Atfal,Bhatkal)
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    جب دل پہ شبِ غم چھاتی ہے
    اور دل کی شبِ غم میں کوئی جب برقِ بلا لہراتی ہے
    اور برقِ بلا جب بن کے گھٹا بارانِ شرر برساتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    جب چاندی کے بت خانوں میں انساں کے لہو کی بھینٹ چڑھے
    نشہ ہو مہنتوں پر طاری، ہر بت کا قد کچھ اور بڑھے
    ان بت خانوں میں چیخ کوئی جب گونج کے دل دہلاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!
    بازارِ گنہ کی روشنیاں جب گھور اندھیرے پھیلائیں
    کمخواب کی سیجوں کی کلیاں چبھتے ہوئے کانٹے بن جائیں
    جب اغوا ہو کر بکنے والی کوئی طوائف گاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    یاں جھوٹ گواہی دیتا ہے جب سچ کا غازہ رخ پہ ملے
    کرتا ہے امامت کفر یہاں جب تقویٰ کی محراب تلے
    طاغوت کی جب بے باک ہنسی غیرت کو ضرب لگاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!
    بن باپ کے عاجز بچے جب افلاس کے گھر میں پلتے ہیں
    اور ان کے افسردہ چہرے جب پیٹ کی آگ میں جلتے ہیں
    کچھ جھوٹی امیدوں سے ان کو جب بیوہ ماں بہلاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!
    عشرت کی پری کے غمزے جب ہر عزم کو گھائل کرتے ہیں
    جب ترکِ سفر پر راہی کو، رہبر ہی مائل کرتے ہیں
    تہذیبِ بشر کُش اِٹھلا کر ہر موڑ پہ جب بہکاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    جب مہرِ خمِ مے کھلتی ہے اور رند بہکنے لگتے ہیں
    جب صندل کے ترشے ہوئے بت محفل میں تھرکنے لگتے ہیں
    ہر شمع سسک کر بجھتی ہے، آہوں کا دھواں پھیلاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    جب تخت بچھاتے ہیں اپنا نمرود نئے، شداد نئے
    شمشیریں جب لہراتے ہیں مقتل میں کھڑے جلاد نئے
    نازک سے ضمیرِ انساں پر، سِل جبر کی جب لد جاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!
    جب حرفِ نگفتہ در پسِ لب، اک اخگر بن کے دہکتا ہے
    قرطاس سے شعلے اٹھتے ہیں، خامہ سے خون ٹپکتا ہے
    اظہار کی حسرت بھِنّا کر، اپنا ہی کلیجہ کھاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    جب دردِ تضاد و قول و عمل رک رک کے فزوں ہو جاتا ہے
    جب زہرِ نفاقِ پنہاں سے غایات کا خوں ہو جاتا ہے
    غداری کے بازاروں میں جب حبِّ وطن بِک جاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق و صفا!
    ماحول کی چکی میں پڑ کر جذبات مرے جب پستے ہیں
    ایمان کو چوٹیں لگتی ہیں، جب زخمِ تمنا رِستے ہیں
    صد ہا فتنوں کے گھیرے میں جب طبعِ حزیں گھبراتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسےمیں تری یاد آتی ہے!
    اے میرے نبیِؐ صدق وصفا!
    جب ساتھی سب کھو جاتے ہیں جب میں تنہا رہ جاتا ہوں
    انجانے دکھ کی لہروں میں بے بس ہو کر بہہ جاتا ہوں
    جب سہمی سہمی میری خودی لہروں میں غوطے کھاتی ہے
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل! ایسے میں تری یاد آتی ہے!
    #ay_mere_nabi_a_sidq_o_safa
    #aye_mere_nabi_a_sidq_o_safa
    #naat
    #kehkashaan
    #newkalam
    #nasheed
    #trending
    #tarana
    #naghma
    #urdu_naat #emotional_naat
    #latest naat #superhit_kalam #hearttouchingstatus #hearttouching #hearttouchingstory #heart_touching_kalaam #heart_touching_naat #ghazal #hamd #new_hamd #urdu_hamd
    #fateh
    #baitulmaqdis
    #aqsa
    #masjd
    #islami
    #new_kalam
    #new_nazam
    #nasheed
    #newsong
    #newkalam
    #india
    #ukraine
    #urdu
    #urdupoetry
    #viral #viralvideo #kehkashaan

