پاکستان مری اتحاد کے صوبائی صدر حاجی محمد رحیم مری آج اپنے فیملی کے ساتھ کراچی ھسپتال جارھے تھے

Поделиться
HTML-код
  • Опубликовано: 19 сен 2024
  • کراچی:موچکو پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب حملے کا معاملہ
    کراچی:پولیس نے ملزمان کیخلاف دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا
    کراچی:پولیس نے کالی شیشے والی کار کو تلاشی کی غرض سے روکا تھا۔متن مقدمہ
    کراچی:کار سوار شخص نے اہلکاروں سے جھگڑا کیا بعد ازاں مشتعل افراد کو بلوا لیا۔مقدمہ
    کراچی:مشتعل افراد نے اہلکاروں پر تشدد کیا،پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔متن مقدمہ
    کراچی:ڈنڈا بردار افراد کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل معضم اور سلطان زخمی ہوگئے۔متن مقدمہ
    کراچی:مقدمے میں رفیق مری،رحیم مری،طارق مری،عبدالخالق مری سمیت 18 افراد نامزد
    کراچی:پولیس پر حملہ آور ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ایس ایس پی کیماڑی 19-9-2024
    حب چوکی بلوچستان میں سندھ کراچی پولیس داخل ہو کر آل پاکستان مری اتحاد صوبہ بلوچستان صدر حاجی محمد رحیم مری اور دیگر مری برادری کے معززین پر ناجائز ریٹ کرنے کی کوشش کر رہا اگر کچھ بہی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار حب پولیس اور سندھ پولیس خد ہوگا یاد رہے کہ 18 ستمبر بروز بدھ کے دن کو 2 بجے حاجی محمد رحیم مری اپنا ایک مریض ایمرجنسی کے صورت میں کراچی ہسپتال لے کر جا رہے تہے تو راستے میں موچکو پولیس کراچی نے حاجی رحیم مری کو روک کر رشوت لینا طلب کیا رشوت نہ دینے کے وجہ سے موچکو پولیس نے حاجی رحیم مری کے اوپر فائرنگ کیا بعد میں آل پاکستان مری اتحاد تنظیم کے عہدیدار کارکنان نے اپنے صوبائی صدر کے اوپر پولیس کے جانب سے ناانصافی کرنے کے وجہ سے کراچی ٹو کوئٹہ روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا گیا اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیئے ضلع کیماڑی پولیس نے فلحال اپنے 4 سپاھی لاکپ میں کر لیئے مصلعے کو نارمل کیا ابہی اطلاع ملا کہ وہی کراچی پولیس بھاری نفری کے ساتھ حاجی رحیم مری کو گرفتار کرنے حب چوکی میں داخل گیا ہے جو کہ یہ سراسر سندھ اور حب چوکی پولیس کا دھستگردی ہے اگر حاجی محمد رحیم مری اور حب چوکی کے رہائیشی کسی بہی مری بھائی کو جانی یہ مالی نقصان پہنچا تو یہ نقصان آل پاکستان مری اتحاد تنظیم برادشت نہیں کریگا فر آل پاکستان مری اتحاد تنظیم اپنے عہدیدار کارکنان کو انصاف دلانے کے لیئے ملک گیر میں احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کریگا
    رپورٹ
    مرکزی ترجمان
    آل پاکستان مری اتحاد
    قربان علی مری گولاڑچی بدین*علاج کیلئے کراچی آنے والے کار سواروں کو موچکو پولیس نے بلا جواز روک لیا مریض کی حالت غیر ہوگئی بعد میں عزیز و اقارب سمیت مشتعل افراد نے موچکو چیک پوسٹ پہنچ کر دھاوا بول دیا۔*
    حب کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک ۔ پولیس چوکی پہ پتھراو۔
    بلوچستان میں لوگوں میں پہلے ہی احساس محرومی ہے آج کا واقع کسی بڑے انتشار کی طرف نہ لے آل پاکستان مری اتحاد کے صوبائی صدر حاجی محمد رحیم مری آج اپنے فیملی کے ساتھ کراچی ھسپتال جارھے تھے تو موچھکو چوکی پر کھڑے اہلکاروں نے گاڑی روکا اور پیسے کے چکر میں ان کو تنگ اور بدتمیزی کی اس کے بعد بھی حاجی صاحب نے صبر وتحمل سے کام لیا مگر اس چوکی کے اہلکاروں نے یہاں ھمیشہ لوٹ مار اور لوگوں سے پیسے بٹورے تھے تو وہ لگاتار بدتمیزی کرتے رھے اور حاجی صاحب پر بندوق تان کر ھوائ فائرنگ کی جس کے بعد آل پاکستان مری اتحاد حب کے دوستوں کو اس خبر کی اطلاع ھوئی تو تنظیم کے دوستوں اور دیگر مری برادری کے دوستوں نے موچھکو چوکی پہنچ کر روڈ کو بلاک کیا اور بالآخر آل پاکستان مری اتحاد حب کے ضلعی صدر حاجی محمد امین مری صاحب اور دیگر تنظیم کے دوستوں نے مزاکرات کر کے چاروں اہلکاروں کو لاکپ کراکر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا آخر میں آل پاکستان مری اتحاد صوبائی صدر حاجی محمد رحیم مری مرکزی جوائنٹ سیکریٹری حاجی بدل خان مری ضلعی نائب صدر حاجی لشکر خان مری آفس سیکرٹری ابرھیم مری مرکزی انفارمیشن سیکرٹری زولفقار مری نے خطاب کرکے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ھوئے چوری منشیات جسے معاشرے کی برائی کے علاؤہ ھر مظلوم عوام کا ساتھ دیں گے جس کو بھی ھر طرح کے ظلم کے خلاف ھم تیار تھیں گے مدر ونگ کے میڈیا ایڈوائزر احمد خان زنگ یوتھ ونگ کے میڈیا ایڈوائزر مرتضیٰ مری

Комментарии •