پھر وُہی سوچ کہ یہ واقعہ کب دیکھتے ہیں کون توڑے گا فسوں کاریِ شب، دیکھتے ہیں ایک ہی جیسے سرابوں کا تسلسل ہے کہ لوگ ایک عرصے سے سرِ دشت طلب دیکھتے ہیں منتظر ہیں کہ کبھی بادِ سُکوں خیز چلے مضمحل ہیں کہ ہواؤں کے غضب دیکھتے ہیں مژدۂ خوبیِ تعبیر ملے گا کہ نہیں دیکھیے خواب میں دیکھا ہُوا، کب دیکھتے ہیں یہ بھی اک طرزِ تکلم ہے سرِ بزم، کہ ہم سب کے چہروں کی طرف مہر بَلَب دیکھتے ہیں ہم میں اک شخص بھی ناواقفِ حالات نہیں سب کے سب صاحبِ ادراک ہیں، سب دیکھتے ہیں اپنے ہاتھوں کی پراسرار لکیریں اشعر ہم نے پہلے کبھی دیکھی ہیں نہ اب دیکھتے ہیں علی مطہر اشعر
شاعر سرشار حق عنوان ۔۔۔۔۔۔ بوڑھے کا ماضی جو جنوں تھے وہ مجھے جرم بہت لگتے ہیں آئنہ دیکھوں تو میں خود ہی سے ہی دحل جاتا ہوں بے شعوری کا بہانا تھا کہ جنوں تھا میرا کیا وہ تدبیریں ہی ایسی تھیں کہ میں الجھا ہی رہا اب تو بیدار ہوں اس ہوش میں کیا رکھا ہے اب مجھے عکس میں اک عکس نظر آتا ہے نا مکمل تھا اگر میں تو بنایا کیوں تھا بس یہ احساس مجھے ہر وقت یہاں رہتا ہے اب اگر لوٹ بھی جاؤں تو مرا دوش نہیں اب مرے ہونے سے اس عہد میں کیا رکھا ہے یہ وطن میرا تھا میرا ہی حسیں ماضی تھا کیا بلایں اسے چمٹی ہیں یا آسیب یہاں رہتا ہے یا خدا کچھ تو کرم تو بھی یہاں پر کر دے وہ جو توحید کا کلمہ تھا یہاں رہتا ہے
بہترین اور خوبصورت اشعار ❤
بہت عمدہ ۔۔ تقریباً دو درجن بار سن چکا ہوں وقفے وقفے سے۔
پھر وُہی سوچ کہ یہ واقعہ کب دیکھتے ہیں
کون توڑے گا فسوں کاریِ شب، دیکھتے ہیں
ایک ہی جیسے سرابوں کا تسلسل ہے کہ لوگ
ایک عرصے سے سرِ دشت طلب دیکھتے ہیں
منتظر ہیں کہ کبھی بادِ سُکوں خیز چلے
مضمحل ہیں کہ ہواؤں کے غضب دیکھتے ہیں
مژدۂ خوبیِ تعبیر ملے گا کہ نہیں
دیکھیے خواب میں دیکھا ہُوا، کب دیکھتے ہیں
یہ بھی اک طرزِ تکلم ہے سرِ بزم، کہ ہم
سب کے چہروں کی طرف مہر بَلَب دیکھتے ہیں
ہم میں اک شخص بھی ناواقفِ حالات نہیں
سب کے سب صاحبِ ادراک ہیں، سب دیکھتے ہیں
اپنے ہاتھوں کی پراسرار لکیریں اشعر
ہم نے پہلے کبھی دیکھی ہیں نہ اب دیکھتے ہیں
علی مطہر اشعر
Buht umdeh or m'anaa khez ghazal hy. SubhanAllah SubhanAllah.