Комментарии • 138

  • @shahrozruknuddin4954
    @shahrozruknuddin4954 2 года назад +22

    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل ایسے میں تیری یاد آتی ہے۔
    بہت خوب رائد میاں ، نعت بھی ایسی کہ جو دلوں کو تڑپا دے اور پھر میاں رائد کی حسن ادئیگی ایسی کہ سنگ دل بھی روپڑے ، ساتھ ہی ساتھ نوفل بھائی چودھویں کے چاند کی طرح کبھی کبھی آتے ہیں اور اپنی رس گھولتی آواز سے سامعین کے دل جیت لیتے ہیں اور اگر ہر ماہ آئیں تو کیا کہنے۔
    کہکشاں ٹیم کو ایسی گوہر نایاب نعتیں نظمیں منظر عام پر لانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

  • @mohammedruknuddin691
    @mohammedruknuddin691 2 года назад +6

    ماشاءاللہ بہت خوب
    آنکھوں سے اشک رواں ہونے والا کلام
    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل

  • @syedabdullahbfqh548
    @syedabdullahbfqh548 2 года назад +14

    ما شاء الله...کیا کہنے کہکشاں والو۔۔۔
    رونگٹے کھڑے کردینے والا کلام۔۔
    اور اس میں رائد میاں اور بھائی نوفل کی تڑپا دینے والی آواز۔۔
    کہکشاں والو! ڈھیر ساری مبارکباد

  • @ShahS31
    @ShahS31 Год назад

    Assalamualaikum bhai mashallah heart touching

  • @MukhtarSaharsabihar
    @MukhtarSaharsabihar 2 года назад +2

    ماشاءاللہ جزاکم اللہ خیرا بہت بہت شکریہ 🤲🌷🌻🌷👌

  • @natharahmed60
    @natharahmed60 2 года назад +6

    ماشاءاللّٰه‎ بہت خوب ،، اللہ اور ترقی دے اور مقبول ہو جاۓ

  • @Mubeena-vo1lj
    @Mubeena-vo1lj Год назад

    ماشاءاللہ ،❤

  • @bhai5413
    @bhai5413 2 года назад +7

    ماشاء اللہ۔۔۔
    پیارے بھائی #رائد_میاں

  • @ihate9580
    @ihate9580 2 года назад +3

    ماشاء اللہ بہت عمدہ نعت
    انداز 💯👌👌👌❤️💝

  • @abdulmohtisham7154
    @abdulmohtisham7154 2 года назад +4

    بہت خوب بہت خوب
    ماشاء اللہ بارک اللہ

  • @zaki2h
    @zaki2h 2 года назад +3

    ماشاءالله بہت عمدہ کلام اور دلسوز آواز.......

  • @ataurrahman4177
    @ataurrahman4177 2 года назад +2

    ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام
    ایسے میں تیری یاد آتی ہے

  • @Riamuzifah
    @Riamuzifah 8 месяцев назад +1

    Ma sha allah !!! 🤍🤍🤍

  • @silentobserver680
    @silentobserver680 2 года назад +3

    صل اللہ علیہ وسلم۔ 💐💐

  • @Motivation_English_Quotes
    @Motivation_English_Quotes Год назад

    Mashallha mashallha mashallha

  • @altafhussain5809
    @altafhussain5809 2 года назад +4

    ماشاء الله بہت خوب......

  • @As.creation.007
    @As.creation.007 2 года назад +10

    ماشاءاللّٰہ میرے ہر دل عزیز دوست
    😍رائد قاضی😘
    کیا انداز ہے آپ کا آپ کی آواز تو دل کو چھو گئ اللّٰہ تم دونوں کو سلامت رکھے اور نظر بد سے بچائے۔ آمین🤲🏻🤲🏻🤲🏻

  • @naseertahirbapuofficial3277
    @naseertahirbapuofficial3277 2 года назад +21

    بہت خوب 🌹واقعی دل کو تڑپا دینے والا کلام
    ایک ایک شعر رلانے دینے والا 😭😭
    لاکھوں سلام ہو رحمت عالم پر
    رائد میاں نے بھی بھی بڑے درد سے گایا ہے مزید اس پر نوفل بھائی تو کمال کردیا ہے 🌹🌹اللہ دونوں کے دلوں میں نبئ رحمت کی سچی محبت پیدا فرمائے۔۔۔

