Chishtya Silsaly Kay Mashoor Buzurgaan deen Hazart Ajab Gul Sarkaar!

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 10 сен 2024
  • مرشد بابا عجب گل سرکار رحمت اللہ علیہ ایک بہت اعلی درجے کے ولی آللہ ہیں،
    بابا عجب گل سرڪار ایک مرد قلندر بھی ہیں، فنا فی اللہ، بقا باللہ کے درجے کا بزرگ ہے، بابا جی اپنی پوری زندگی یاد الاہی اور شریعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق زندگی گذار دی۔
    بابا عجب گل سرڪار رحمت اللہ علیہ کی ولادت باسعادت سن 1901ع میں ہوئی اور 12 ستمبر سن 1988ع میں 88 سال کی عمر میں بابا جی کا وصال ہوا۔
    1956ع میں بابا جی اپنے مرشد پیر سید علی اکبر شاہ سرکار کے حکم پر اپنا گھر اور بچے چھوڑ کر آللہ تعالی کی راہ پر نکل پڑے، بابا جی کی ڈیوٹی اپنے مرشد سرکار نے سندھ صوبہ ضلع دادو دربار حضرت مرشد سید ملوک شاہ مرد قلندر کے پاس خدمت کے لیے بھیجا۔۔
    بابا عجب گل سرڪار رحمت اللہ علیہ مرد قلندر 36 سال پورے اپنے مرشد سرڪار کے حکم کے مطابق سندھ میں گذارے، واپس اپنے گھر نہیں گے، بابا عجب گل سرڪار رحمت اللہ علیہ نے بہت سارے چلے کاٹے، اور یاد الاہی میں پوری رات تہجد، نوافل اور عبادت میں گذار دیتے تھے۔
    ایک بار ایک پیارے مرید نے مرشد بابا سے پوچھا کہ بابا جی آپ رات کو نیند کرتے ہو یا نہیں؟ تو مرشد بابا نے مسکرا کر جواب دیا ! پتر ساری رات آللہ آللہ کرتا ہوں! جب وہ کہتا ہے سو جائو تو سو جاتا ہوں، نہیں تو ساری رات آللہ آللہ کرتا ہوں، آللہ پاک سے ڈرتے ہیں پتر۔۔
    بابا عجب گل سرڪار رحمت اللہ علیہ نے ساری زندگی شریعت کے مطابق گذاری۔۔
    مرشد بابا اپنی 36 سال کے ولایت کے کبھی بھی روٹی نہیں کھائی، مرید پوچھتے، بابا جی آپ روٹی کیوں نہیں کھاتے ہو؟ بابا جی بتاتے بیٹا آللہ پاک کا ذکر کرتا ہوں یہی ہماری غذا ہے۔۔
    مرشد بابا کی بہت سی کرامات بھی ظاہر ہوئیں، آج بھی سندھ میں بابا جی کہ بہت عقیدتمند اور مرید ہیں، جو کہ بیحد محبت کرتے ہیں اور ہر سال آتے ہیں اور سندھ میں آج بھی بابا کی بیٹھک بنی ہوئی ہے اور اس کے اندر بابا جی کا سارا سامان رکھا ھوا ھے
    یہ تو ایک چھوٹا سا تعارف ہے مرشد بابا عجب گل سرڪار رحمت اللہ علیہ کا، اگر پوری زندگی، کرامات، فیض اور اہل بیت سے بے تحاشہ محبت لکھی جائے تو لکھتے لکھتے ہماری زندگی ختم ہو جائے گی۔
    اعوانوں کے ایک بہت مشہور ولی گزرے ہیں
    ان کا نام چشتیہ سلسلے میں نمایاں نظر آتا ہے
    اس ویڈیو میں مکمل تفصیلات جانئیے ان کے پوتے، یہاں کے گدی نشین عماد اعوان کی زبانی
    #buzurg #HazaratAjabGul Sarkar
    #100kview #viral #pleasesupport #haripurhazara #sindh

Комментарии • 12