@@raomohammedali8108
شکریہ حضور ۔ آپ کی حوصلہ افزائ سے کام کرنے کا دل چاہتا ہے
قبلہ آپ سلامت رہیں
بھت ہی عمدہ کلام ہے
@@khursheedabdullah2261 صاحب آپ بھت اچھا کام کر رہے ہیں ۔
ہم میں ایک شخص بھی ناواقف حالات نہیں
سب کے سب صاحب ادراک ہیں۔ سب دیکھتے ہیں
کمال کا کلام بڑی دیر بعد سنا ❤
واااااااااااااہ وااااااااااااااہ کیا کہنے بہت عمدہ غزل ہے
Kiya khene wah wahh
مژدہ خوبئ تعبیر ملے گا کہ نہیں
دیکھئے خواب میں دیکھا ہوا کب دیکھتے ہیں
مجھے بھی اس شعر نے بہت متاثر کیا۔۔۔۔۔۔
منتظر ہیں کے کبھی بادِ سکوں خیز چلے۔۔الخ
واہ، کیا کہنے۔
Afsos apni kam ilmi ka kamal shair hain aap ka shukria
جی بالکل ، یہ بہت کمال شاعر ہیں
اللہ سلامت رکھے
وسعت خیال کمال کاہے
waah , aala peshkash
Wah wah, intehayi khubsoorat ghazal !
واہ وا
wah wah kia khny
واااہ وااہ واہ
Bahut behtreen aur umda Gazal
یار کیا عمدہ ہے واہ واہ واہ
Bohot umda kya baat hay subhan Allah.
I really appreciate your hard work of collecting such rare footage and introducing it for all of us. Jazakallah khursheed sahab
Sincere thanks
کون توڑے گا فسوں کاریٕ شب، دیکھتے ہیں eska mtlb?
@@syedabukhari4066 let see; who breaks the spell blow of darkness
Bohat umda, classical zoq ki shayri, khayal ki wusat or nudrat ke saath. Kiya kehney, subhanallah
بہت خوب صورت غزل حضرت اشعر کی سنی۔محفل میں جانے پہچانے چہرے بھی ہیں۔ویڈیو کے ذریعے عطا کرنے کا شکریہ
بہت عمدہ غزل ہے۔
واہ😍 کیا کہنے
کیا کہنے بہت عمدہ
اعلی
عمدہ انتخاب
سبحان الله
Waah....
Zabardast
واہ واہ
سب دیکھتے ہیں
program name plz
لاجواب
صدقے
His name is Ali MUTAHHIR not Mathar.
Janab yeh shair sahib kon hain inka pehle kabhi naam nahi suna.
Inke baare me kuch irshad farmaiye.
Nawazish.
فیس بک پر پیج بنا ہوا ہے جہاں بہت سا کلام موجود ہے
شاعر سرشار حق
عنوان ۔۔۔۔۔۔ بوڑھے کا ماضی
جو جنوں تھے وہ مجھے جرم بہت لگتے ہیں
آئنہ دیکھوں تو میں خود ہی سے ہی دحل جاتا ہوں
بے شعوری کا بہانا تھا کہ جنوں تھا میرا
کیا وہ تدبیریں ہی ایسی تھیں کہ میں الجھا ہی رہا
اب تو بیدار ہوں اس ہوش میں کیا رکھا ہے
اب مجھے عکس میں اک عکس نظر آتا ہے
نا مکمل تھا اگر میں تو بنایا کیوں تھا
بس یہ احساس مجھے ہر وقت یہاں رہتا ہے
اب اگر لوٹ بھی جاؤں تو مرا دوش نہیں
اب مرے ہونے سے اس عہد میں کیا رکھا ہے
یہ وطن میرا تھا میرا ہی حسیں ماضی تھا
کیا بلایں اسے چمٹی ہیں یا آسیب یہاں رہتا ہے
یا خدا کچھ تو کرم تو بھی یہاں پر کر دے
وہ جو توحید کا کلمہ تھا یہاں رہتا ہے
prhe likhe ahl e kalam log
میرا خیال ہے کہ یہ غزل فراز صاحب کی "دیکھتے ہیں" والی غزل سے زیادہ عمدہ ہے, اب معلوم نہیں کہ وہ اس سے پہلے کہی گئی ہے یا بعد میں
یہ فراز صاحب کی غزل سے بہت پہلے لکھی گئی غزل ہے میرے والد کی
@@syedalimutahirashar7500 بہت خوب, آپ ان کے صاحبزادے ہیں, ہم واہ کینٹ کے لوگ ان پر فخر کرتے ہیں
Wah wah