  • @mubashshirkavi
    @mubashshirkavi 2 года назад +9

    ماحول کی چکی میں پڑکر جذبات میرے جب پستے ہیں، ایمان کو چوٹیں لگتی ہیں جب زخم تمنا رستے ہیں۔۔۔۔👍💓💓
    رائد بابو کی پیاری آواز نے پھر رلایا، اللہ بھٹکل کے اس گل کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔۔

  • @MeerAdl-zp1eq
    @MeerAdl-zp1eq 2 месяца назад

    Mashaallah subhanallah

  • @ahamadnayeemnayeem2274
    @ahamadnayeemnayeem2274 2 года назад +4

    ماشاءالله تبارك الله بہت خوب ❤️👌👍🏻👌👌💕💞💓💗

  • @khubaibruknuddin5485
    @khubaibruknuddin5485 2 года назад +3

    ماشا الله بہت خوبصورت ہے۔۔

  • @ashrafparekh8016
    @ashrafparekh8016 Год назад

    Masha Allah

  • @mufeezkhalifa8643
    @mufeezkhalifa8643 2 года назад +5

    عشق دم جبرئیل عشق دل مصطفی
    عشق خدا کا رسول عشق خدا کا کلام
    عشق کے مضراب سے نغمئہ تار حیات
    عشق سے نور حیات عشق سے نار حیات
    علامہ اقبال
    اللہ تبارک و تعالٰی مزید ترقی عطا فرمائیں آمین

  • @anzargawai
    @anzargawai 2 года назад +7

    مَــــــــــاشَـــاالله 👍🏻

  • @Shuaib878
    @Shuaib878 2 года назад +3

    جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدارین

  • @noorasma3341
    @noorasma3341 2 года назад +1

    Ma sha allah buhath piyari nazam hai

  • @asad786yt3
    @asad786yt3 Год назад +1

    Masha Allah Bhot Achchi Andaz He Naat Padhne Ka ❤❤

  • @haisamnawab
    @haisamnawab 2 года назад +7

    ماشاءالله تبارك الله 💕

  • @mohammadiqbal402
    @mohammadiqbal402 2 года назад +1

    Mashallah bhut khoob

  • @shaikhnadiya.7129
    @shaikhnadiya.7129 2 года назад +1

    Allah hu akbar

  • @usamanafeesofficial273
    @usamanafeesofficial273 2 года назад +1

    بہت ہی عمدہ نعت

  • @AbdulHameed-gb9kn
    @AbdulHameed-gb9kn 2 года назад +2

    ماشاءاللہ بھت خوب

  • @amtekembroidery3915
    @amtekembroidery3915 2 года назад +1

    Mashallah bahut khoob

  • @AyyubShareef-q8i
    @AyyubShareef-q8i 8 месяцев назад +1

    ❤ماشا اللہ

  • @tanbirkhan7990
    @tanbirkhan7990 Год назад

    Mashaallha

  • @soubansayyed6254
    @soubansayyed6254 2 года назад +15

    ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ کلام ہے🥰🥰 اور ساتھ ہی نۓ طرز میں پڑھا گیا ہے بہت خوب ماشاءاللہ🥰🥰

  • @Anonymous_6571
    @Anonymous_6571 7 месяцев назад

    literally the contents presented by kehkashaan really gives goosebumps.........May Allah Bless you ❤❤

  • @sweetvoice1990
    @sweetvoice1990 2 года назад +4

    مبروک۔۔۔الف الف مبروک۔۔۔۔۔

  • @AlFitanMedia
    @AlFitanMedia 2 года назад +3

    ماشاء اللہ ماشاء اللہ

  • @user-gl4ge9vn4r
    @user-gl4ge9vn4r 2 года назад +1

    Ma sha Allah tabarakAllah👍👌👌

  • @ilmkiraah5825
    @ilmkiraah5825 2 года назад +4

    Bahut hi zabardast aur khubsurat

  • @Abuzar_Gawai
    @Abuzar_Gawai 2 года назад +3

    مَــــــــــاشَـــاالله

  • @Suhailil269
    @Suhailil269 2 месяца назад

    كہکشاں کے دو کلام... ایک ایسے میں تری یاد آتی ہےاور ایک میں تڑپتا ہی رہوں گا عمر بھر تیرے بغیر... جس درد بھرے انداز میں پیش کیا گیا ہے.... وہ انداز اب دوبارہ دیکھنے میں نہیں مل رہا ہے.... رائد میاں تو آج کل غائب ہی ہوگئے ہیں... عمیر سلمہ اللہ کو غزلیہ کلام دے کر سامنے پیش کیا جائے... ان کے آواز میں ایک عجیب درد پنہاں ہے❤❤

