*شہادتِ حق - حصہ اول* | مولانا مودودی *شہادتِ حق* یہ شہادت جس کی ذِمّہ داری آپ پر ڈالی گئی ہے ، اِس سے مراد یہ ہے کہ جو حق آپ کے پاس آیا ہے ، جو صداقت آپ پر منکشف کی گئی ہے ، آپ دُنیا کے سامنے اُس کے حق اور صداقت ہونے پر اور اس کے راہِ راست ہونے پر گواہی دیں۔ ایسی گواہی جو اِس کے حق اور راستی ہونے کو مُبرہن کر دے اور دنیا کے لوگوں پر دین کی حجت پوری کر دے۔ اِسی شہادت کے لیے انبیاؑدنیا میں بھیجے گئے تھے اور اس کا ادا کرنا اُن پر فرض تھا ۔ پھر یہی شہادت، تمام انبیاؑ کے بعد، اُن کی امتوں پر فرض ہوتی رہی، اور اب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد، یہ فرض اُمّتِ مُسلمہ پر بحیثیتِ مجموعی، اسی طرح عائد ہوتا ہے جس طرح حضورؐ پر، آپؐ کی زندگی میں شخصی حیثیت سے عائد تھا۔ *مسلمانوں کی ذِمّہ داریاں* وہ ذِمّہ داریاں کیا ہیں؟ وہ صرف یہی نہیں ہیں کہ آپ خدا پر، اُس کے فرشتوں پر، اُس کی کتابوں پر، اُس کے رسولوں پر اور یوم آخرت پر ایمان لائیں۔ وہ صرف اتنی بھی نہیں ہیں کہ آپ نماز پڑھیں، روزہ رکھیں، حج کریں اور زکوٰۃ دیں۔ وہ صرف اتنی بھی نہیں ہیں کہ آپ نکاح، طلاق، وراثت وغیرہ معاملات میں، اسلام کے مقرر کیے ہوئے ضابطے پر عمل کریں، بلکہ اِن سب کے علاوہ ایک بڑی اور بہت بھاری ذِمّہ داری، آپ پر یہ بھی عائد ہوتی ہے کہ آپ تمام دنیا کے سامنے، اس حق کے گواہ بن کر کھڑے ہوں جس پر آپ ایمان لائے ہیں۔ ’’مسلمان‘‘ کے نام سے آپ کو ایک مستقل اُمّت بنانے کی، واحد غرض جو قرآن میں بیان کی گئی ہے وہ یہی ہے کہ آپ تمام بند گانِ خدا پر شہادتِ حق کی حجت پوری کر دیں (قرآنِ پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:) وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُـوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَہِيْدًا۰ۭ البقرہ 2:143 اور اسی طرح تو ہم نے تمھیں ایک ’’اُمّتِ وسط‘‘ بنایا ہے، تا کہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو، اور رسولؐ تم پر گواہ ہو۔ #exploreourdeen#reminder
@@letsexploreourdeen960bro jazakaLlah Plz bro make clips of duration of 2 3 minutes so that we can share them in public ...because people sees short clips of vast message ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
*چوں میگوئم مسلمانم بلرزم* *کہ دانم مشکلات لا الٰہ را* جب میں خود کو مسلمان کہتا ہوں تو لرز اٹھتا ہوں؛ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ لا الہ پر ایمان لانا کتنا مشکل ہے. علامہ محمد اقبال
*شہادتِ حق - حصہ اول* | مولانا مودودی
*شہادتِ حق*
یہ شہادت جس کی ذِمّہ داری آپ پر ڈالی گئی ہے ، اِس سے مراد یہ ہے کہ جو حق آپ کے پاس آیا ہے ، جو صداقت آپ پر منکشف کی گئی ہے ، آپ دُنیا کے سامنے اُس کے حق اور صداقت ہونے پر اور اس کے راہِ راست ہونے پر گواہی دیں۔ ایسی گواہی جو اِس کے حق اور راستی ہونے کو مُبرہن کر دے اور دنیا کے لوگوں پر دین کی حجت پوری کر دے۔ اِسی شہادت کے لیے انبیاؑدنیا میں بھیجے گئے تھے اور اس کا ادا کرنا اُن پر فرض تھا ۔ پھر یہی شہادت، تمام انبیاؑ کے بعد، اُن کی امتوں پر فرض ہوتی رہی، اور اب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد، یہ فرض اُمّتِ مُسلمہ پر بحیثیتِ مجموعی، اسی طرح عائد ہوتا ہے جس طرح حضورؐ پر، آپؐ کی زندگی میں شخصی حیثیت سے عائد تھا۔
*مسلمانوں کی ذِمّہ داریاں*
وہ ذِمّہ داریاں کیا ہیں؟ وہ صرف یہی نہیں ہیں کہ آپ خدا پر، اُس کے فرشتوں پر، اُس کی کتابوں پر، اُس کے رسولوں پر اور یوم آخرت پر ایمان لائیں۔ وہ صرف اتنی بھی نہیں ہیں کہ آپ نماز پڑھیں، روزہ رکھیں، حج کریں اور زکوٰۃ دیں۔ وہ صرف اتنی بھی نہیں ہیں کہ آپ نکاح، طلاق، وراثت وغیرہ معاملات میں، اسلام کے مقرر کیے ہوئے ضابطے پر عمل کریں، بلکہ اِن سب کے علاوہ ایک بڑی اور بہت بھاری ذِمّہ داری، آپ پر یہ بھی عائد ہوتی ہے کہ آپ تمام دنیا کے سامنے، اس حق کے گواہ بن کر کھڑے ہوں جس پر آپ ایمان لائے ہیں۔ ’’مسلمان‘‘ کے نام سے آپ کو ایک مستقل اُمّت بنانے کی، واحد غرض جو قرآن میں بیان کی گئی ہے وہ یہی ہے کہ آپ تمام بند گانِ خدا پر شہادتِ حق کی حجت پوری کر دیں (قرآنِ پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:)
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُہَدَاۗءَ عَلَي النَّاسِ وَيَكُـوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَيْكُمْ شَہِيْدًا۰ۭ البقرہ 2:143
اور اسی طرح تو ہم نے تمھیں ایک ’’اُمّتِ وسط‘‘ بنایا ہے، تا کہ تم دنیا کے لوگوں پر گواہ ہو، اور رسولؐ تم پر گواہ ہو۔
#exploreourdeen#reminder
❤
Shukriaaaa 🌟
You are doing a very very great job...Allah taugeeq dy ....keep spreading audio books of Maulana Maududi
You are doing the Job May "ALLAH" Azwajal reward you for this here and hereafter
Ameen ❤
@@letsexploreourdeen960bro jazakaLlah
Plz bro make clips of duration of 2 3 minutes so that we can share them in public ...because people sees short clips of vast message ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
*چوں میگوئم مسلمانم بلرزم*
*کہ دانم مشکلات لا الٰہ را*
جب میں خود کو مسلمان کہتا ہوں تو لرز اٹھتا ہوں؛ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ لا الہ پر ایمان لانا کتنا مشکل ہے.
علامہ محمد اقبال
Moulana moudidi the genuine scholar
May Allah Swt reward him jannatul firdose and forgive his shortcomings
Ameen
Bahot accha
❤❤❤❤❤❤
Keep posting dear..🎉
Bhit behtreen
💞💞☝🫡 Thnku brother
Brother please tell me the name of background nasheed... Please for Allah's sake❤
ruclips.net/video/mp7eCmpuWTY/видео.html
Kya ye awaz molana moddudi sahab ki he ??
No
These are all have his audio books