کسی بھی غیرِ علیؑ کا خیال کوئی نہیں ہمارے شیشۂ اُلفت میں بال کوئی نہیں کہا یہ کعبے نے ہنس کر علیؑ کی آمد پر اگر میں ٹوٹ بھی جائوں ملال کوئی نہیں رضائیں بیچ کے خالق نے خود خریدا ہے علیؑ کا سونا ہے یہ خام مال کوئی نہیں علیؑ کی تیغ نے میداں میں وہ صفائی کی کہ شرق و غرب و جنوب و شمال کوئی نہیں وہ عرش و فرش پہ جس پر گماں ہو خالق کا علیؑ کی دونوں جہاں میں مثال کوئی نہیں یہ معجزہ بھی فقط ماتمِ حسینؑ کا ہے لہو لہان ہیں سارے نڈھال کوئی نہیں لحد سے زینؔ نکیرین کہہ کے چلتے بنے غلامِ شاۂ نجف سے سوال کوئی نہیں
علی کا سونا ہے یہ خام مال کوئ نہیں
واہ واہ کیا بات ہے سبحان اللہ
یہ معجزہ بھی فقط ماتم حسین کا ہے ۔۔۔
مولا سلامت رکھے خدا اپنے حفظ میں رکھے بہت بڑا شعر کہہ دیا کیا بات ہے۔۔
Salamat rahain zain rizvi zawar pasha shaer e ahlebait
Mola a.s salamat rakhen bhai aap ko. Bohot khoob likha parha aur adaa kiya
Both khub Allah Allah salamat rakhe ameen
ماشاءالله ❤
Mashallah mola salamt rkhy
God bless you Zain. Ameen
Waah waah
Kamal
کسی بھی غیرِ علیؑ کا خیال کوئی نہیں
ہمارے شیشۂ اُلفت میں بال کوئی نہیں
کہا یہ کعبے نے ہنس کر علیؑ کی آمد پر
اگر میں ٹوٹ بھی جائوں ملال کوئی نہیں
رضائیں بیچ کے خالق نے خود خریدا ہے
علیؑ کا سونا ہے یہ خام مال کوئی نہیں
علیؑ کی تیغ نے میداں میں وہ صفائی کی
کہ شرق و غرب و جنوب و شمال کوئی نہیں
وہ عرش و فرش پہ جس پر گماں ہو خالق کا
علیؑ کی دونوں جہاں میں مثال کوئی نہیں
یہ معجزہ بھی فقط ماتمِ حسینؑ کا ہے
لہو لہان ہیں سارے نڈھال کوئی نہیں
لحد سے زینؔ نکیرین کہہ کے چلتے بنے
غلامِ شاۂ نجف سے سوال کوئی نہیں
لگتا ھے زین صاحب , گوہر جارچوی استاد ِ محترم کے شاگرد ِ رشید ھیں !!
زین تو خود اک مزھبی فیملی اور ادب سے تعلق رکھنے والے خاندان سے ھے بھائ ۔ بادشاہ بھائی کے بیٹے ھیں
Salaam bhai kya koi zain rizvi bhai ki detail bta skta h ya unka whtsapp ya insta id suggest kr do koi