  • @neemshah1512
    @neemshah1512 2 года назад +2

    Masha Allah...boht hi khubsurath kalaam aur raid miyan tho rula he diye😔

  • @zainesauban8992
    @zainesauban8992 2 года назад +4

    Masha allah very nice naath

  • @abutalha2708
    @abutalha2708 2 года назад +1

    Mashallah bahut umdah

  • @hudaruk2695
    @hudaruk2695 2 года назад +1

    MashaAllah tabarakallah

  • @lalborsk-mv6m4
    @lalborsk-mv6m4 Год назад

    Mashallah

  • @afnan8598
    @afnan8598 Год назад +2

    mashaAllah

  • @hamidbutt3937
    @hamidbutt3937 Год назад

    ماشاءاللہ سبحان اللہ سبحان اللہ

  • @fatima-gm2ie
    @fatima-gm2ie 2 года назад +2

    Subhanallah
    Bhut umdah

  • @alkalimatheword1936
    @alkalimatheword1936 2 года назад +2

    الحمدللہ رب العالمین

  • @m.murshidkhan3263
    @m.murshidkhan3263 2 года назад +1

    Superb
    Ma sha Allah

  • @ahmedmohammedalbaji7723
    @ahmedmohammedalbaji7723 2 года назад +1

    Mashallah bohut khoob

  • @mohammadnaseem7847
    @mohammadnaseem7847 2 года назад +7

    ایسے میں تڑپ اٹھتا ہے یہ دل
    بہت خوب
    تعریف کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں

  • @falaknaaz2814
    @falaknaaz2814 2 года назад +1

    ماشاء اللہ

  • @nazimrao1313
    @nazimrao1313 2 года назад +2

    Ma sha allah

  • @RamjanAli-mq8xg
    @RamjanAli-mq8xg Год назад

    MashaAllah

  • @IrfanKhan-xv9gx
    @IrfanKhan-xv9gx 2 года назад

    Masha Allah Kya khoob❤❤❤

  • @sheruusman2540
    @sheruusman2540 2 года назад

    Mashallah...great great great

  • @mohammadanees-writes7205
    @mohammadanees-writes7205 2 года назад +2

    Masha Allah bohat khobsorat 🌹🌹🌹

  • @mtaqikhan8297
    @mtaqikhan8297 2 года назад +2

    ماشاءاللہ 🌹

  • @talhapirani790
    @talhapirani790 2 года назад +3

    ما شاء اللہ

  • @farhaankhanofficial7979
    @farhaankhanofficial7979 2 года назад +1

    😍Mashallah😍 aap editing bahut acchi karte ho please mujhe bhi bataye taki main bhi mere Sarkar. ki tarif acche se bayan kar sakun

  • @muzan9898
    @muzan9898 2 года назад +14

    Ma Sha Allah 🌸🌸🌸
    Touched the deepest portion of heart, the lyrics and the narration ❤️.
    Soulful, also energetic voice, fine tune, just Amazing...💐💐💐
    Aise mein teri yaad aati hai...🌹🌹

  • @عابر_سبیل70
    @عابر_سبیل70 2 года назад +1

    الله اكبر
    ما شاء الله
    سبحان الله وبحمده
    والله أعجبت بالكلام وأسلوب الأخوين..... شكرا لكم وجزاكم الله خير الجزاء وبارك فيكم جميعا.....

