تجھے ڈھونڈھتی ہیں نظریں مجھے اک جھلک دکھا جا مری زندگی کے مالک مری زندگی میں آ جا نہ غرض صنم کدے سے نہ حرم سے کوئی مطلب مجھے واسطہ ہے تجھ سے مرے دل میں تو سما جا تو بچھڑ گیا ہے جب سے مری نیند اڑ گئی ہے تری راہ تک رہا ہوں مرے چاند اب تو آ جا مجھے درد دے کے اپنا تو کہاں چھپا ہے جا کر مرا دل چرانے والے مجھے شکل تو دکھا جا ترا درد بن گیا ہے مری زندگی کا حاصل مرے دل پہ ہاتھ رکھ دے ذرا حوصلہ بڑھا جا مجھے آ کے دے سہارا یہ قدم نہ ڈگمگائیں کہیں میں بھٹک نہ جاؤں مجھے راستہ دکھا جا مرے نام کی نشانی نہ رہے جہاں میں باقی مری جان لینے والے مری قبر بھی مٹا جا ترے حسن پہ فدا ہوں ترے عشق میں فناؔ ہوں مجھے تیری آرزو ہے مری خلوتوں میں آ جا فنا بلند شہری
aarif bhai ne jab se ye kalam sunaya he Allah janta he deewana ho gaya yaar rojana sune bager sukun nahi milta
Wakai rooh taja
Ho jaye Bhai Subhan allah
Waah Mashaallah
Masha Allah
Masha allah 🌹🌹
❤️✨
تجھے ڈھونڈھتی ہیں نظریں مجھے اک جھلک دکھا جا
مری زندگی کے مالک مری زندگی میں آ جا
نہ غرض صنم کدے سے نہ حرم سے کوئی مطلب
مجھے واسطہ ہے تجھ سے مرے دل میں تو سما جا
تو بچھڑ گیا ہے جب سے مری نیند اڑ گئی ہے
تری راہ تک رہا ہوں مرے چاند اب تو آ جا
مجھے درد دے کے اپنا تو کہاں چھپا ہے جا کر
مرا دل چرانے والے مجھے شکل تو دکھا جا
ترا درد بن گیا ہے مری زندگی کا حاصل
مرے دل پہ ہاتھ رکھ دے ذرا حوصلہ بڑھا جا
مجھے آ کے دے سہارا یہ قدم نہ ڈگمگائیں
کہیں میں بھٹک نہ جاؤں مجھے راستہ دکھا جا
مرے نام کی نشانی نہ رہے جہاں میں باقی
مری جان لینے والے مری قبر بھی مٹا جا
ترے حسن پہ فدا ہوں ترے عشق میں فناؔ ہوں
مجھے تیری آرزو ہے مری خلوتوں میں آ جا
فنا بلند شہری
या ख्वाजा अब्दुल हकीम पिया सरकार सुल्तानपुर