Person awliya don't worried. They're awliya always calm

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 18 сен 2024
  • القرآن - سورۃ نمبر10 يونس
    آیت نمبر 62
    أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيم ۞ِ
    بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ۞ ِ
    اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ ۞
    لفظی ترجمہ:
    اَلَآ : یاد رکھو | اِنَّ : بیشک | اَوْلِيَآءَ اللّٰهِ : اللہ کے دوست | لَا خَوْفٌ: نہ کوئی خوف | عَلَيْهِمْ : ان پر | وَلَا : اور نہ | ھُمْ : وہ | يَحْزَنُوْنَ : غمگین ہوں گے
    ترجمہ:
    سن لو ! بیشک اللہ کے دوست، ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
    اَلَآ اِنَّ اَوْلِيَاۗءَ اللّٰهِ۔۔ : ”اَلَا“ حرف تنبیہ کہلاتا ہے، یعنی خوب سن لو، آگاہ ہوجاؤ، بہت اہم بات ہونے والی ہے۔ حافظ ابن حزم اندلسی ؓ نے ایک رسالہ لکھا ہے ”اَلْاَخْلَاقُ وَ السِّیَرُ“ جس میں اپنی زندگی کے تجربات کا نچوڑ بیان فرمایا ہے، اس میں وہ فرماتے ہیں : ”میں نے غور کیا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ دنیا میں جو شخص کوئی بھی محنت کرتا ہے اس کے پیش نظر خوشی کا حصول اور خوف (و غم) سے بچنا ہوتا ہے۔“ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خوشی کے حصول اور خوف و غم سے بچنے کا طریقہ بیان فرمایا ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی ولایت اور دوستی کا حصول۔ چناچہ فرمایا : ”سن لو ! بیشک اللہ کے دوست، ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔“ یعنی آخرت میں یا دنیا اور آخرت دونوں میں۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ خوف (ڈر) آنے والی چیز کا ہوتا ہے اور غم گزری ہوئی مصیبت کا۔ اللہ تعالیٰ کے اولیاء (دوستوں) کو مستقبل کا کوئی خوف نہیں، کیونکہ آخرت میں وہ ہر خوف سے آزاد ہوں گے۔ وہاں انھیں نہ کسی مصیبت کے آنے یا نعمت کے چھن جانے کا خوف ہوگا، نہ کسی گزشتہ چیز کا غم۔ اس کے برعکس چونکہ اللہ کے دشمنوں کا نہ آخرت پر ایمان ہے نہ اس کی نعمتوں میں ان کا کوئی حصہ، فرمایا : (اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ ڮ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِيْهَا وَبٰطِلٌ مَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ) [ ہود : 16 ] ”یہی لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں اور برباد ہوگیا جو کچھ انھوں نے اس دنیا میں کیا اور بےکار ہے جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں۔“ اس لیے ان کا ایک ایک لمحہ خوف میں گزرتا ہے، جو نعمت انھیں حاصل ہے اس کے چھن جانے کا خوف اور جو حاصل نہیں اس کے حاصل نہ ہوسکنے کا غم، پھر موت کا خوف، پھر بعد میں کیا ہوگا، کچھ خبر ہی نہیں، غرض خوف ہی خوف۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے اموال و اولاد کو بھی حیات دنیا میں انھیں عذاب دینے کا ذریعہ بتایا۔ اللہ کے اولیاء کو آخرت میں کوئی غم نہیں ہوگا، کیونکہ ان پر دنیا میں گزری ہوئی ہر تکلیف جنت کی ایک ڈبکی سے کافور ہوجائے گی، پھر غم کیسا ؟ دنیا میں آنے والی مصیبتیں دنیا میں بھی ان کے لیے کفار کی طرح غم کا باعث نہیں بنتیں، کیونکہ ایک تو انھیں ہر مصیبت پر اجر کی امید ہوتی ہے، دوسرے تقدیر پر ان کا ایمان انھیں کفار جیسے غم سے بچاتا ہے کہ اللہ کی تقدیر میں لکھی ہوئی کوئی مصیبت ہماری کسی تدبیر سے نہ ٹل سکتی تھی، نہ ٹل سکتی ہے، پھر غم سے کیا حاصل، فرمایا : (لِّكَيْلَا تَاْسَوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوْا بِمَآ اٰتٰىكُمْ) [ الحدید : 23 ] ”تاکہ تم نہ اس پر غم کرو جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور نہ اس پر پھول جاؤ جو وہ تمہیں عطا کرے۔“

