چاہے میری خبر نہ لو کوئی ||GIO || Global Iqbalians Mushaera 2023 1

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 7 сен 2024
  • چاہے میری خبر نہ لو کوئی ||GIO || Global Iqbalians Mushaera 2023 1
    گلوبل اقبالینز آرگنائزیشن کاGIO
    تیسرا سالانہ عالمی مشاعرہ 2023
    پروفیسر ڈاکٹر ضیاالمظہری
    اپنا کلام سناتے ہوئے
    حصہ اول
    غزل
    چاہے میری خبر نہ لو کوئی
    مجھ کو ان کی خبر تو دو کوئی
    ایسے یکسر نہ رابطہ توڑو
    ہم سے شکوہ گلہ کرو کوئی
    جا کے ان سے اے ناصحِ مخلص
    میرا احوال تو کہو کوئی
    ماہرِ چشم ہوں تو پھر کیا ہے
    میری آنکھیں بھی تو پڑھو کوئی
    میری آنکھیں تو نا پڑھیں اس نے
    ماہرِ چشم ہو تو ہو کوئی
    کس کی چاہت میں وہ مرا جائے
    مرنے والے سے پوچھ لو کوئی
    میری الفت میں ڈوب جائے وہ
    اسم ایسا عطا کرو کوئی
    یہ سنا ہے کہ بانٹتے ہو شفا
    میرا درمان بھی تو ہو کوئی
    جا کے ان سے اے طائرانِ چمن
    میرا پیغام تو کہو کوئی
    ایسی من موہنی سی صورت ہو
    دل کا یوں سخت تو نہ ہو کوئی
    مظہریؔ آئینہ بھی دیکھا ہے
    عقل سے تم بھی کام لو کوئی
    ۔۔۔۔۔۔
    یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
    #شاعر #ماہرچشم #مظہریؔ
    #Ophthalmologist #Mazhry #Poet
    #دل_بینا #چشم_بینا

Комментарии • 1