Karbala Rawangi | Muharram 2021 | Imam Hussain (AS) | Bibi Sughra (SA) | Mola Abbas (AS)

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 28 ноя 2024
  • Karbala Ki Aesi Rawangi Shaid Hi Is Say Qabal App Nay Suni Ho.
    Karbala Rawangi
    Imam Hussain (AS) Ki Mola (AS) Say Guftugu
    Bibi Sughra (SA) Ki Imam Hussain (AS) Say Guftugu
    Bibi Zainab (SA) Ki Sawari Ka Manzar
    Imam Hussain (AS) Ka Qabar Rasool (SAW) Ko Alwida Kehna
    Bibi Ume Salma Ka Imam Hussain (AS) Say Guftugu
    Bibi Sakina (SA) Ki Bibi Sughra (SA) Say Guftugu
    تنہائی چھا رہی ہے مزارِ رسولؐ پر
    بے وارثی بستی ہے قبرِ بتولؑ پر
    کنبے کا ہے ہجوم شہؑ دل ملول پر
    جھرمٹ ہے عندلیبوں کا زہراؑ کے پھول پر
    آگے بنیؐ کے خُلد میں زہراؑ تڑپتی ہے
    یاں سامنے حسینؑ کے صغراؑ تڑپتی ہے
    جب گل نہ ہوتو بلبلِ شیدا کی موت ہے
    سبزہ نہ ہوتو آہوئے صحرا کی موت ہے
    پانی بغیر ماہئی دریا کی موت ہے
    چھٹنا مرض میں باپ سے صغراؑ کی موت ہے
    اک آن بھی رہیں نہ زمانے میں چین سے
    زہراؑ نبیؐ سے چھوٹ کر صغراؑ حسینؑ سے
    کہتی ہے باپ سے کہ نہ کیونکر ہو بے کلی
    زہراؑ چھٹیں نبیؐ سے تو موجود تھے علیؑ
    لیکن عجب قلق میں ہے اس دم یہ دل جلی
    ہے ہے قضا مدینے کی رونق کو لے چلی
    بچپن بھی، تپ بھی اور یہ غضب کی جدائی بھی
    ماں باپ بھی بچھڑتے ہیں بہنیں بھی بھائی بھی
    دامن پکڑ کے کہتی ہے بابا کب آؤ گے
    لے جاؤ گے ہمیں کہ یہیں چھوڑ جاؤ گے
    بیمار کی خبر بھی کسی سے منگاؤ گے
    یا پیار میں سکینہؑ کے ہم کو بھلاؤ گے
    لینے کو میرے بھیجو گے کس کو مدینے سے
    یا نامید ہی رہوں اپنے جینے سے
    دیکھیں تو آپؑ حالِ تپش کے وفور کا
    لو سے ہے دل کباب وُحوش و طیور کا
    نزدیک کا سفر ہے میں واری کہ دور کا
    کل تیس دن کا ہے علی اصغرؑ حضورؑ کا
    اس سِن کے بچے چین سے جھولے میں سوتے ہیں
    یہ اک مہینے کے وطن آوارہ ہوتے ہیں
    لکھ بھیجئے نہ دوستوں کو اپنے ہیں کہ غیر؟
    دشوار ان دنوں ہے عراق عرب کی سیر
    تونسے ہوئے ترپٹے ہیں جھیلوں میں وحش و طیر
    گرمی کے بعد آؤں گا میں زندگی بخیر
    شاید مجھے بھی قیدِ مرض سے نجات ہو
    پھر کوچ کیجیے تو یہ لونڈی بھی سات ہو
    بابا ابھی نہ حکم سواری کا دیجیے
    نادان کی بھی بات یہ اک مان لیجیے
    قرآن لاؤں مشورہ خالق سے کیجیے
    لاکھوں برس حبیبِ نبیؐ و علیؑ جیے
    رستے کی آفتوں سے خدا ہی پناہ دے
    بسم اللہ استخارہ، سفر کو جو راہ دے
    فرماتے ہیں حسینؑ توقف کی جا نہیں
    اس کوچ میں مقام کوئی عُذر کا نہیں
    بے درد و غم کے حُبِ خدا کا مزا نہیں
    اس راہ میں بقا ہی بقا ہے فنا نہیں
    اہل ادب سنبھل کے یہاں پاؤں دھرتے ہیں
    یہ راہ وہ ہے سر سے جسے قطع کرتے ہیں
    یہ راہ انبیائے اولوالعزم کم چلے
    لیکن خدا کے عاشق ثابت قدم چلے
    اک حضرت امیر چلے ایک ہم چلے
    سجدے سے سر نہ سرکے جو تیغِ ستم چلے
    گزرے سو گزرے ہوئے جو ہونا ہو ڈر نہیں
    سودا خدا کے عشق کا ہے فکرِ سر نہیں
    واللہ اعلم آئیں گے اب یا نہ آئیں گے
    کس کو خبر ہے حد سے ہم آگے نہ جائیں گے
    موقع ہوا تو بی بی کو اپنی بلائیں گے
