RUBARU WITH PROF ABDUL HAQ | PART 2 | REKHTA

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 28 сен 2024
  • Rekhta Recommends (Must Watch)
    - Most Shared Videos
    • Most Shared Urdu Shaya...
    - Most Viewed Urdu Shayari & Discussions
    • Most Viewed Urdu Shaya...
    - Selected 'Urdu Poetry' by Rekhta Studio
    • Selected 'Urdu' Poetry...
    Subscribe & Click the notification bell :
    / rekhtashayari
    Connect with us -
    Visit the largest online resource for Urdu poetry and literature-
    www.rekhta.org
    Follow us on Social Media -
    Instagram : / rekhta_foun. .
    Facebook : / rekhtaofficial
    Twitter : / rekhta

Комментарии • 11

  • @moirfan7685
    @moirfan7685 Год назад

    عمدہ تعارفی انٹر ویو۔ معلوماتی گفتگو قابل مبارکباد

  • @Ashorts1.1
    @Ashorts1.1 Год назад

    پاکستان سے السلام علیکم محترم ❤️🌹

  • @drdeepikaagarwal
    @drdeepikaagarwal Год назад

    🙏🙏

  • @abdulhaq1432
    @abdulhaq1432 Год назад

    Mr. Faridul Islam's statement is absolutely mistaken and febricated. Prof. Abdul Haq Delhi University.

  • @nafishasan4276
    @nafishasan4276 Год назад

    [6/13, 3:56 PM] Nafis hasan: ذرائع ترسیل و ابلاغ اور سوشل میڈیا کے اس جہانِ نَو میں اردو زبان وادب کے تعلق سے ریختہ ڈاٹ کام کی خدمات خصوصیت سے اہمیت کی حامل ہیں.ریختہ ڈاٹ کام کے پروگرام "روبرو" میں استاذی محترم پروفیسر ایمریٹس جناب عبدالحق صاحب کا انٹر ویو بلا شبہ ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے.ڈاکٹر معید رشیدی کے منتخب سوالات کا تنوّع بھی با دیدنی ہے.
    عبدالحق صاحب نےایک گھنٹہ سولہ منٹ اور ایک گھنٹہ دس منٹ کےدو حصّوں پر مشتمل اس اطویل نٹرویو میں میں
    [6/13, 3:56 PM] Nafis hasan: انٹرویو میں "روبرو" ہوکر جن اہم نکات کو اپنے منفرد نیازمندانہ لب و لہجے میں پیش کیا ہے وہ محض ان کی داستانِ حیات کے اوراقِ گزشتہ ہی نہیں'ان کے خاندان'خطّہء پیدائش' بچپن اور ان کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ جونپور کی تاریخی'تہذیبی اور علمی و ادبی تاریخ کا بھی آئینہ ہیں. اپنے تمام اساتذہ خواہ وہ ان کے ابتدائی دورِ تعلیم کے ہوں یا اعلیٰ تعلیم کےدوران ان سب سے متعلق جو گفتگو عبدالحق صاحب نے کی ہے وہ ایک طرف ان اساتذہ کی عظیم تر علمی اور تہذیب و اقدار سے مرصّع شخصیت کی ترجمان ہے تو دوسری طرف بحیثیت شاگرد عبدالحق صاحب کی سعادت مندی اورنیازمندانہ طرزِ حیات کی بھی عکّاس ہے.
    ہم بخوبی واقف ہیں کہ عبدالحق صاحب کی زندگی کا بڑا حصّہ دہلی یونیورسٹی کے شعبہء اردو میں ہی بسر ہوا. ع اسی گھر میں جلایا ہے چراغِ آرزو برسوں. "روبرو "کا یہ تاریخی انٹرویو اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ یہ دہلی یونیورسٹی کے اس ممتاز و معروف شعبہء اردو کی تقریباً نصف صدی سے بھی زیادہ انفرادی حیثیت کے گوناگوں پہلووءں کا ایجاز و اختصار اور والہانہ ذوق و شوق کے ساتھ اس شعبے کی گراں قدر علمی خدمات اور عظیم تہذیبی روایات کی پاسداری سے بھی ہمیں روشناس کراتا ہے. ماضی و حال کے آئینہ میں ہم اس شعبہ کی تاریخ اور موجودہ فرق کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں.
    عبدالحق صاحب ایک نہایت مشفق استاد'عظیم مصنّف'محقّق و نقّاد'خاکہ نگاری' تبصرہ نگاری'مخطوطہ شاسی'لغت نویسی وغیرہ نمایاں اصناف کے مردِ میدان ہیں اوران کی گراں قدر یہ علمی خدمات ادب و تحقیق کے چمنستاں کا عطرِ مجموعہ ہیں. لیکن عبدالحق صاحب کے جہانِ فکر اور وجیہہ شخصیت میں اقبالیات بطورِ خاص گلِ سرسبد کی مانند ہے.
    معید رشیدی نے بھی آپ کی شخصیت اور علمی تخصّص کے حسبِ حال اقبالیات کے ضمن میں جن اہم 'ہنوز تشنہ اور توجّہ طلب گوشوں کو چھیڑا ہے وہ قابلِ داد ہیں. نیز عبدالحق صاحب نے بھی رگِ جاں محسوس کرتے ہوئے ان سب گوشوں کا جس فرطِ مسرت و اشتیاق اور والہانہ جذب و کیف کے ساتھ ا اپنی بلیغ علمی گفتگو میں احاطہ کیا ہے وہ بلاشبہ اقبالیات کے ضمن میں آپ کے عمیق مطالعہ و تحقیق 'وسیع النظری'اور اقبالیات سے آپ کی والہانہ شیفتگی وروحانی و قلبی وابستگی کا مظہر ہے.اقبالیات کے ان نادر گوشوں پر اظہارِخیال بلا شبہ عبدالحق صاحب کا ہی حقِّ دل کشا ہے.
    مجموعی طور پر "روبرو" کے یہ دونوں سوا سوا گھنٹہ پر مشتمل انٹرویو یقیناً ہماری علمی وادبی تاریخ اور تہذیبی روایات کا ایک نقشِ ثباتِ دوام ہیں. یقیناًہر اعتبار سے یہ ایک نایاب و کمیاب تاریخی انٹرویو شمار ہوگا. عبدالحق صاحب کی صحت مندی و درازیِ عمر کی دعا کے ساتھ اس طالب علمانہ تبصرہ کا اختتام کیا جاتا ہے. جناب ریختہ پٹولوی صاحب کا یہ شعر "روبرو"کے حسبِ حال محسوس ہوتا ہے.
    مجھ کو کیا تو بھلائے گی تاریخ
    تیری قیمت بڑھارہا ہوں میں

  • @FaridUlIslam-co2ys
    @FaridUlIslam-co2ys Год назад

    How ironical people from UP praising recognizing and admitting the staure and contribution of allama Iqbal but we know that in the sittinga gatherings
    and meetings of allama in his resident there was always a tendency to criticize and to downrate the people of UP ,very sad and a bias of people of Punjab for the muslims of UP!!

  • @milansarblr2016
    @milansarblr2016 Год назад

    "دیکھ رہا ہے ونود" بات کو کیسے گھوما گھوما کے کہا جاتا ہے

  • @qudsiakhan544
    @qudsiakhan544 Год назад

    اقبال کے حوالے سے بے حد اہم گفتگو👍

  • @drzakir8225
    @drzakir8225 Год назад

    جزاک اللہ

  • @jawedjahadpoetry1267
    @jawedjahadpoetry1267 Год назад

    👍💐