khankah e naqshbandiya balapur

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 6 окт 2024
  • مرکزی علمی روحانی وعرفانی خانقاہ نقشبندیہ بالاپور میں بانی خانقاہ نقشبندیہ شیخ الاولیاء قطب الاقطاب سالارسلسلہ نقشبندیہ مجددیہ شیخ الاسلام حضرت سیدشاہ عنایت اللہ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی قادری قدس سرہ العزیز کا 329واں عرس مبارک 25صفرالمظفر 1446ھ بروز ہفتہ بعدنماز مغرب جلسہ فیضان نقشبند سے آغازہوا .
    زیر صدارت پیرطریقت گل گلزار نقشبندیت حضرت سیدشاہ اظہارالاسلام طالب نقشبندی
    صاحب سجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ و زیرنگرانی پیرطریقت حضرت سید شاہ ظہیر الاسلام ذکی میاں نقشبندی صاحب متولی خانقاہ نقشبندیہ
    مہمان خصوصی پیرطریقت شھزادہ حضور غریب نواز حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی صاحب
    سجادہ نشین بارگاہ غریب نواز اجمیر شریف منعقدہوا.
    استاذالعلماء حضرت مولانا مفتی سرفرازاحمدبرکاتی نقشبندی صاحب ناگپور
    حضرت سیدعدنان میاں نقشبندی نامزدسجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ
    حضرت مولانا مفتی محمد نورالحسن مصباحی نقشبندی رضوی صاحب مالیگاؤں. حضرت مولانا سرفرازاحمدخان اشھری صاحب ناگپور و نگران جلسہ و مہمان نے حالات حاضرہ, پیغام نقشبندیہ و تعلیمات شیخ الاسلام کے موضوعات پر خطابات فرمائیں. علماء کرام ومشائخین عظام دانشوران قوم وملت نے خصوصی شرکت کی .علاوہ ازیں اہل سلسلہ وعوام الناس کی کثیر تعداد موجود رہی. بعد جلسہ کے میلاد خوانی کے ساتھ دارالشرع سے صندل مبارک بارگاہ شیخ الاسلام میں پیش ہوا. فاتحہ خوانی صلوۃ وسلام ودعا ہوئی. بعد نماز عشاء لنگر تقسیم ہوا و محفل میلاد خوانی ہوئی. بعد فجر ذکر کی محفل و بروز اتوار بعد نماز مغرب شجرہ خوانی درس قرآن و تصوف ذکر کی محفل منعقد ہوئی .فاتحہ ودعا پر عرس مبارک کا اختیتام عمل میں آیا.
    عرس مبارک کے انتظامات حضرت سید طلحہ میاں نقشبندی صاحب
    سید زبیرمیاں نقشبندی صاحب
    سیدڈاکٹرغفران میاں نقشبندی سیدعرشیان میاں نقشبندی نے انجام دئیے....
    (از خانقاہ نقشبندیہ بالاپور)
    #balapur
    #bayan
    #islamicvideo
    #islamicdiscovered

Комментарии • 4