    بے کربلا کے رتبہ عالی نہ پائیں گے
    مشتاق امتحان کا رب غفور ہے
    عاشور کو وہاں مرا ہونا ضرور ہے
    سبطِ رسولؐ نے جو لیا نامِ کربلا
    چھائی بھرے محل پہ اُداسی ہر ایک جا
    فریاد امِ سلمہ نے کی وا محمدؐا
    منہ دیکھ کر حسینؑ کا حسرت سے یہ کہا
    کیوں واری کربلا یہ وہی ارضِ پاک ہے
    شیشے میں جس زمینِ مقدس کی خاک ہے؟
    شہؑ نے بھری اک آہ کہ ہاں اماں جان ہاں
    نانا سے اس زمیں کا سنا ہوئے گا بیاں
    اماں یہ بے نشانوں کی قبروں کا ہے نشاں
    صغراؑ پکاری ہائے نکل جاؤں میں کہاں
    باتیں صفر کی رمز و کنایہ میں ہوتی ہیں
    بابا تو ضبط کرتے ہیں اور نانی روتی ہیں
    جبراً کیا تھا آپؑ کو فرقت کا اختیار
    پر اب کلامِ یاس سے لونڈی ہے بیقرار
    کیا جانیں پھر ملیں نہ ملیں شاہِ نامدار
    اب میں ہوں اور بہنوں کے ناقوں کی ہے مہاد
    چلنا گوارا کیجیے اس تلخ کام کا
    صدقہ سکینہؑ بی بی کے کوش اور مقام کا
    بہنوں کو، والدہ کو مبارک عماریاں
    معراج سمجھوں گی میں بٹھا دو گے تم جہاں
    تکیہ عصا بچھونا میں سب چھوڑوں گی یہاں
    پھر اور کیا ہے کچھ نہیں، مٹھی بھر استخواں
    مشکل صفر کی کنبے پر آسان ہوئے گی
    بیمار تندرستوں پہ قربان ہوئے گی
    اس التجا نے شاہؑ کی حالت تباہ کی
    آنکھوں کو ڈبڈبا کے حرم پر نگاہ کی
    سب نے بیاں مریض سے تکلیفِ راہ کی
    آخر کہا خوشی تمہیں لازم ہے شاہؑ کی
    بہرِ خدا نہ چشم کو خونریز کیجیے
    بی بی کو تپ ہے کوچ سے پرہیز کیجیے
    صغراؑ پکاری ہائے مقدر دہائی ہے
    دنیا میں کیا مجھی کو انوکھی تپ آئی ہے
    تپ ہے تو خیر تپ کی دوا بھی ٹھنڈائی ہے
    ہے ہے مرے بخار کا درماں جدائی ہے
    بیمار کی خبر نہیں ماں باپ لیتے ہیں ؟
    تب آتی ہے تو بیٹیوں کو چھوڑ دیتے ہیں ؟
    لوگو یہی سہی، مری غربت پر رحم کھاؤ
    بیمار خود پڑی ہوں خطا میری بخشواؤ
    للّٰلہ اس قصور کی تعزیر سے بچاؤ
    حضرتؑ کو دو قسم کو نہ صغراؑ کو چھوڑ جاؤ
    یہ جان لو جو گھر میں رہی تو مر گئی
    اور اونٹ پر چڑھی تو وہیں تب اتر گئی
    اے لوگو بے حواس نہ ہو تپ کے آنے سے
    تپ اس گھڑی تو آئی ہے بابا کے جانے سے
    آنکھیں بھی دونوں لال ہیں آنسو بہانے سے
    منہ زرد ہوگیا ہے فقط ہول کھانے سے
    رومال سے جو ماتھے کو باندھا تو کیا ہوا
    سر پیٹنے سے دردِ سر اس دم سوا ہوا
    تپ کی حرارت اور قلق کا بخار اور
    وہ تھر تھرانا اور ہے یہ اضطرار اور
    وہ سانس چڑھنا اور یہ دم کا شمار اور
    سر پھرنا اور گردشِ لیل و نہار اور
    عیسیٰ کو میرے حال کی جلدی خبر کرو
    دیکھا تھا کل بھی چہرہ اب بھی نظر کرو
    کل بھی بھلا تڑپتے تھے ہم لو تمہیں کہو
    چلنے میں کانپتے تھے قدم لو تمہیں کہو
    کل بھی کمر تھی ضغف سے خم، لو تمہیں کہو
    رونے سے آنکھوں پر تھا ورم لو تمہیں کہو
    کپڑا بندھا تھا سر پہ، رخ ایسا ہی زرد تھا؟
    کھاؤ تو میرے سر کی قسم کل یہ درد تھا؟
    مشکل ہے آن بان مرض میں نباہنا
    اُٹھنے میں بیٹھنے میں نہ امداد چاہنا
    ان عارضوں میں میرے جگر کو سراہنا
    اب نہ سنا نہ ہوئے گا میرا کراہنا
    اکثر ہوا کہ ہوش بھی تپ میں رہا نہیں
    پر منہ سے یاعلیؑ کے سوا کچھ کہا نہیں
    ............................راہی ہوئے رواق
    #muharram2021 #karbala2021

