Nohay 2023 | Masaib Bibi Zainab | Mahfooz Sultanpuri 2023 | New Noha 2023 | Noha Bibi Zainab 2023

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 10 июл 2023
  • Nohay 2023 | Masaib Bibi Zainab | Mahfooz Sultanpuri 2023 | New Noha 2023 | Noha Bibi Zainab 2023
    Don't Forget To Subscribe 👇
    / mahfoozsult. .
    Title - Noha Bibi Zainab (sa) 2023/1445
    Reciter - Janab Mahfooz Sultanpuri India
    Poetry - Fakhri Meruthi
    Vocal Recording - Sachin Verma (Multi Track Lucknow India)
    Audio - ODS
    Chorus - Kashif Mirza & Sangat
    Video - Zahid Ali
    Production - ‪@AzadariChittora‬
    #noha2023 #muharram1445 #nohay2023 #newnohay2023 #nohay2023
    #nohanew2023 #mahfoozsultanpuri
    lyrics
    ہاے زینب ہاے کلثوم
    ١
    کرے تو کیا کرے اجڑے ہوۓ چمن کے لئے
    ردا بھی پاس نہیں بھائی کے کفن کے لئے
    جو اپنے بھائی پہ دو اشک بھی بہا نہ سکے
    ہر ایک سانس قیامت ہے اس بہن کے لئے
    ہاے زینب ہاے کلثوم
    ٢
    قتیل ظلم شہ مشرقین کا پرسہ
    نبی کی جاں دل زہرا کے چین کا پرسہ
    اثیر کرنے ہزاروں کی بھیڑ آئی تھی
    کوئی نہ تھا کہ جو دیتا حسین کا پرسہ
    ٣
    وہ دو پہر میں بھتیجوں کا بھائی کا صدمہ
    اور اپنے بھائی کے اک اک فدائی کا صدمہ
    اٹھا لئے‌ تھے بہتر کے داغ دل پہ مگر
    نہ جانے کیسے سہا بے ردائی کا صدمہ
    ٤
    وطن چھڑایا گیا بھائی سے چھڑایا گیا
    یہ سلسلہ نہ رکا اور ظلم ڈھایا گیا
    قیامت آ گئی شہزادیوں کو کوفہ کی
    اثیر کرکے وہیں در بدر پھرایا گیا
    ٥
    ستمگروں کی ازیت سے مر گئیں ہاے
    قدم قدم پہ قیامت سے مر گئیں ہاے
    وہ بیٹیاں جنھیں زھراء نے پیار سے پالا
    چھنی ردائیں تو غیرت سے مر گئیں ہاے
    ٦
    شہید تشنہ لبی کو فرات روتی ہے
    وہ بے کسی تھی کے اب تک حیات روتی ہے
    وہ اپنے بھائی کی میت پہ رو نہیں پائی
    اسی لئے تو انھیں کائنات روتی ہے
    ٧
    وہ کون ہے جسے غربت کا غم نہیں ہوتا
    کہیں زمانہ میں ایسا ستم نہیں ہوتا
    اثیر بہنیں ہوں عباس جیسے بھائی کی
    یہ داغ بھی تو قیامت سے کم نہیں ہوتا
    ٨
    ہر اک قدم پہ ستمگار تھے جفا کے لئے
    مگر اٹھاۓ نہیں ہاتھ بد دعا کے لئے
    ملی تھی چادر تطہیر جنکو ورثہ میں
    ترس رہی تھی وہ بلوے میں اک ردا کے لئے
    ٩
    سبھی کی آنکھ سے محفوظ اشک بہتے ہیں
    ہمیشہ فخری مصائب کا درد سہتے ہیں
    جب اھل بیت کی غربت کا زکر ہوتا ہے
    تڑپ کے سارے عزادار رو کے کہتے ہیں

Комментарии • 95