  • @abdullahashraf7855
    @abdullahashraf7855 2 года назад +3

    اللهم يبارك

  • @ayshasan2998
    @ayshasan2998 2 года назад +2

    Masha Allah.. 😍

  • @seebankaku2592
    @seebankaku2592 2 года назад +2

    Masha Allah ♥️♥️

  • @NADEEM_COMPUTERS
    @NADEEM_COMPUTERS Год назад

    Mashallah great 👍

  • @mohammedgouseshaikh2930
    @mohammedgouseshaikh2930 2 года назад +4

    Masha allah beautiful voice 😍 ❤️ ♥️ 💕

  • @maryamqanitha5428
    @maryamqanitha5428 2 года назад +2

    masha allah very beautiful

  • @dawoodsaikh6743
    @dawoodsaikh6743 2 года назад +2

    ماشاءالله ♥️♥️♥️♥️♥️

  • @mahboobahmad9417
    @mahboobahmad9417 2 года назад +1

    Mashaallah beautiful ❤️❤️

  • @mudassirkharuri7823
    @mudassirkharuri7823 2 года назад +1

    Masha Allah bahut koob

  • @arshiansari3252
    @arshiansari3252 Год назад

    Mashallah 💞💞💞 shubhanallah

  • @ismailsha1541
    @ismailsha1541 2 года назад +8

    ماشاءاللہ سبحان اللہ بہت خوب بارگاہ رسالت مآب میں خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت اللہ پاک قبول کرے اور اللہ پاک کہکشاں کو مزید ترقی عطا فرمائے آمین

  • @abdulkareem4654
    @abdulkareem4654 2 года назад +2

    ماشاءا لله

  • @hashwrites4387
    @hashwrites4387 2 года назад +2

    Masha'Allah..
    Very beautiful!!🌸🌸

  • @mohammadghouse183
    @mohammadghouse183 2 года назад +1

    Subhan'Allah

  • @AbdulRahmanAnsari-hv5nj
    @AbdulRahmanAnsari-hv5nj Год назад

    ❤❤❤

  • @sulaittihami8736
    @sulaittihami8736 2 года назад +2

    Mashallah❣️

  • @ajwadhassan2004
    @ajwadhassan2004 2 года назад +1

    Mashaallah

  • @abidamulla1434
    @abidamulla1434 2 года назад

    Mashallah.

  • @AliRaza-uz4id
    @AliRaza-uz4id Год назад

    Mashallah subnallah 💖💞💕💕💕💕💕💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕💖💕

  • @lukmanm1087
    @lukmanm1087 7 месяцев назад +1

    ❤❤❤😢😢😢💔

  • @TVCreation
    @TVCreation 2 года назад +2

    MASHAALLAH ❤️❤️❤️

  • @mohmedashfaqkazi6546
    @mohmedashfaqkazi6546 2 года назад +2

    Maashaallah

  • @samirsahit184
    @samirsahit184 2 года назад +1

    💕💕💕💕👌🏼👌🏼👌🏼🌹🌹👍🏻👍🏻💕

  • @mohammeddanish9528
    @mohammeddanish9528 2 года назад +1

    😍😍😍

  • @user-el8rf7yo6r
    @user-el8rf7yo6r Год назад

    Good

  • @MuftiAbdulMatin
    @MuftiAbdulMatin 2 года назад +5

    شہرِ نبی سے دُور نبی سے قریب ہیں
    اُمت کے غم میں چُور نبی سے قریب ہیں
    آزاد خطیبوں سے ادیبوں سے بھی زیادہ
    جیلوں میں بے قصور نبی سے قریب ہیں
    رب کو تلاش کرتے ہوئے مسخ ہوگئے
    وہ چہرہِ پُر نور نبی سے قریب ہیں
    مشہور خطیبوں کو بتائے کوئی جاکر
    کچھ سرپھرے مفرور نبی سے قریب ہیں
    کرکٹ کے غم میں مبتلا خوابیدہ قوم سے
    کیوبا کے وہ معذور نبی سے قریب ہیں
    تعظیمِ شیخ و پیر و قطب روز و شب کرو
    لیکن کئی مزدور نبی سے قریب ہیں
    اسلام کی خاطر جو گھروں سے الگ ہوئے
    ہدہد وہ باشعور نبی سے قریب ہیں
    #ہدہد

  • @ilmkiraah5825
    @ilmkiraah5825 2 года назад +1

    اےمیرےنبی صدق و وفا

  • @uniteummahnetwork6416
    @uniteummahnetwork6416 Год назад +2

    Subhanallah ❤

  • @mashahidnadirah4874
    @mashahidnadirah4874 2 года назад +1

    Please upload more of Amir Usmani

  • @mdafzaltyreshop8869
    @mdafzaltyreshop8869 Год назад

    😔😔😔😔😔😔😞🙁😟😔

  • @Cupgamer000
    @Cupgamer000 2 года назад +2

    Nice

  • @zubairbahadur233
    @zubairbahadur233 2 года назад

    😢💔

  • @b.interior
    @b.interior Год назад

    Pp