Комментарии • 40

  • @LiaqatAli-zd5uv
    @LiaqatAli-zd5uv 4 месяца назад +1

    Jzaak Allah ❤❤❤❤❤

  • @mdmw7473
    @mdmw7473 2 года назад +1

    جنگل میں دل کے ٹکڑوں کی بستی بسا ئے گا۔۔
    اماں حسین ع اب نہ مدینہ میں ائے گا۔۔
    بھت پردر مر ثیہ ہے ماشاء اللہ

  • @qaimgarments9859
    @qaimgarments9859 3 года назад +1

    اللہھم صلی علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم لبیک یا حسین علیہ السلام

  • @taskeenzehra3902
    @taskeenzehra3902 3 года назад +1

    Wallah mene aesa kalaam kbhi nhi suna... Hayeeee Aal e rasool haye ya sadaat...meri her saans qurban ho ap per aal Allah😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭 sajjad bhai malika e konain asws apko ajre azeem ata farmaen apse razi hun pak bibi.. apko apne shiyo me shumar farmaen ameen...mere pass alfaz nhi hen 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

  • @alialiraza4199
    @alialiraza4199 3 года назад

    Faryaad ya Muhammadaaaaaa😭😭😭😭😭😭💔💔💔💔💔💔

  • @syedshaheryar613
    @syedshaheryar613 2 года назад

    Sadkee Bibi Sa apk Ghum or jujaaai
    AlAjal😭😭😭😭🥀🥀🥀🥀

  • @irambatool4361
    @irambatool4361 3 года назад

    Allah hu Akber ....
    Maula ajar e azeem den

  • @achiraja1459
    @achiraja1459 2 года назад +1

    اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
    اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
    اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
    اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
    اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

  • @aqsabatool1966
    @aqsabatool1966 3 года назад

    Waa Ghurbata 😭😭😭😭💔💔💔💔 waa Hussainaa 💔💔💔😭😭😭😭😭😭

    • @UzairAbbasUzair-rj3nj
      @UzairAbbasUzair-rj3nj 6 месяцев назад

      😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

  • @mohammedshafaie5574
    @mohammedshafaie5574 2 года назад

    ماشاءاللہ

  • @alialiraza4199
    @alialiraza4199 2 года назад

    Ya Sahib Uz Zaman 😭😭😭😭😭😭💔💔💔💔🙏🙏🙏... Great Work Malik Tofeqat Main Izafa Farmayen🙏🙏🙏🙏

