Islamic song for Kids | Main Ek Shia Bachcha Hun | SabeelKids Official Song
HTML-код
- Опубликовано: 4 янв 2025
- Official Video by Sabeel Toons on 14 Masoomeen
Apne Kids ko new islamic songs se 14 masoomeen ke naam aur alqaab sikhaye. Music Video jisme Panjatan ke baare mein bache sikh sakte hai.
Naat/Nasheed/Manqabat - Mein Ek Shia bacha hu.
Main ek shia Bacha Hun” Sabeel kids ki woh famous Urdu Poem hai jise Shia Muslim Bachon ke liye banaya gya hai.
Aaen bachon ko Islamic Morals aur deeni baten sikhane mein Sabeel kids ki madad Karen.
Thank you
========================
Want to Support us. Donate us now...
/ sabeelmedia
========================
Poet: Syed j Zaidi
Music: Syed S rizvi
Reciter: Syed Sana Fatima, Syed Hyder Abbas
Produced by: SabeelToons
Copyright: Owned by Sabeel Toons
Lyrics:
میں اک شیعہ بچہ ہوں
اچھا ہوں اور سچا ہوں
بندہ ہوں میں اس رب کا
مالک ہے جو ہم سب کا
پیغمبر ہیں میری جان
جن کے لئے آیا قرآن
دین اُنہوں نے پہنچایا
ہم کو شیعہ بتلایا
اُن کی بیٹی عذراہیں
فاطمہ زہرا ہیں
دیں پہ اُنہوں نے جاں دے دی
دیں پہ آنچ نہ آنے دی
موقع تھا عیدِ غدیر
مولا بنے حضرت امیر
مشکل کشا علی ہیں
ہر مومن کے ولی ہیں
دوسرے،مولا حسن
آپ پہ قرباں جان و تن
پہلے سبطِ مصطفیٰ
اور لقب ہے مجتبیٰ 2x
تیسرے مولا حسین
پیغمبر کے دل کا چین
شہیدِ کربلا ہیں
اُنکی کی تربت شفا ہے 2x
جب بھی پیوں ٹھنڈا پانی
یاد کروں میں قربانی3x
چھوتھے امام،عابد ہیں
زین العبا، ساجد ہیں
پڑھئے اُن کی دعائیں
علم و حکمت پھیلائیں 2x
پانچویں مولا باقر
علم ہوئے اُن سے ظاہر
کی ہے بشر کی تربیت
اور اسلام کی تقویت 2x
چھٹے امام جعفر ہیں
شیعوں کے وہ رہبر ہیں
صادق لقب اُن کا ہے
مذہب اُن سے زندہ ہے 2x
ساتویں مولا کاظم
دشمن اُن کے تھے ظالم
اُن کو شہید کروایا
لاشہ پُل پر رکھوایا 2x
آٹھویں ہیں جو مولا
اُن کا لقب ہےمولا رضا
ہیں وہ کریم و مہرباں
مشہد میں اُن کا ہے مکاں
نَوِیں امام، ہیں جَوَاد
یہ بھی ہیں باب المراد
اللہ کے ہیں وہ ولی
ہیں وہ سخی اور تقی
دسویں امام ہیں نقی
زاہد ہیں اور متقی
ہیں وہ ہادیِ راہِ دیں
سامرہ میں ہیں مکیں
گیارہویں ہیں عسکری
ہر بدی سے ہیں بری
ظالم سب زمانہ تھا
گھر بھی قید خانہ تھا 2x
گیارہ امام ہیں معصوم
ہوئے شہید سب مظلوم
لیکن بحکم خدا
بارہواں مولا میرا
ظالموں سے دور ہے
غیبت میں وہ نور ہے
کتنی صدیاں بیت گئیں
ہم سے خوشیاں روٹھ گئیں
آئے گا اک وہ بھی دن
خوش ہوں گے سارے مومن
مہدیِ دوراں آئیں گے
ظلم و ستم کو مٹائیں گے
دنیا جنت کر دیں گے
عدل سے اس کو بھر دیں گے
ہم سارے شیعہ بچے
دعا کریں ہمیشہ 2x
بھیج ہی دے اب مولا کو
فرزندِ فاطمہ کو