Комментарии • 25

  • @ubaidgulzar4883
    @ubaidgulzar4883 Год назад +1

    سبحان اللہ

  • @MehvishofS.I.S.D
    @MehvishofS.I.S.D Год назад +3

    Say SUBHANALLAH 😍 and I am so happy. May ALLAH bless you. You have proof Quran & hadeeth Alhmadulillah.❤️

  • @girlqueen091
    @girlqueen091 Год назад +3

    SAY SUBHAN'ALLAH 😍💓

  • @Deaf-DumB
    @Deaf-DumB Год назад +2

    Wow 😳😳 me knows understand full me ys

  • @muqadasfatima2927
    @muqadasfatima2927 Год назад +1

    Wow say MashaAllah سبحان اللّه😍❤

  • @Qaziawais17
    @Qaziawais17 Год назад

    Mash Allah

  • @ShaikhZakiya-z5g
    @ShaikhZakiya-z5g 4 дня назад

    Wow ❤
    Me ameen heart life hope
    Allah see 😢

  • @MALIKAMEHAR-f4m
    @MALIKAMEHAR-f4m 2 месяца назад

    Right SUBHANALLAH ❤bless 💝😊

  • @ilyasraza2266
    @ilyasraza2266 Год назад +1

    Mashallah 🤲😊 good

  • @aishadeaf2304
    @aishadeaf2304 Год назад

    Alhmadulillah mashallah Allah ☝️🤲💝💖💞😍🤗🤗🤗🤗🤟🤟🤟😍😍😍💘💗❣♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️💚💚💚💚🙌🙌🙌🙌🙌💝💝💖💖💖💖

    • @aishadeaf2304
      @aishadeaf2304 Год назад

      Mashallah Allah love you ♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🙌🙌🙌🙌

  • @auwaluusmanikalanjeni4238
    @auwaluusmanikalanjeni4238 Год назад

    Masha Allah 💖

  • @iqrakhan7355
    @iqrakhan7355 Год назад +2

    Subhan allah ✨❤️🙌🙌

  • @Lishy63711
    @Lishy63711 3 месяца назад

    MashaAllah ❤️

  • @mfaizanfaizanking8243
    @mfaizanfaizanking8243 Год назад

    ❤️❤️❤️

  • @sunnivsMunafiq
    @sunnivsMunafiq Год назад +1

    سجان اللّٰہ
    جزاک اللّٰہ خیرا
    I'm understand ❤️

  • @786AhmedK
    @786AhmedK Год назад

    L love you 😘

  • @MohsinAli-jo2yt
    @MohsinAli-jo2yt Год назад

    MashAllah ❤️ ❤️

  • @usmanmuhammad3085
    @usmanmuhammad3085 Год назад

    Salam

  • @sajidpanwala3076
    @sajidpanwala3076 Год назад

    Subhanallah to Rahmatullah 🌺🌺

  • @muhammadkousardeaf5352
    @muhammadkousardeaf5352 Год назад +1

    Mashallah 💖💖

  • @hurrainmalik8031
    @hurrainmalik8031 Год назад

    Sunnic islamic deaf

  • @tayybasafdar6426
    @tayybasafdar6426 Год назад

    MashaAllah ❤❤❤

  • @nimraarshad6420
    @nimraarshad6420 Год назад

    MashaAllah 🥰