  • @muhammadumairgujjar5829
    @muhammadumairgujjar5829 2 года назад

    Mola salamat rakhen 🥺😭😭❤

  • @Hero.Band.Lahore
    @Hero.Band.Lahore 2 года назад

    Salamat rahen😭

  • @AliRaza-rq9wv
    @AliRaza-rq9wv 3 года назад

    سبحان الله آپ سلامت رہیں 🤲

  • @karbalathejourneyoflove4685
    @karbalathejourneyoflove4685 3 года назад

    Jazzakallah @Tasshayyo Mola A.s Qabool karen... 🙏

  • @karbalathejourneyoflove4685
    @karbalathejourneyoflove4685 3 года назад

    Haaaye Kiaa Manzar Batlaye Dabeer Ne 😢😢😭😭😭😭

  • @hassanraza2986
    @hassanraza2986 3 года назад

    jazakallah 😭😭🙏

  • @iKTiSHAFTV
    @iKTiSHAFTV 3 года назад

    😭😭jazak Allah

  • @sakinakhatoolio7742
    @sakinakhatoolio7742 3 года назад

    Haye sughraa
    ... MashAllah bht achi videos banaty hy.. Mula apko salamat raky.

  • @مُحَمَّدْعَلِي-ق2ق8ض
    @مُحَمَّدْعَلِي-ق2ق8ض 3 года назад +1

    💐‫اِنَّ اللّٰہ وَمَلٰٓٮِٕكَتَہ يُصَلُّوۡنَ عَلَى النَّبِىِّؕ يٰۤـاَيُّھا الَّذِين اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَيہ وَسَلِّمُوۡا تَسۡلِيۡمًا 💐
    🥀اللَّهُمَّ صَلِّ🌹عَلَى مُحَمَّدٍ🌹 وَآلِ مُحَمَّدٍ 🪔

  • @karbalathejourneyoflove4685
    @karbalathejourneyoflove4685 3 года назад

    Haaaayee Haaaye Sughra S.a 😭😭😭😭😭

  • @afzalpasha2986
    @afzalpasha2986 7 месяцев назад

    Allah Hu Akbar

  • @TabrezAhmad-x2t
    @TabrezAhmad-x2t 5 месяцев назад

    Haye mere maula,🕋

    • @Tasshayyo1
      @Tasshayyo1  5 месяцев назад

      ہمارا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ اور چینل پر اور بھی قیمتی خطبات اپلوڈ کیے گئے ہیں ضرور سنیں۔ خاص کر بغیر الف کی طرح بغیر نکتے کا خطبہ ضرور سنیں

    • @TabrezAhmad-x2t
      @TabrezAhmad-x2t 5 месяцев назад

      انشااللہ

    • @TabrezAhmad-x2t
      @TabrezAhmad-x2t 5 месяцев назад

      کلام کسی آر کا ہیں مغر اپنے جو بیان کیا وہ بھی لےکے تعریف اور لےکے احترام حی علی محمد کا پروردگار آپ سبھی کو ھر زیارات پر بولئے الہی امین

  • @batoolabbaskhan5110
    @batoolabbaskhan5110 3 года назад

    Moula asws tofeeqat main izafa frmain maaalik azeeem jaza dain... Jazakallah jazakallah

  • @jaleelnoor1880
    @jaleelnoor1880 3 года назад +1

    No word to say,, just, jizzak allah🌹

  • @qaimgarments9859
    @qaimgarments9859 3 года назад

    No word to say

  • @aqsabatool1966
    @aqsabatool1966 3 года назад

    Beyond expectations Bhtt khoob ❤️❤️❤️ jazakallah 😭😭🙏

  • @syed.m.razaabidiabidi4535
    @syed.m.razaabidiabidi4535 2 года назад

    ❤❤❤❤❤❤

  • @TabrezAhmad-x2t
    @TabrezAhmad-x2t 5 месяцев назад

    Haye

    • @Tasshayyo1
      @Tasshayyo1  5 месяцев назад

      ہمارا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ اور چینل پر اور بھی قیمتی خطبات اپلوڈ کیے گئے ہیں ضرور سنیں۔ خاص کر بغیر الف کی طرح بغیر نکتے کا خطبہ آج کی تازہ ویڈیو امام حسین کا مدینہ سے سفر کا آغٖاز ضرور دیکھیں۔ ضرور سنیں

  • @HafeezullahGolo-u4h
    @HafeezullahGolo-u4h 4 месяца назад

    😢😢😢😢😢😢😢

  • @meatnvegfusion6585
    @meatnvegfusion6585 3 года назад

    😭😭😭😭😭😭🙏🙏🙏🙏🙏

  • @ZikreHussainas
    @ZikreHussainas 3 года назад

    Aslam u Alaikum
    Meer Anees ka Klam b prhen kindly